Fact Check: سابق آر بی آئی گورنر رگھورام راجن کا مودی پر تنقید والا بیان غلط ہے
دوسرے لوگ مانتے ہیں یا ماننے کی کوشش کرتے ہیں کہ پچھلے چار سالوں میں سب کچھ مودی کی وجہ سے ہوا!!! دراصل مودی جی نے چار سالوں میں ہندوستان کو 40 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔‘
Claim :
رگھورام راجن نے مودی پر تنقید والا بیان جاری کیا۔Fact :
رگھورام راجن نے اس طرح کا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ وائرل تحریر میں غلط معلومات بھی شامل ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے سابق گورنر رگھورام راجن کا مبینہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی ہندوستان کی ترقی پر ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
مبینہ طور پر، رگھورام راجن نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے مودی کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی سابقہ حکومتوں کے تحت متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر یہ بھی کہا ہے کہ شہری غلط طریقے سے ترقی کا کریڈیٹ مودی کو دے رہے ہیں، حالانکہ ہندوستان گزشتہ 70 سالوں پہلے سے مودی کے وزیراعظم بننے سے پہلے ترقی کرتا چلا آرہا ہے۔
وائرل ٹیکسٹ کا ایک اقتباس اس طرح ہے کہ، ’’اب بھی دوسرے لوگ مانتے ہیں یا ماننے کی کوشش کرتے ہیں کہ پچھلے چار سالوں میں سب کچھ مودی کی وجہ سے ہوا!!! دراصل مودی جی نے چار سالوں میں ہندوستان کو 40 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔‘
فیکٹ چیک:
رگھورام راجن کے اس بیان کی حمایت کرنے والی کوئی معتبر خبریں یا سوشل میڈیا پوسٹس نہیں ہیں۔
اس طرح کا کوئی بیان رگھورام راجن کے Linkedln Profile پر پوسٹ کیا ہوا نہیں ہے، جہاں وہ ہمیشہ اپنی تحریر شیئر کیا کرتے ہیں۔ یہاں بھی دعوے میں پیغام سے ملتا جلتا کوئی متن نہیں تھا۔
علاوہ ازیں، وائرل پیغام میں فراہم کردہ کچھ معلومات غلط پائی گئیں ہیں۔ مثال کے طور پر، پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راجن آر بی آئی کے سابق چیئرمین ہیں، جب کہ وہ آر بی آئی کے سابق گورنر رہ چکے ہیں۔ چیئرمین کا عہدہ اس ادارے میں موجود ہوتا ہی نہیں ہے۔
ایک اور مثال ایک اقتباس سے ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مودی نے صرف چار سال خدمات انجام دی ہیں، جب کہ حقیقت میں وہ نو سال سے زیادہ عرصہ اقتدار میں ہیں۔
واضح ہے کہ رگھورام راجن نے مودی پر تنقید کرنے والا بیان نہیں دیا ہے۔