Fact Check: گوڈور میں پولیس کانسٹبل پر حملہ کرنے والے شخص کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں

آندھرا پردیش کے ایک قصبے گوڈور میں ایک سیاسی جماعت کے رکن نے مبینہ طور پرایک پولیس کانسٹبل پر حملہ کیا

Update: 2024-07-30 16:17 GMT

25 جون ، 2024 کو آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کو ایک خط لکھا۔

جناب اینّا پاتروڈو ۔۔ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر تسلیم کرنے کی درخواست کی۔ جگن موہن ریڈی نے یہ بھی کہا کہ لوگوں میں جاری بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ ایوان میں ارکان کی کل تعداد کے 10 فیصد سے کم ہونے کی وجہ سے وائی ایس آر سی پی قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لئے اہل نہیں ہوسکتی ہے۔

اس پس منظر میں 31 سیکنڈ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ ویڈیو میں ایک پولیس افسر پر پیچھے سے لاٹھی سے حملہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ دیر بعد ایک اور پولیس افسر متاثرہ کی مدد کے لئے آتا ہے۔ یہ ویڈیو دراصل سی سی ٹی وی فوٹیج کی کلپ معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس کے نچلے حصے میں ویو زاویہ اور "CAM2" کا متن نظر آرہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے تیلگومتن کے ساتھ اپنے اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ పోలీసులకు రక్షనే లేదు!!! గూడూరులో పోలీసు కానిస్టేబుల్ పై విచక్షణా రహితంగా దాడి చేస్తున్న వైసీపీ రౌడీ!!!

ترجمہ: 'پولیس کے لیے کوئی تحفظ نہیں ہے!! گوڈور میں وائی سی پی کے غنڈہ عناصر نے پولیس کانسٹبل پر اندھا دھند حملہ کیا !!'

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا “పోలీసులను కొడుతున్న వైసీపీ గుండాలు”

اس کا مطلب ہے "وائی سی پی غنڈے پولیس کو مارتے ہوئے"۔

فیکٹ چیک:

ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والا شخص مغربی بنگال کا رہنے والا ہے اور اس معاملے میں کوئی سیاسی پارٹی ملوث نہیں ہے۔

ریورس امیج سرچ کے دوران ، ہم نے پایا کہ 19 جولائی ، 2024 کو ، ٹی وی 9 تیلگو نے اس مسئلے پر ایک تفصیلی مضمون شائع کیا۔ "تروپتی ضلع کے گوڈور کے سادھوپیٹا سینٹر میں ڈیوٹی پر موجود ایک ہیڈ کانسٹبل پر پیچھے سے لاٹھی سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم کی شناخت مغربی بنگال کے لالتو کالندی کے طور پر کی گئی ہے۔ تحقیقات میں چونکا دینے والی باتیں سامنے آئیں۔ پولیس کو پتہ چلا کہ ملزم بے قابو ہوکر وردی پہنے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیتا ہے۔"

زخمی ہیڈ کانسٹبل کی شناخت سوامی داس کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ گوڈور دیہی پولیس اسٹیشن میں کام کرتا ہے۔ ملزم کے حملے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے فوری طور پر گوڈور ایریا اسپتال لے جایا گیا تھا۔ اسکے بعد انہیں بہترعلاج کے لیے تروپتی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کو پتہ چلا کہ ملزم نے ماضی میں بھی پولیس پر حملہ کیا تھا۔

جب ہم نے "گوڈور میں پولیس کانسٹبل پر حملہ" کے کیورڈس سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں دکن کرآنیکل میں شائع شدہ مضمون ملا جس میں لکھا تھا"یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب داس اور ایک اور کانسٹبل نے ایک مقامی دکان پر چائے پینے کے لئے اپنی موٹر سائیکل پارک کی۔ داس دکان میں داخل ہو رہا تھا کہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ لالتھو کالندی نے انہیں اچانک پیچھے سے لاٹھی مارکر حملہ کیا۔ داس کے سر کے پچھلے حصے پر لگنے والے جھٹکے سے شدید چوٹ آئی، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی گر گیا۔ ڈی سی پبلیکشن نے یہ بھی لکھا: "حملے ہوتے دیکھ کر، ساتھی کانسٹبل اور مقامی راہگیروں نے فوری طور پر حملہ آور کو پکڑ لیا۔ مشتبہ شخص کو فوری طور پر ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ اس دوران زخمی ہیڈ کانسٹبل کو گوڈور ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے زخموں کی سنگین نوعیت دیکھتے ہوئے انہیں بعد میں بہتر طبی علاج کے لئے تروپتی منتقل کردیا گیا۔

سوریہ ریڈی نامی صحافی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس واقعہ کے بارے میں شیئر کیا: 'تروپتی ضلع کے #Gudur کے سادھوپیٹا سینٹر میں ڈیوٹی کے دوران ایک ہیڈ #Constable پر پیچھے سے لاٹھی سے حملہ کیا گیا، یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس یہ جان کر دنگ رہ گئی کہ پولیس کو وردی میں دیکھ کرمغربی بنگال کے رہنے والے ملزم لالتھو کالندی پر #Psychotic کا دورہ پڑا اور اس نے حملہ کردیا۔ متاثرہ اہلکار کی شناخت سوامی داس کے طور پر ہوئی ہے اور وہ گوڈور دیہی پولیس اسٹیشن میں ہیڈ کانسٹبل ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر گوڈور ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد میں انہیں جدید طبی علاج کے لئے تروپتی منتقل کردیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

نیوز 9 کے مطابق: 'تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ جب وہ پولیس کو وردی میں دیکھتا ہے تو اسے 'نفسیاتی بیماری' سے دورے پڑٰتے ہیں۔ اس حملے کے بعد معاملہ درج کر لیا گیا اور جانچ جاری ہے۔

لہذا، مندرجہ بالا میڈِیا رپورٹس کی بنیاد پر، ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے. ہمیں ملزم کا کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ملا۔ میڈِیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو نفسیاتی بیماری ہے۔

Claim :  آندھرا پردیش کے گوڈور میں سیاسی پارٹی کے کارکن نے ایک پولیس کانسٹبل پر حملہ کیا
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News