Fact Check: خاتون پر مگرمچھ کے حملے کا غیرحقیقی ویڈیو وائرل

خاتون پرمگرمچھ کے حملہ کا وائرل ویڈیو جعلی ثابت ہوا۔

Update: 2024-06-30 12:15 GMT

بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد نوجوانوں نے ریلز بنانے کے لیے انسٹاگرام کا رخ کرلیا۔ آج کل ، لوگ کھانے کی تصویر کھینچنا، نئی جگہوں پر جانا، اورانسٹا ریلز میں اپنی یادوں قید کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگ زیادہ لائکس حاصل کرنے اور سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے لئے غیرمعمولی اسٹنٹ کرتے نظر آتے ہیں۔ تقریبا ہر روز ایسی خبریں سامنے آتی ہیں کہ ریلز بناتے ہوئے کسی کی جان چلی گئی یا پھر اس سے دوسروں پریشانی ہوئی۔

بالخصوص سیاحتی مقامات پر لوگوں کی حفاظت کے لئے، مقامی حکام سائن بورڈ لگاتے ہیں جن پر ریل بنانے یا پبلک اسٹنٹ کے خلاف کارروائی کی وارننگ درج ہوتے ہے۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر 29 سیکنڈ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں ایک مگرمچھ کو خاتون پر اس وقت حملہ کرتے دکھایا گیا جب وہ تصویریں کھینچ رہی تھی۔ صارفین نے اسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'ریلز بناتے وقت اپنا ہوش نہ کھو بیٹھیں۔'


فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ اس ویڈیو میں کسی حقیقی واقعے کی عکاسی نہیں کی گئی ہے۔ یہ دراصل پری ویو میگزین کی جانب سے بیداری مہم کا حصہ ہے۔

ریورس امیج سرچ کی مدد سے پتہ چلا کہ 456 ہزار سبسکرائبرز والے یوٹیوب چینل پری ویو پی ایچ نے 3 اکتوبر 2013 کویہ ویڈیو اپ لوڈ کیا تھا۔ اس ویڈیو کا عنوان ہاؤ ناٹ ٹو انسٹاگرام' ہے۔

ویڈیو کی تفصیل میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ کہ "ہاؤ ناٹ ٹو انسٹاگرام، پری ویو میگزین کی #imapreviewgirl مہم کا حصہ ہے جو ہمارے ستمبر 2013 کے شمارے سے شروع ہوئی تھی۔ ہم نے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اپنے دوستوں سے کہا کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ پری ویو گرل ان کے لئے کیا معنی رکھتی ہے۔ یہ ایک مختصر سی بات تھی اور وہ جو چاہیں اس کا مطلب نکال سکتے ہیں۔ مزید ویڈیوز منظرعام پر لائی جا رہی ہیں ، لہذا ہمارے چینل کے ساتھ بنے رہیں اور جانیں کہ #imapreviewgirl ہونا کیسا ہے۔'

تفصیل کے آخر میں، ہم نے اس فلم کے عملے کی فہرست پائی۔

Full View

جب ہم نے گوگل پر مطلوبہ الفاظ "آئی ایم اے پری ویو گرل بائی پی ایچ" تلاش کیا تو ہمیں مختلف سماجی پیغامات کے ساتھ متعدد مہم کے ویڈیوز ملے۔



اس ویڈیو کو تین اضافی اکاؤنٹس کے تحت انسٹاگرام پر بھی اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ یہی نام تفصیل کے باکس میں پائے گئے تھے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ویڈیو کی ٹیم کا حصہ ہیں:
ماڈل آرین کرسٹوبل اور چل لونٹوک اینڈ ایکٹنگ ڈائریکٹر کرسٹین بلانڈو
۔

لہٰذا ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ من گھڑت ہے۔ یہ کوئی حقیقی واقعہ نہیں ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو پری ویو میگزین کی طرف سے بیداری مہم کا حصہ ہے۔
Claim :  مگرمچھ نے ایک خاتون پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ویڈیو ریل بنانے کے لئے پوز دے رہی تھی
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News