آندھراپردیش میں ہیڈفون/ایئرفون لگا کر ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ بڑھا کر 20،000 نہیں کیا گیا
دعویٰ کرتے ہوئے یہ کہا جارہا ہے کہ حکومت ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہیڈفون یا ایئرفون کے استعمال پر 20000 روپے کا جرمانہ عائد کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
Claim :
آندھراپردیش میں موٹر سائیکل سواروں پر ہیڈفون یا ایئرفون پہن کر ڈرائیونگ کرنے پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیاFact :
آندھراپردیش مین ایئرفون یا ہیڈفون لگا کر ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ 1500 سے 2000 روپے تک ہے
واٹس ایپ سمیت، دیگر کئی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر ایک میسیج آندھراپردیش حکومت کی جانب سے ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے یہ کہا جارہا ہے کہ حکومت ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہیڈفون یا ایئرفون کے استعمال پر 20000 روپے کا جرمانہ عائد کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
یہ دعویٰ تلگو میں کچھ اسطرح ہے: “*ఫ్లాష్ ఫ్లాష్ ఫ్లాష్ ఫ్లాష్* *డ్రైవింగ్ చేస్తూ ఇయర్ ఫోన్స్, హెడ్సెట్ పెట్టుకుంటే 20,000 జరిమానా. ఆంధ్రప్రదేశ్ ప్రభుత్వం సంచలన నిర్ణయం.
ఆగస్టు నెల నుంచి ప్రారంభం కానున్న జరిమానా. ఇకపై బైక్ మీద కానీ కారులో కానీ ఆటోలో కానీ ఇయర్ ఫోన్స్ హెడ్సెట్ పెట్టుకుంటే *20,000* జరిమానా వేయనుంది. దీనికి సంబంధించిన వివరాలు మొత్తం రవాణా శాఖకు జారీ చేసినట్లు వర్గాలు వెల్లడించాయి”
ترجمہ کرنے کے بعد یہ دعویٰ کچھ اس طرح ہے: فلیش۔ فلیش۔ فلیش۔ فلیش۔ ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایئرفون اور ہیڈ سیٹ استعمال کرنے پر 20،000 روپے کا جرمانہ۔ آندھراپردیش حکومت کی جانب سے حساس فیصلہ۔ اگست سے، اگر آپ موٹر گاڑی، چار، یا آٹو میں ایئرفون/ہیڈفون پہن کر سواری کرتے ہیں تو آپ پر 20،000 روپے کا جرمانہ لگے گا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس ضمن تمام تفصیلات محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایشو کردئیے گئے ہیں۔‘‘
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ غلط ہے۔ آندھراپردیش حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایئرفون پہن کر ڈرائیونگ کرنے پر 2000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
جب ہم نے کی وورڈس کی مدد سے تلاش کیا، تو ہم نے اس ضمن میں مختلف مضامین اور آندھراپردیش ٹرانسپورٹ کمشنر کی جانب سے وضاحت کی اشاعت پر دستیاب پائی۔
Ap7am.com میں شائع آرٹیکل کے مطابق، موٹر گاڑی سوار پر ہیڈفون/ایئرفون پہن کر گاڑی چلانے پر 20،000 روپے کا جرمانہ حکومت آندھراپردیش کی جانب سے عائد کیے جانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیلی، تاہم آندھراپردیش محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشنرکی جانب سے اس ضمن میں وضاحت جاری کرتے ہوئے اس خبر کو جھوٹا پروپگنڈہ قرار دیا گیا ہے۔
www.indianherald.com کے مطابق، اس شق میں ترمیم حال ہی میں نہیں کی گئی ہے۔ یہ طویل عرصے سے نافذ ہے۔ کمشنر نے یہ بھی واضح کیا کہ ایئر فون پہن کر گاڑی چلانے پر جرمانے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسے جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں۔
اس لیے یہ دعویٰ کہ گاڑی چلانے، ایئر فون یا ہیڈ فون پہننے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، غلط ہے۔ جرمانہ 1500 سے 2000 روپے تک عائد کیا جائے گا۔