Fact Check: ای-ٹکٹ کی بکنگ پر پابندی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر IRCTC کی وضاحت
آئی آر سی ٹی سی نے سوشل میڈیا کے ان دعووں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسافر صرف خاندان کے ممبروں یا ملتے جلتے خاندانی ناموں والے افراد کے لئے ٹرین ٹکٹ بک کرسکتے ہیں
Claim :
مسافر صرف خون کے رشتے یا ایک ہی خاندانی نام والے افراد کے لئے ٹکٹ بک کرسکتے ہیںFact :
آئی آر سی ٹی سی نے واضح کیا کہ کوئی بھی دوستوں ، کنبہ اور رشتہ داروں کے لئے اپنی ذاتی یوزر آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے ٹکٹ بک کرسکتا ہے
بھارتی ریلوے ، جسے ملک کی لائف لائن کے طور پر جانا جاتا ہے، روزانہ لاکھوں مسافروں اور سیاحوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتا ہے۔ ریلوے پر منحصر مسافروں کی کافی بڑی تعداد کی وجہ سے ٹکٹ بکنگ کے طریقہ کار میں معمولی تبدیلیاں یا کرایوں میں اضافہ کی خبر تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل جاتی ہے۔
حالیہ دنوں میں آئی آر سی ٹی سی عہدیداروں کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لوگ اپنی ذاتی آئی ڈی [شناخت] کا استعمال کرتے ہوئے صرف خون کے رشتہ داروں یا اسی خاندانی نام والے مسافرین کے لئے ہی ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔ اس میں یہ بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ دوستوں یا دوسروں کے لئے ٹکٹ بک کرنے پر 10،000 روپئے تک کا جرمانہ اور 3 سال کی قید یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔
صارفین اس کی صداقت کی تصدیق کے لیے آئی آر سی ٹی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے اسکرین شاٹ شیئر کرنے لگے۔ ان کی درخواست ہے کہ اگر یہ جانکاری جھوٹی ہے تو آئی آر سی ٹی سی کے نام پر غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ہم نے پایا کہ کچھ صارفین آئی آر سی ٹی سی سے سوال کر رہے ہیں، کیا یہ سچ ہے؟
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ 'اسموکنگ نارتھ - ساوتھ ڈیوائیڈس اگین!'
فیکٹ چیک:
تحقیق کے دوران ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ آئی آر سی ٹی سی نے واضح کیا کہ کوئی بھی اپنے دوستوں ، کنبہ اور رشتہ داروں کے لئے آئی آر سی ٹی سی پر اپنی ذاتی یوزر آئی ڈی کے ذریعہ ٹکٹ بک کرسکتا ہے۔ سرکاری نوٹس تلاش کرنے پر، ہم نے پایا کہ آئی آر سی ٹی سی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک وضاحت شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں آئی آر سی ٹی سی نے کہا کہ مختلف سرنیم رکھنے والوں کے لئے ای ٹکٹ کی بکنگ میں پابندی کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔
مزید سرچ کرنے پر ہمیں یہ بھی پتہ چلی کہ ریلوے کے ترجمان نے اپنے سوشل میڈیا پر وائرل سرکلر پر ایک بیان پوسٹ کیا ہے۔
یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ریلوے بورڈ کے رہنما خطوط کے مطابق آئی آر سی ٹی سی سائٹ سے ٹکٹ بک کیے جارہے ہیں اوراس ضمن میں ضروری معلومات مندرجہ ذیل درج کی گئی ہیں:
1۔ دوستوں ، فیملہ اور رشتہ داروں کے لئے ذاتی یوزر آئی ڈی پر ٹکٹ بک کئے جاسکتے ہیں۔
2۔ ماہانہ 12 ٹکٹوں کے لئے بکنگ کی جاسکتی ہے۔ اگر ٹکٹ پر سوار مسافروں میں سے ایک بھی آدھار تصدیق شدہ ہے تو آدھار تصدیق شدہ صارفین ہر مہینے 24 ٹکٹ بک کرسکتے ہیں
3۔ پرسنل یوزر آئی ڈی پر بک کرائے گئے ٹکٹس کو فروخت نہیں کیا جاسکتا اور اس طرح کا عمل ریلوے ایکٹ 1989 کی دفعہ 143 کے تحت جرم مانا گیا ہے
ہم نے پایا کہ اس ضمن میں India.com نے بھی ایک آرٹیکل شائع کیا ہے “Railway Online Ticket Booking Rules Update: Booking IRCTC E-Tickets for Others Still Allowed, Confirms Railway”.
Infra.com کے مطابق۔ IRCTC account holders can book e-tickets for others having different surnames: Railways
Financial Express کا مضمون ہے۔ “According to the Indian Railways, tickets can be booked using one’s personal user ID for friends, family, and relatives”.
Business Today کے آرٹیکل کا عنوان ہے۔ 'False and misleading': Indian Railways clarifies social media claims about booking restrictions on IRCTC, .
لہٰذا ہماری تحقیقات اور میڈیا میں شائع ہونے والے مضامین کی بنیاد پر ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ آئی آر سی ٹی سی نے واضح کیا کہ کوئی بھی یوزر اپنے دوستوں، کنبہ اور رشتہ داروں کے لئے اپنی پرسنل یوزر آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے ٹکٹ بک کرسکتا ہے۔