Fact Check: اننت-رادھیکا نے موٹو-پتلو گانے پرنہیں بلکہ معروف ہندی گانے پر رقص کیا
سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ شئیر کیا جارہا ہیکہ معروف تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے اپنی شادی کی تقریبات کے دوران موٹوپتلو کے گانے پر رقص کیا تھا۔ یہ دعویٰ غلط ہے. انہوں نے دراصل ایک پرانے ہندی فلمی گانے پر "آج کل تیرے میرے پیار کے چارچے" پر رقص کیا۔
Claim :
اننت اور رادھیکا موٹو-پتلو گانے پر رقص کر رہے ہیںFact :
وائرل ویڈیو میں آڈیو کو بدل دیا گیا ہے۔ اننت اور رادھیکا دراصل اپنی شادی سے پہلے کی تقریبات میں "آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے" گانے پر رقص کر رہے تھے
ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی 12 جولائی کو رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی سے قبل تین روزہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں 1200 مہمانوں نے شرکت کی، جس میں سابق عالمی رہنما، ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف ہستیاں اور بالی ووڈ کے میگا اسٹارز شامل تھے۔
اننت امبانی اور ان کی دیرینہ گرل فرینڈ رادھیکا مرچنٹ کی شادی کو اکثر سال کی بہترین شادی کہا جارہا ہے۔
حالیہ دنوں میں ان کی شادی سے قبل کی تقریب کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ کلپ میں جوڑے کو "موٹو پتلو" گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کوصارفین نے مزاحیہ کیپشن "موٹو پتلو کی جوڑی" کے ساتھ شیئر کیا۔ ویڈیو میں ایک تحریر بھی دکھائی گئی ہے جس میں لکھا ہے کہ ڈی جے نے یہ گانا اننت امبانی کی شادی میں بجایا تھا۔
دوسری جانب ایک یوٹیوبر ٹیا نے بھی یہی ویڈیو اپنے چینل پر اپ لوڈ کیا جس میں "ایک موٹا ہاتھی" گانا شامل کیا گیا ہے۔
فیکٹ چیک:
ہم نے اس دعویٰ کوغلط پایا کیونکہ وائرل ویڈیو کے آڈیو میں تحریف کیا گیا ہے۔ حقیقی ویڈیو میں یہ جوڑا "آج کل تیرے میرے پیار کے چارچے" گانے پر رقص کر رہا ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں پتہ چلا کہ 6 مارچ 2024 کو زوم ٹی وی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا جس کا عنوان تھا 'اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ اپنی شادی سے پہلے کی تقریب میں 'آج کل تیرے میرے پیار کے چارچے' پر ڈانس کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک 5,174,035 بار دیکھا جا چکا ہے اور 1,18,000 لائکس مل چکے ہیں۔
ریڈ ایف ایم بنگلورو نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک شارٹ اپ لوڈ کیا ہے جس کی تفصیل میں لکھا ہے۔ اس ویڈیو میں شامل متن میں کہا گیا ہیکہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے 'آجکل تیرے میرے پیار کے چارچے' گانے پر ڈانس کیا۔
4 مارچ، 2024 کو کوئنٹ نیون نے امبانی خاندان کی شادی سے پہلے کی تقریب میں 'آجکل تیرے میرے پیار کے چرچے' پر رادھیکا-اننت ڈانس کے عنوان سے ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا| کوئنٹ نیون.
ریپبلک ورلڈ نے ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا "اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کے آج کل تیرے میرے پیار کے چارچے گانے پر رقص کا ویڈیو وائرل۔
جس طرح انٹرنیٹ صارفین تینوں خان اداکاروں کے 'ناٹو ناٹو' نغمے پر رقص کی جھلک دیکھ کر محضوض ہوئے تھے، ویسے ہی وہ نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے 'پیار ہوا اقر ہوا' نغمے پر پرفارمنس کو بھی خوب پسند کیا گیا۔ اب اس تقریب کے ایک اور دلکش لمحے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ فرسٹ پوسٹ کے مطابق، اس میں اننت اور رادھیکا مشہور گانے 'آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے' پر رقص کر رہے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا نے بھی اس رپورٹ کو شائع کیا کہ " سنگیت تقریب میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پرفارمنس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں ہم جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے جوڑے کو بالی ووڈ کے مشہور گانے 'آج کل تیرے میرے پیار جے چرچے' پر رقص کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
لہٰذا، ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ وائرل ویڈیو میں آڈیو کو تبدیل کیا گیا ہے ، حقیقی ویڈیو میں اننت اور رادھیکا دونوں "آج کل تیرے میرے پیار کے چارچے" پر رقص کر رہے ہیں۔