Fact Check: پانی کے اندر مشقت بھری مشقوں کا ویڈیو بھارتی بحریہ کی تربیت کے دعوے کے ساتھ کیا جارہا ہے وائرل
پانی کے اندر مشقت بھری مشقوں کا ویڈیو اس فرضی دعوے کے ساتھ وائرل کیا جارہا ہیکہ ویڈیو میں نظر آنے والے جوان بھارتی بحریہ کے ہیں اور انہیں زیرآب تربیت دی جارہی ہے
بھارتی بحریہ، بھارتی مسلح فورسس کی سمندری شاخ ہے۔ بحریہ کا بنیادی مقصد ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔ بھارتی بحریہ نے تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد وسطی شمالی بحیرہ عرب میں فضائی نگرانی میں اضافہ کیا ہے اور فورس کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔
اس بیچ سوشل میڈیا چند نوجوانوں کا ایک ویڈیو شیئر کیا جارہا ہے جس میں انہیں پانی کے اندر تیراکی کی سخت مشقیں کرتے دکھایا گیا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں بھارتی بحریہ کے جوانوں کی جانب سے کی جانے والی مشقوں کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جوانوں کے ہاتھ اور پیر باندھے ہوئے ہیں اور وہ اپنے منہ سے فرش پر پڑے چشمے اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو "انڈین نیوی ٹریننگ" کے عنوان سے وائرل کیا جارہا ہے۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ غلط ہے۔ اس ویڈیو میں بھارتی بحریہ کی تربیت کو نہیں دکھایا گیا ہے۔
اس معاملے کی جانچ کے سلسلے میں سب سے پہلے ہم نے بھارتی بحریہ سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر تلاش کیں تو ہمیں بھارتی بحریہ کا فیس بک پیج ملا جس پر ہمیں بحریہ سے متعلق کئی میڈیا کے پوسٹس نظر آئے لیکن وائرل ہونے والا ویڈیو جیسا کوئی ویڈیو نہیں ملا۔
پھر ہم نے وائرل ویڈیو سے کچھ کلیدی فریم اخذ کئے اور ان فریمس کا ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں سوشل میڈیا پر شیئر کردہ چند ویڈیوز ملے۔
Dan Curl نامی یوٹیوب چینل پر 'کریزی انڈر واٹر ملٹری ٹریننگ @deependfitness کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔
ہاؤس آف ہائی لائٹس نامی ایک انسٹاگرام صارف نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے @deependfitness کو ویڈیو کا کریڈٹ دیا ہے۔
اسکی مدد سے جب ہم نے 'ڈیپ اینڈ فٹنس 'کے انسٹاگرام ہینڈل پر سرچ کیا تو ہمیں ان کی جانب سے 29 مئی 2023 کو شیئر کی گئی وائرل ویڈیو ملی۔ اس اکاونٹ پر ویڈیو کے ساتھ شامل کیپشن میں یہ تحریر تھی: ' شکریہ ادا کرتے وقت ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ بامعنی ستائش الفاظ سے ادا نہیں کی جاتی بلکہ اسے عمل سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ JFK Happy Memorial Day Weekend. بزرگوں کی قربانیوں کو ذائع ہونے نہ دیں۔
ہم نے یوٹیوب چینل کے ساتھ ساتھ تنظیم کے فیس بک پیج پر بھی اسی طرح کی کئی ویڈیوز پائے۔
یہ تنظیم ہائبرڈ واٹر ٹریننگ کے ذریعے لوگوں کو پانی کے اندر اور باہر اپنے اندر چھپی طاقت کو اجاگر کرنے کی تربیت دیتی ہے۔ یہ ایک امریکی ملٹری اسپیشل آپریٹرز کی جانب سے تیار کردہ low-impact فٹنس پروگرام ہے، سائنسی بنیادوں پر مبنی اس پروگرام نے ثابت کردیا ہیکہ اس سے ذہنی لچک کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔
اپنی تحقیق کے دوران ہم نے ڈیپ اینڈ فٹنس کی ویب سائٹ پر، یہ بھی پایا کہ یہ پروگرام حرکت، سانس لینے اور چھوڑنے کے عمل، اور پانی کے اندر اور باہر انسانی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کسی کے دماغ کی مضبوطی کی مشق پر مرکوز ہے. اس ویب سائیٹ پر لکھا گیا تھا کہ ہمارے پروگرام میں elite انسانی کارکردگی کی تربیت، تحقیق پر مبنی سائنس، اور سب سے اہم بات، گزشتہ 10 سالوں میں ہزاروں لوگوں کو تربیت دینے کیلئے تیار کردہ حقیقی زندگی پر مبنی تکنیک اور طریقہ کار کو شامل کیا گیا ہے.
لہٰذا وائرل ویڈیو میں بھارتی بحریہ کے فوجیوں کی تربیت کو نہیں دکھایا گیا ہے۔ امریکہ میں قائم ڈیپ اینڈ فٹنس نامی فٹنس تنظیم نے اس ویڈیو کو سب سے پہلے شیئر کیا تھا۔ اس تنظیم کا بھارتی بحریہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلئے یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔
Claim : Video shows rigorous exercises underwater in the Indian Navy
Claimed By : Social Media Users
Fact Check : False