Fact Check: مکر سنکرانتی کے موقع پر امیت شاہ کی پتنگ کٹنے کا پرانا ویڈیو دوبارہ وائرل
ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکزی وزیر امیت شاہ نے احمد آباد میں پتنگ بازی کی۔ تاہم انکے گذشتہ سال کے پتنگ کٹنے کا ویڈیو تازہ واقع کہہ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے۔

Claim :
مکر سنکرانتی کے موقع پرکسی نے امیت شاہ کی پتنگ کاٹ دیFact :
امیت شاہ کی پتنگ کٹنے کا پچھلے سال کا ویڈیو پھر سے شئیر کیا جارہا ہے
حالیہ دنوں میں ملک بھر میں سنکرانتی تہوار پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھراپردیش میں عقیدت مندوں نے اپنے اپنے اپنے گھروں کے سامنے رنگولی کے ذیزائین بنائے۔ کئی گھروں میں اس تہوار کی خاص ڈش پونگل بنائی گئی جس میں چاول اور دال استعمال کیا جاتا ہے۔
ملک کے دیگر حصوں میں اس تہوار کو مکر سنکرانتی کے نام سے منایا جاتا ہے۔ یوں تو یہ تہوار فصل کی کٹائی سے متعلق ہے لیکن ملک بھر میں اس تہوار کے موقع پر خوشیاں منائِی جاتی ہیں۔ اس تہوار کی ایک خصوصیت پتنگ بازی ہے۔ کھلے میدانوں اور گھر کی چھتوں پر بچے اور جوانوں کو رنگ برنگی پتنگیں اڑاتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے احمد آباد شہر میں پتنگ بازی کی۔ اس بیچ سوشل میڈیا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہیکہ سامنے والی چھت پر ایک نوجوان نے امیت شاہ کی پتنگ کاٹ کر جشن منایا۔
کے کے نہرا نامی ایکس یوزر نے وائرل ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ : " गुजरात और राजस्थान में पतंग महोत्सव काफी जोरों से मनाया जाता है
अमित शाह उर्फ मोटा भाई भी पतंग उड़ाते नजर आए
किसी ने अमित काका की पतंग काट दी जिसके बाद वीडियो सोशल मीडिया पर वायरल हो गया "
ترجمہ: گجرات اور راجستھان میں پتنگ بازی کا تہوار زور و شور سے منایا جاتا ہے۔ امیت شاہ عرف موٹا بھائی بھی پتنگ اڑاتے ہوئے نظر آئے۔ کسی نے امیت کاکا کی پتنگ کاٹ دی جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔"
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں،۔
یہاں دیکھیں وائرل پوسٹ کے دعوے کا اسکرین شاٹ۔
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال میں پایا کہ امیت شاہ کے پتنگ کاٹے جانے کا پرانا ویڈیو دوبارہ وائرل کیا جارہا ہے۔
سب سے پہلے ہم نے مناسب کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں 15 جنوری 2024 کا انڈیا ٹوڈے کا آرٹیکل ملا جس میں بتایا گیا کہ " مرکزی وزیر آمیت شاہ اتوار کے روز اتراین پتنگ مہوتسو کے دوران پتنگ اڑارہے تھے۔ انکے حامی خوشی منارہے لیکن ایک لڑکے نے انکی پتنگ کاٹ کر انکی خوشیوں پر پانی پھیر دیا۔" اس میں یہ بھی کہا گیا کہ امیت شاہ نے اس لڑکے کو سراہا۔
امیت شاہ نے پتنگ بازی کی کچھ تصاویر اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر شئیر کئے تھے۔
ہم نے مزید سرچ کیا تو ہمیں ANI News کے یوٹیوب چینل پر 14 جنوری 2025 کا ویڈیو ملا جس میں امیت شاہ کو اس سال بھی احمدآباد میں پتنگ بازی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں آپ صاف دیکھ سکتے ہیں کہ وزیر داخلہ نے گلے میں دو دھاری رنگ کا کھنڈوا پہنا ہے اور انکے آس پاس کھڑے حامی بھی مختلف نظر آرہے ہیں۔ 0:43 ٹاِئم اسٹامپ کے بعد سے آپ امیت شاہ کو پتنگ آڑاتے دیکھ سکتے ہیں۔
امیت شاہ کے ٹوئیٹر اکاونٹ پر پتنگ بازی کی مزید تصویریں دیکھی جاسکتی ہیں۔
میڈیا رپورَٹس کی روشنی میں یہ واضح ہوگیا کہ امیت شاہ کی پتنگ کاٹے جانے کا گذشتہ سال ویڈیو کلپ اس سال تہوار کے موقع پر وائرل کیا جارہا ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا