Fact Check: چندرابابو نائیڈو اور ریونت ریڈی کی آدھی رات کی ملاقات کے بارے میں دیشا اخبار کا مضمون فرضی ہے
چندرا بابو نائیڈو اور ریونت ریڈی کی آدھی رات کو ہونے والی ملاقات کے بارے میں دیشا ای پیپر کا مضمون فرضی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کی سی آئی ڈی نے ستمبر 2023 میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔
Claim :
اسکرین شاٹ میں ٹی ڈی پی چیف چندرابابو نائیڈو اور ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کے درمیان آدھی رات کی میٹنگ کے بارے میں دیشا اخبار کا شائع کردہ ایک مضمون کو پیش کیا گیا ہےFact :
یہ اسکرین شاٹ جعلی ہے۔ دیشا اخبار نے یہ مضمون شائع نہیں کیا تھا۔ یہ فرضی آرٹیکل ہے۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ کہ دیشا روزنامہ نے ریونت ریڈی اور چندرا بابو نائیڈو کی آدھی رات کی ملاقات کے بارے میں ایک مضمون شائع کیا ہے، فرضی ہے۔ خبر کے اسکرین شاٹ کا ویڈیو کلپ جعلی ہے۔
تحقیق کے دوران ہمیں چندرابابو نائیڈو اور ریونت ریڈی کی آدھی رات کی ملاقات کی خبر کی تصدیق کرنے والی کوئی مستند خبر نہیں ملی۔
تاہم، ہمیں فیس بک پر پوسٹ کیا گیا ایک صراحتی بیان ملا جس میں دیشا اخبار کے انتظامیہ نے دونوں لیڈروں کی مبینہ ملاقات کی خبر کت وائرل ویڈیو کلپ کو جعلی قرار دیا ہے۔
پھر ہم نے وائرل اسکرین شاٹ کا بغور مشاہدہ کیا تو ہمیں اس فرضی مضمون کے اوپر شائع کردہ مضمون کی آخری سطریں نظر آئیں۔ 15 نومبر 2023 کو شائع ہونے والے اخبار کو تلاش کرنے پر، ہمیں ’KCR پریشان‘ کے عنوان کے ساتھ ایک مضمون ملا جس کی آخری سطریں وائرل مضمون کی لائنوں سے مماثل پائی گئیں۔ تاہم، ای پپر میں، 'KCR پریشان' کے نیچے کا مضمون وائرل امیج سے بالکل مختلف ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس دیشا ای- پیپر کے اس روز کے شمارے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے فرضی مضمون پیش کیا گیا ہے۔