Fact Check: سیلابی ریلے میں دکھائی گئی سرخ رنگ کی کاروالی ویڈیو حالیہ دنوں کی نہیں
۔ یہ ویڈیو ’حیدرآباد میں موسلادھار بارش کا اثر- کار سڑک پر تیر رہی ہے- سمایم تلگو‘ اس ٹائٹل کے ساتھ پبلش کی گئی۔
Claim :
ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے حیدرآباد کی موجودہ صورتحالFact :
یہ پرانا ویڈیو اس وقت کا ہے جب حیدرآباد میں سال 2020 میں سیلاب آیا تھا
شہر حیدرآباد کی ایک سڑک پر سیلابی ریلے میں بہتی لال رنگ کی کار کا ویڈیو ٹوئٹر ہینڈل @bjp_telangana01 کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا۔ یہ ٹوئٹ کئی مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا اور اسے 11 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا ہے۔
آرکائیوز لنک: https://web.archive.org/web/20230721063207/https:/twitter.com/BJP_TELANGANA01/status/1681905300780232705
فیکٹ چیک:
سب سے پہلے، جب ہم نے ٹوئٹر ہینڈل کا بغور مشاہدہ کریں، تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہ بی جے پی تلنگانہ کا مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل نہیں ہے۔ @bjp_telangana01 اس ٹوئٹر ہینڈل کے صرف 255 فالوورس ہیں اور اس ہینڈل نے ٹوئٹر اگست 2021 میں جوائن کیا ہے۔ اس ٹوئٹر ہینڈل کے بارے میں جو تفصیل دی گئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ صحافتی شخصیت سے تعلق رکھتا ہے۔ ظاہر ہے، یہ تلنگانہ میں بی جے پی کا مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل نہیں ہے۔
جب ہم نے اس بارے میں تلاش کیا، تو ہم نے پایا کہ تلنگانہ بی جے پی کا اصل ہینڈل @BJP4Telangana نام سے ہے جس کے 256,000 فالوورس ہیں۔ یہ ہینڈل Telangana.bjp.org کا لنک فراہم کرتا ہے۔ اس اکاؤنٹ پر 32000 سے زیادہ ٹویٹس ہیں۔ اس نے جولائی 2016 میں ٹویٹر کو جوائن کیا۔
دونوں ہی ٹوئٹر ہینڈل کا موازنہ یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں۔
جب ہم نے یانڈیکس پر گوگل ریورس امیج سرچ کا عمل کیا تو ہم نے پایا کہ سال 2020 میں شخصی سوشل میڈیا اکاونٹس سے کچھ ویڈیو شیئر کیے گئے تھے۔
یوٹیوب پر موجود ‘im Coolنامی اکاونٹ سے یہ ویڈیو ’تیرتی کار‘ کے عنوان سے 14 اکتوبر 2020 کو شیئر کی گئی تھی۔
اسی ویڈیو سے اشارہ لیتے ہوئے ہم نے ‘Cars float in rain water’ان کی وورڈس کے ساتھ یوٹیوب پر تلاش کیا تو ہم نے پایا کہ یہی ویڈیو شارٹ ویڈیو کے طور پر’Cars float in Hyderabad rain Water’ کے عنوان سے پبلش کی گئی تھی۔ یہ ویڈیو 15 اکتوبر 2020 کو پبلش کی گئی تھی۔
ایک اور ویڈیو نیوز آوٹ لیٹ ’ سمایم تلگو‘ کی جانب سے پبلش کی گئی جس میں سڑک پر سیلاب کے پانی میں تیرتی ہوئی ایک لال رنگ کی کار کی وائرل کلپنگ بھی شامل تھی۔ یہ ویڈیو ’حیدرآباد میں موسلادھار بارش کا اثر- کار سڑک پر تیر رہی ہے- سمایم تلگو‘ اس ٹائٹل کے ساتھ پبلش کی گئی۔
NDTV کی جانب سے 14 اکتوبر 2020 کو پبلش کی گئی رپورٹ کے مطابق، سکندرآباد کے سیلاب زدہ سڑک پر ایک کار دوسری کاروں کی طرف بہہ گئی جو پہلے سے ہی ایک دوسرے پر چڑھی ہوئی تھیں۔
اس لیے جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے وہ پرانی ہے جس میں سال 2020 میں حیدرآباد شہر کی سڑکوں و گلیوں میں سیلابی پانی میں ایک کار کو دکھایا گیا ہے۔ حیدرآباد کو اس سال بھی شدید بارش کا سامنا ہے لیکن وائرل ویڈیو 2020 کی پرانی ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔