فیکٹ چیک: ٹیم انڈیا کا بس میں ہولی منانے کا پرانا ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

ملک بھر میں ہولی تہوار کے موقع بس میں شبھمن گیل، ویراٹ کوہلی اور ٹیم انڈیا کے دیگر کھلاڑیوں کا رنگوں کا تہوار منانے کا دو سال پرانا ویڈیو دوبارہ شئیر کیا جارہا ہے۔;

Update: 2025-03-15 19:20 GMT
فیکٹ چیک: ٹیم انڈیا کا بس میں ہولی منانے کا پرانا ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل
  • whatsapp icon

ملک بھر میں رنگوں کا تہوار ہولی پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ 16 مارچ کو انٹرنیشنل ماسٹرس لیگ کے فائینل مقابلے سے قبل، انڈیا ماسٹرس کی ٹیم نے جم کر ہولی کھیلی۔ غورطلب ہیکہ، انٹرنیشنل ماسٹرس لیگ ٹی20 فارمیٹ کا ٹورنامنٹ ہے جس میں رِٹائرڈ کرکٹ لیجنڈ کھلاڑی کھیلتے ہیں۔

ہولی کے موقع پر سچن ٹنڈولکر نے اپنی ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ کھل کر تہوار منایا اور انہیں رنگ برنگی رنگ لگائے۔ انہوں نے یوراج سنگھ، امباٹی رایوڈو، یوسف پٹھان اور دیگر ساتھیوں کو رنگوں کی پچکاری سے بھگودیا۔

اس درمیان، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ انسٹاگرام پر شئیر کئے گئے اس ویڈیو میں بتایا گیا ہیکہ ' ویراٹ، روہیت، گیل، شرییاس نے احمدآباد جاتے وقت بس میں ہولی منائی۔ '

ایکس پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔

وائرل ویڈیو کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔

وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں،


فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ میں شامل کیا گیا ویڈیو پرانا ہے اور دعویٰ فرضی ہے۔

ہم نے وائرل پوسٹ کے دعوے کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں کئِ ایک نتائج ملے۔

ان میں 'لائیو ہندوستان' کی ویب اسٹوریس شامل تھی، اور ٹیم انڈیا کی ہولی کی تصویروں کے ساتھ شامل کیپشن میں بتایا گیا ہیکہ تمام کھلاڑی احمدآباد پہنچے اور سب پر ہولی کا خمار چڑھا ہوا تھا۔

14 مارچ 2024 کے 'اوڈیشہ ٹی وی' کے مضمون میں کہا گیا ہیکہ ویراٹ کوہلی، روہت شرما نے ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ ہولی کھیلی اور اسکے ساتھ وائرل ویڈیو شامل کیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹ میں مفدل ووہرا نامی ایکس صارف کا ویڈیو شامل کیا گیا ہے۔ لیکن یہ ویڈیو حالیہ نہیں، کیوں کہ اس ویڈیو کو 7 مارچ 2023 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے، "ویراٹ کوہلی اور ٹیم انڈیا نے ہولی کا خوب مزہ اٹھایا۔"

مزید سرچ کرنے پر ہمیں 'اسکرول ڈاٹ ان' کا نیوز آرٹیکل ملا۔ 8 مارچ 2023 کے اس مضمون میں مفدل ووہرا سمیت بی سی سی آئی اور دیگر کے سوشل میڈیا پوسٹ شامل کرتے ہوئے بتایا گیا ہیکہ "ٹیم انڈیا کے اراکین، کوچ اور اسٹاف نے احمدآباد میں بارڈر۔گواسکر ٹروفی کے چوتھے اور آخری ٹسٹ سے قبل، ہولی کا تہوار منایا۔"

'انڈیا ڈاٹ کام' پر بھی ٹیم انڈیا کے ہولی منانے کی تصویریں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ اس لنک میں بتایا گیا ہیکہ شبھمن گیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بس میں ویراٹ کوہلی کے ساتھ ڈانس کا ویڈیو اپلوڈ کیا ہے۔


اس جانکاری کی مدد سے جب ہم نے گوگل سرچ کیا تو ہمیں اس کرکٹر کے انسٹاگرام اکاونٹ پر اوریجنل ویڈیو ملا۔ 7 مارچ 2023 کو پوسٹ کئے گئے اس ویڈیو کا کیپشن ہے، "ہیاپی ہولی فرم ٹیم انڈیا۔"

جانچ پڑتال اور سوشل میڈیا پوسٹ کی تحقیق سے واضح ہوگیا کہ ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا ہولی کھیلنے کا یہ ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ دو سال پرانا ہے جس چند سوشل میڈیا صارفین فرضی دعوے کے ساتھ دوبارہ وائرل کررہے ہیں۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔

Claim :  ویراٹ کوہلی نے احمدآباد میں بس میں ٹیم انڈیا کے ساتھ ہولی منائی
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News