Fact Check:ٹیم والز کو کاو بوائے ہیاٹ پہنے رقص کرتے دکھانے والا وائرل ویڈیو ترمیم شدہ

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے نائب صدارتی امیدوار ٹم والز کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ کاؤ بوائے ہیاٹ پہنے رقص کر رہے ہیں

Update: 2024-08-30 19:06 GMT

امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے ڈیموکریٹیک اور ریپبلیکن پارٹیوں کی انتخابی مہم زوروں سے چل رہی ہے۔ ڈیموکریٹیک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیاریس اور نائب صدارتی امیدوار اور مینے سوٹہ کے گورنر ٹیم والز کی پرزور صدارتی مہم سے ریپبلکن کے خیمے میں ہلچل مچ گئی ہے۔

حالیہ دنوں میں شکاگو شہر میں ڈیموکریٹیک نیشنل کنونشن سے خطاب کے دوران والز نے اپنے فٹ بال کوچ کے کرئیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فٹ بال گیم کے آخری لمحوں کی طرح انکی پارٹی کو ڈونالڈ ٹرمپ اور انکے نائب صدارتی امیدوار جے ڈی وانس کو انتخابی میدان میں روکنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریپبلکن کے دونوں امیدوار امریکی شہریوں کی زندگی دشوار گذار بنانے پر تلے ہیں۔

ایسے میں ریپبلکن کی جانب سے ٹیم والز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان دنوں والز کا مبینہ طور پر ایک بازار میں کاو بوائے کے روپ میں رقص کرنے کا ویڈیو سوشل میڈِیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ سب سے پہلے ٹیک ٹاک پر اس ویڈیو کو شئیر کیا گیا اور اس میں انگریزی میں متن دیکھا جاسکتا ہے۔ ' Recently found Video of Tampon Tim ' سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے ٹیم والز کو 'ٹیمپون ٹیم' کا نام دیا ہے۔

ایکس، یوٹیوب اور انسٹا گرام جیسے پلیٹ فارمس پر ٹیک ٹاک کے ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئَے دعویٰ کیا گیا ہیکہ امریکہ کے ہونے والے نائب صدر کو ایک پرانے اور سستے سامان کے بازار میں اس طرح رقص کرتے دیکھ کر لوگوں کو شرم آرہی ہے۔ It’s so embarrassing to see a man who could be Vice President act like this. I had to share.  



فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی تحقیق کے دوران پایا کہ وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ حقیقی ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کے چہرے کو ٹیم والز کے چہرے سے تکنیکی طور پر بدل دیا گیا ہے۔

ہم نے اپنی جانچ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں ٹیک ٹاک کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمس پر پوسٹ کردہ ڈانس کے ویڈیوس ملا، ان سبھی میں وہی ٹیک ٹاک کا ویڈیو پایا گیا اور دعویٰ بھی مختلف نہیں ہے۔

فیس بک پر ٹیم والز سے متعلق سرچ کے دوران ہمیں ڈیو کرک پیٹرک نامی ایک یوزر کا پوسٹ ملا جس میں انہوں نے واضح کیا ہیکہ یہ وائرل ویڈیو کہاں سے لیا گیا ہے۔ اس یوزر نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس وائرل ویڈیو کا آغاز' Alejandro Casas el divo ' نامی یوزر کے فیس بک سے ہوا ہوگا۔ ایک ٹیک ٹاکر نے الہیاندرو کے ویڈیو میں ترمیم کرکے اس میں ٹیم والز کا چہرہ شامل کردیا اور پھر اس ویڈیو کو انسٹاگرام اور فیس بک پر وائرل کیا جانے لگا۔ 

So, the altered video posted days ago was scraped from an Instagram account owner. The IG account likely scraped it from a TikTok account a week ago. The TT account scraped the original from a Facebook account belonging to "Alejandro Casas el divo" - loosely translated from Español is, "house of the divas."

اس جانکاری کی مدد سے پھر ہم نے فیس بک پر ' Alejandro Casas el divo ' نامی یوزر کے بارے میں سرچ کیا تو ہمیں اس یوزر کا پروفائیل ملا اور اس میں وائرل ویڈیو شامل تھا۔

Full View
اس ڈانسر کے نام سے گوگل سرچ کرنے پر پتہ چلا کہ الہیاندرو کو ٹیکاس کے Alamo Flea Market میں رقص کرنے سے منع کردیا گیا ہے کیوں کہ وہ ناظرین کو انکی کمر میں ڈالر کے نوٹ رکھنے کیلئے آمادہ کرتے ہیں۔

اس ویڈیو میں الہیاندرو کو 11.50 کے بعد سے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گوگل سرچ کے دوران ہمیں خبر رساں اداری روئٹرس کا فیکٹ چیک آرٹیکل ملا جس میں انکی ٹیم نے بھی اس دعوے کی قلعی کھولی ہے۔

جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ الہیاندرو کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی اور اسے ڈیموکیٹ پارٹی کے نائب صدارتی امیدوار ٹیم والز کے کوبوائے کی طرح ڈانس کرنے کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شئیر کیا گیا۔ اس طرح ثابت ہوا ہے وائرل ویڈیو ٹیم والز کے رقص کا نہیں اور یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Claim :  ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدارتی امیدوار ٹیم والز رقص کرتے نظر آئے
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News