Fact Check: آرٹیفیشل انٹلیجنس سے تیار کردہ تصویر کیرالہ کے ریلوے اسٹیشن کے طور پر شیئر کی گئی جسے اونم کے لیے سجایا گیا ہے
ریاست کیرالہ میں اونم تہوار کے جشن کے طور پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) یوزرس ایک ریلوے لائن اور رنگین پھولوں سے سجی ایک ٹرین کی تصویر شیئر کررہے ہیں۔
Claim :
کیرالہ میں ایک ریلوے اسٹیشن اور ٹرین کو اونم تہوار کے موقع پر پھولوں سے سجایا گیاFact :
تصویر میں کیرالا کے اصل اسٹیشن کو نہیں دکھا گیا ہے بلکہ یہ تصویر AI (آرٹیفشل انٹلیجنس) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
ریاست کیرالہ میں اونم تہوار کے جشن کے طور پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) یوزرس ایک ریلوے لائن اور رنگین پھولوں سے سجی ایک ٹرین کی تصویر شیئر کررہے ہیں۔ تصویر میں ٹرین کے اوپر پُل پر ’’Kasaragod-Trivandrum‘‘ الفاظ تحریر کیے ہوئے ہیں۔
ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ: ’’ "یہ کیرالہ کے ایک ریلوے اسٹیشن کی تصویر ہے جسے خاص طور پر اونم کے لیے سجایا گیا ہے۔ پٹریوں کے قریب پھول اصلی ہیں اور اس موقع کے لیے خصوصی طور پر لگائے گئے ہیں۔ اونم 20 اگست سے 2 ستمبر تک منایا جاتا ہے۔
فیکٹ چیک:
ترواننت پورم کے ڈویژنل ریلوے مینیجر (ڈی آر ایم) نے اس دعوے کو جعلی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ ان کے ٹویٹ میں واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ وائرل تصویر کو ایڈٹ کرکے جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کیرالہ کے ایک ریلوے اسٹیشن کی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرین کی تصویر جاپان کے شہر کیوٹو کی ہے۔
اس سے اشارہ لیتے ہوئے، ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے ہم نے مزید تصاویر تلاش کیں اور PNG tree نامی اسٹاک امیج ویب سائٹ پر ایک تصویر دیکھی۔ تصویر کے عنوان میں لکھا ہے، ’’رینبو پینٹ شدہ ٹرین جو کیوٹو کے پس منظر سے نکلتی ہے۔‘‘ ہمیں اسٹاک امیج ویب سائٹ پر جاپان میں چلنے والی ایسی رنگین ٹرینوں کی مزید اسی طرح کی تصاویر دستیاب ہوئی ہیں۔
یہ تصویر پہلی مرتبہ انیش چککوٹل نے فیس بک پر جولائی میں شیئر کی تھی۔ وائرل تصویر میں کاپر اینڈ بلیک کا واٹر مارک ہے، ایک اشتہاری ایجنسی جس میں چککوٹل متحدہ عرب امارات میں کام کرتے ہیں۔ اس تصویر کے کمنٹ سیکشن پر تفصیلی نظر ڈالیں تو چککوٹل یوزرس کے لیے وضاحت پیش کرتے ہیں کہ اے آئی (آرٹیفشل انٹلیجنس) کی مدد سے اس تصویر کو تیار کیا گیا ہے اور اس میں ٹرین اور اسٹیشن کو سجایا گیا ہے۔
اس تصویر کو ہم نے AI-Detection ویب سائٹ پر تحقیق کی تو ہمیں اس تصویر کے اے آئی سے تیار کیے جانے کی 90 فیصد تصدیق ہوئی۔
واضح ہے کہ پھولوں سے پینٹ ٹرین اور سجے ہوئے ریلوے اسٹیشن کی وائرل تصویر میں کیرالہ کا کوئی حقیقی اسٹیشن نہیں دکھایا گیا ہے۔