Fact Check: کنگنا کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کانسٹبل کلوندر کور کی معطلی برقرار

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ہوائی اڈے پر تھپڑ مارنے کے الزام میں سی آئی ایس ایف کانسٹبل کلوندر کور کو معطل کردیا گیا تھا۔ کور کی مسلسل معطلی سے پتہ چلتا ہے کہ اس معاملہ پر اب بھی تادیبی کارروائِی جاری ہے۔

Update: 2024-07-16 11:45 GMT

سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی کانسٹبل کلوندر کور نے جون 2024 میں چندی گڑھ ہوائی اڈے پر اداکارہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارا تھا۔ اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا یہ واقعہ ہوائی اڈے کے سیکیورٹی ہولڈ ایریا میں پیش آِیا تھا۔ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران کسانوں کے بارے میں کنگنا رناوت پر کے قابل اعتراض بیانات کی وجہ سے کور نے مبینہ طور پر انکے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ اس واقعہ کے بعد کور کے خلاف حملہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انہیں نوکری سے معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف داخلی طور پر جانچ شروع کردی گئی تھی۔

اس سب کے درمیان سوشل میڈیا پر ایسے پوسٹس شیئر کئے جارہے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی آئی ایس ایف حکام نے کور کی ملازمت بحال کردی ہے۔ ہندی میں دعوی कंगना रनौत को थप्पड़ मारने वाली CISF जवान 'कुलविंदर कौर' की नौकरी बहाल

ترجمہ: کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف جوان کلوندر کور کی ملازمت بحال کر دی گئی




فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والے سی آئی ایس ایف کانسٹبلکی خدمات بحال نہیں کی جارہی ہیں۔

اس معاملے کی تحقیق کیلئے جب ہم نے متعلقہ خبر کو تلاش کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ سی آئی ایس ایف نے یہ خبر شائع کی اور جس میں کہا گیا ہیکہ وہ اب بھی معطل شدہ ہیں اور داخلی جانچ ابھی بھی جاری ہے۔نیوز ایجنسی اے این آئی نے سی آئی ایس ایف کے بیان کو اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: " بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کانسٹبل کلوندر کور کی معطلی برقرار ہے اور ان کے خلاف ڈپارٹمنٹل جانچ ابھی جاری ہے۔"

بزنس اسٹینڈرڈ میں شائع ایک مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کور کو بنگلورو منتقل کردیا گیا تھا لیکن سی آئی ایس ایف نے واضح کیا کہ کور کو بحال نہیں کیا گیا ہے اور وہ اب بھی معطل شدہ ہیں اور ان کے خلاف ڈپارٹمنٹل جانچ ابھی جاری ہے۔

لہٰذا یہ دعویٰ فرضی ہے کہ اداکارہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کی کانسٹبل کلوندر کور کی ملازمت بحال کردی گئی ہے۔ وہ اب بھی معطل شدہ ہیں اور انکے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

Claim :  کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی کانسٹبل کلوندر کور کی ملازمت بحال کردی گئی
Claimed By :  Twitter users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News