Fact Check:راہول گاندھی کی زنار پہنی ہوئی تصویر ایڈٹ کی گئی ہے
انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ "کانگریس کی حکمرانی برہمن حکمرانی ہے! بی جے پی کی حکمرانی برہمن حکمرانی ہے! متبادل کا انتخاب کریں"
Claim :
وائرل تصویر میں ایک عوامی جلسے میں برہمن برادری کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئےکانگریس لیڈر راہول گاندھی کوزنار پہنے دکھایا گیا ہے۔Fact :
تصویر میں کانگریس لیڈرکا پھٹا ہوا کرتا دکھایا گیا ہے نہ کہ ان کا پہنا ہوا زنار۔
سوشل میڈیا پر انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ "کانگریس کی حکمرانی دراصل برہمنوں کی حکمرانی ہے! بی جے پی کی حکمرانی برہمنوں حکمرانی ہے! متبادل [پارٹی] کا انتخاب کریں".
اس وائرل تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ راہول گاندھی زنار پہنے ہوئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ برہمن برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان پوسٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس برہمن برادری کی حمایت کرتی ہے، بی جے پی برہمن برادری کی حمایت کرتی ہے اور لوگوں کو دیکھ بھال کرکے الیکشن میں اپنے رہنماؤں کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ غلط ہے۔ اس تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ تصویر میں دراصل، راہول گاندھی اپنا پھٹا ہوا کرتہ دکھا رہے ہیں نہ کہ ان کا پہنا ہوا زنار۔
ہم نے گوگل امیج ٹول کا استعمال کرتے ہوئے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ تصویر 2017 کی ہے ۔ اس وقت راہول گاندھی اپنے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے پھٹے کرتے کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قیمتی ملبوسات پر طنزیہ ریمارک کرتے نظر آرہے ہیں۔
رشی کیش علاقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران، راہول گاندھی نےاپنے پہنے ہوئے کرتے میں چھید دکھاتے ہوئے کہا تھا: "میرا کرتہ پھاٹا ہو تو مجھے فرق نہیں پڑھتا، لیکن مودی جی کا لباس کبھی نہیں پھاٹا ہوگا اور وہ پھر بھی غریبوں کے حوالے سے سیاسی بیان بازی کرتے ہیں۔ "۔
One India News' یوٹیوب چینل نے Rahul Gandhi sports 'Torn Kurta' during Rishikesh rally, Watch Video | Oneindia News کے عنوان سے اپنے چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ 16 جنوری 2017 کو پوسٹ کردہ اس ویڈیو کے تفصیل میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے رشی کیش ریلی کے دوران 'پھٹا ہوا کرتہ' پہنا ہوا تھا۔ ریلی کے دوران راہول گاندھی نے کھادی ولیج کے کیلنڈر سے مہاتما گاندھی کی تصویرہٹانے پر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اے این آئی نے عوامی جلسے کی راہول گاندھی کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'میرا جیب/ کرتہ پھاٹا ہو تو مجھے فرق نہیں پڑھتا، لیکن مودی جی کا کپڑا کبھی نہیں پھاٹا ہوگا اور وہ غریبوں کی سیاست کرتے ہیں: راہول گاندھی '۔
اسی طرح کی خبریں دیگر نیوز میڈیا ویب سائٹس پر شائع ہوئی تھیں۔
یہاں دونوں تصاویر کا موازنہ ملاحظہ کریں۔ لہٰذا یہ دعویٰ غلط ہے۔ وائرل تصویر میں راہول گاندھی نے کوئی زنار نہیں پہنا ہے، بلکہ وہ حاضرین جلسہ کو اپنا پھٹا ہوا کرتہ دکھا رہے ہیں۔