Fact Check: ہاٹ اسٹار کو نہیں ملے اننت امبانی کی شادی کے اسٹریمنگ رائٹس
بھارت کے معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار نے ایشیا کے سب سے امیرترین تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شاندار شادی کی تقریب کے اسٹریمنگ حقوق حاصل کر لیے ہیں
Claim :
ہاٹ اسٹار نے خود امبانی کی جانب سے منعقدہ نیلامی میں مکیش امبانی کو مات دے کر اننت امبانی کی شادی کے اسٹریمنگ رائٹس حاصل کرلئےFact :
شادی کے اسٹریمنگ رائٹس ایسی کوئی نیلامی نہیں ہوئی، وائرل سوشل میڈیا پوسٹ 'دی فاکسی' میں شائع شدہ ایک طنزیہ مضمون پر مبنی ہے
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی 2024 کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز 5 جون 2024 کو ہوا تھا، جس میں اس جوڑے نے جیو ورلڈ بی کے سی میں ایک عظیم الشان سنگیت کی میزبانی کی تھی اور امبانی خاندان نے معروف پاپ اسٹار جسٹن بیبر کو ایک خصوصی پرفارمنس کے لئے مدعو کیا تھا۔
شادی کی دھوم دھام کے بیچ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہاٹ اسٹار نے نیلامی میں مکیش امبانی کو شکست دے کر امبانی کی شادی کے اسٹریمنگ رائٹس حاصل کرلیے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو اس بیانیے کے ساتھ شیئر کیا کہ مکیش امبانی نے ایک بزنس مین کے طور پر اپنی شفافیت کا مظاہرہ کرنے کے لئے نیلامی کا اہتمام کیا تھا ، جس میں سب کو مساوی مواقع فراہم کیے گئے تھے اور یقین تھا کہ کوئی بھی ان کے خلاف بولی لگانے کی ہمت نہیں کرے گا۔ تاہم ہاٹ اسٹار کے سی ای او جو امبانی کی جانب سے آئی پی ایل اسٹریمنگ کے حقوق چھین لئے جانے پر ناراض تھے، نے امبانی کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور بولی لگانا شروع کردی۔ امبانی، جو پہلے آسانی سے ہاٹ اسٹار کو پیچھے چھوڑ دیتے تھے، تاہم اس مرتبہ انہیں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ شادی سے پہلے کی تقریبات پر بھاری خرچ کی وجہ سے ان کے پاس فنڈز کی کمی تھی۔ انہوں نے نیلامی کے درمیان جیو کی قیمتوں میں اضافہ کرکے فنڈ اکٹھا کرنے کی کوشش کی ، لیکن بڑا دھچکہ لگا ہے کیونکہ جیو صارفین ری چارج کرنے کے بجائے دوسرے ٹیلی کام آپریٹر کی خدمات حاصل کرنا شروع کردئے ہیں۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ من گھڑت ہے۔ ایسی کوئی نیلامی نہیں ہوئی اور نہ ہی ہاٹ اسٹار کو اننت امبانی کی شادی کے اسٹریمنگ رائٹس نہیں ملے۔
جب ہم نے مناسب کیورڈس استعمال کرتے ہوئَ وائرل دعوے کی تحقیق شروع کی تو ہم نے پایا کہ ان دعووں کی بنیاد ایک طنزیہ مضمون ہے جو فاکسی نامی ویب سائٹ پر شائع ہوا ہے۔ وائرل پوسٹس کو شیئر کرنے والے کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس مضمون میں شائع ہونے والے کچھ متن کو ہوبہو شیئر کیا ہے۔ 'بریکنگ: ہاٹ اسٹار نے اننت امبانی کی شادی کے اسٹریمنگ رائٹس جیت لیے' کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا۔ مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہاٹ اسٹار کے سی ای او نے امبانی سے کہا کہ انتقام کا مزہ تاخیر سے لینے میں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امبانی نے ہم سے آئی پی ایل کے حقوق چھین لیے، جس کے نتیجے میں ہمارے پلیٹ فارم سے لاکھوں صارفین دور ہو گئے۔ اب، ہم انکی شادی کی اسٹریمنگ سے فائدہ اٹھائیں گے: انہوں نے شادی کی مارکیٹنگ پر لاکھوں روپئے خرچ کیے اور اب وہ اپنے بیٹے کی شادی دیکھنے کے لئے ہمارے پلیٹ فارم کو سبسکرائب کرنے کیلئے پیسے خرچ کریں گے۔ یہ شادی 12 جولائی 2024 کو براہ راست نشر کی جائے گی، اور ناظرین شادیوں میں عام طور پر ناراض دکھائی دینے والے 'پھوپھا جی' کی طرح امبانی خاندان کی شادی تیاریوں پر تبصرہ کر سکیں گے۔
تاہم، فاکسی ایک طنزیہ ویب سائٹ ہے، ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مضامین میں سے کوئی بھی مضمون حقائق پر مبنی نہیں ہوتا۔ یہ سائیٹ فکشن پر مبنی طنزیہ مضامین شائع کرتا ہے۔
فاکسی سائیٹ کے 'ہمارے بارے میں' پیج پر آپ کو ایک ڈسکلیمر ملیگا جس میں کہا گیا ہے کہ "فاکسی ایک طنزیہ ویب پورٹل ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والا مواد فکشن پر مبنی ہے۔ قارئین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غلط مضامین کو حقیقت پر مبنی نہ سمجھیں۔
فاکسی ایک میڈیا کمپنی ہے جو ہمارے مستقبل کو بنانے والے نوجوان، ذہین اور متنوع سامعین کو جوڑتی ہے۔ بے خوف صحافت (ہاہاہاہا)، فکر انگیز کامیڈی، اور اثرانداز کرنے والی خبروں کے ذریعے، ہم ان موضوعات پر بات چیت شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو عام طور پر آج کے نوجوانوں کے لئے ممنوع سمجھے جاتے ہیں.
Latestly.com پر شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق ، "دی فاکسی" پر طنزیہ مضامین شائع کئے جاتے ہیں ، اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والا مواد فکشن پر مبنی ہے۔ قارئین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فاکسی میں موجود مضامین کو حقیقت پر مبنی یا سچ نہ سمجھیں۔ واضح رہے کہ فاکسی کی جانب سے کیا گیا مبینہ دعویٰ جھوٹا ہے اور اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
لہٰذا یہ دعویٰ جھوٹا ہے کہ ہاٹ اسٹار نے مکیش امبانی کی جانب سے کی گئی نیلامی میں اننت امبانی کی شادی کے اسٹریمنگ رائٹس حاصل کرلئے ہیں۔ یہ دعویٰ طنزیہ ویب سائٹ 'دی فاکسی' کی جانب سے شائع ہونے والے ایک مضمون پر مبنی ہے۔