Fact Check: وزیراعظم نریندرمودی کا رابندر ناتھ ٹیگور کی الٹی تصویر حاصل کرنے کا ویڈیو گمراہ کن ہے

وزیر اعظم نریند ٘مودی نے رابندرناتھ ٹیگور کی الٹی تصویر حاصل کی

Update: 2024-05-31 17:30 GMT

12 مئی 2024 کو بھاٹ پاڑہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب بی جے پی کے بیرک پور امیدوار ارجن سنگھ کے بیٹے اور بھاٹ پاڑہ کے ایم ایل اے پون سنگھ نے وزیر اعظم مودی کو رابندر ناتھ ٹیگور کی تصویر پیش کی، جو نادانستہ طور پر الٹی تھی۔

اے آئی ٹی سی (آل انڈیا ترنمول کانگریس) کے آفیشل سوشل میڈیا کے علاوہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'وزیر اعظم نے بھاٹپارہ کے بی جے پی ایم ایل اے پون سنگھ سے کبی گرو رابندر ناتھ ٹیگور کی الٹی تصویر حاصل کی۔'



Full View

فیکٹ چیک:

تحقیق کے دوران، ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے، ویڈیو کو پہلے ٹریم کیا گیا اور پھر گمراہ کن دعوے کے ساتھ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔

اے آئی ٹی سی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کو دیکھتے ہوئے کمنٹس سیکشن میں ایک صارف نے ایک طویل ورژن ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس واقعے کو مکمل طور پر دکھایا گیا ہے۔

گوگل ریورس امیج سرچ کی مدد سے سرچ کرنے پر ہمیں وہ ویڈیو ملی جو نریندر مودی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 12 مئی 2024 کو اس تقریب کی لائیو اسٹریم کے دوران شیئر کی گئی تھی۔ ٹھیک 2:50 ٹائم اسٹیمپ پر وزیر اعظم نے رابندر ناتھ ٹیگور کی تصویر الٹی پوزیشن میں حاصل کی۔

Full View

اس کے بعد 3:02 بجے دن اسٹیج پر موجود بی جے پی لیڈر سوکانتا مجمدار نے جب یہ نوٹس کیا تو فوری تصویر کی پوزیشن درست کردی اور وزیر اعظم نے بھی سیدھی تصویر کو تھام کر فوٹو کھنچوائی۔Full View

اںٹرنیٹ پر سرچ کے دوران ہمیں کئی پوسٹس بھی ملی ہیں جن میں وزیر اعظم کو پورٹریٹ کے ساتھ تصویریں کھینچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Full View

لہٰذا ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ جب ٹیگور کی تصویر ابتدائی طور پر وزیر اعظم مودی کو دی گئی تھی، تو یہ حقیقت میں الٹی تھی۔ تاہم، انہوں نے فوری طور پر پورٹریٹ کو سیدھا کردیا۔

Claim :  وزیر اعظم نریندر مودی کو رابندر ناتھ ٹیگور کی الٹی تصویر دی گئی
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News