Fact Check: حلال تصدیق شدہ آشیرواد آٹا بھارت میں فروخت نہیں کیا جاتا، ITC کی وضاحت
سوشل میڈیا پر حلال سرٹیفائیڈ لوگو کے ساتھ آشیرواد آٹے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد آئی ٹی سی نے واضح کیا ہے کہ حلال سرٹیفائیڈ آشیرواد آٹا بھارت میں فروخت نہیں کیا جاتا۔
Claim :
بھارتی مارکیٹ میں آئی ٹی سی اپنی حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات جیسے آشیرواد آٹا فروخت کر رہی ہےFact :
تصویر میں آشیرواد آٹا کے ایکسپورٹ پراڈکٹ کو دکھایا گیا ہے۔ حلال تصدیق شدہ پراڈکٹس بھارت میں فروخت نہیں کی جاتی ہیں
حلال سرٹیفائیڈ لوگو[نشان] کے ساتھ آشیرواد آٹے کی ایک تصویر ایکس (ٹویٹر) پر وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ تمام ITC مصنوعات کا بائیکاٹ کریں کیونکہ وہ حلال پراڈکٹس فروخت کررہے ہیں۔
ہندی میں کئے گئے دعویٰ کا ترجمہ : "حلال تصدیق شدہ ہے۔ #BoycottHalalProducts میں آج سے تمام آئی ٹی سی مصنوعات (آشیرواد آٹا) کا مکمل بائیکاٹ کر رہا ہوں۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ غلط ہے۔ اس وائرل تصویر میں وہ آشیرواد آٹا دکھایا گیا ہے جو صرف ان ممالک کو ایکسپورٹ کیا جاتا ہے جہاں حلال سرٹی فکیشن لازمی ہے اور یہ آٹا بھارت میں فروخت نہیں کیا جاتا۔
اس معاملے کی جانچ کرنے کیلئے جب ہم نے ' آشیرواد آٹا ' کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں aashirvaad.com نامی ویب سائیٹ ملا۔ اس ویب سائیٹ پر بھارت میں بیچے جانے والے سبھی پراڈکٹس دستیاب ہیں تاہم، ہمیں حلال سند یافتہ کوئی پراڈکٹ نہیں ملا۔
ITC نے ایک ایکس (ٹویٹر) صارف کو جواب دیا جس نے دعوی کیا ہیکہ آئی ٹی سی ہندوؤں کو انتہا پسند گروہوں کی طرف سے تصدیق شدہ کھانا کھانے پر مجبور کر رہا ہے۔ آئی ٹی سی نے اس الزام کے جواب میں یہ بات کہی : "پوری طرح سے جھوٹا، غلط اور بدنیتی پر مبنی پیغام سوشل میڈیا پر پھیلاتے ہوئے لوگوں کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی جارہی ہیکہ بھارت میں حلال لوگو کے ساتھ آشیرواد آٹا فروخت کیا جارہا ہے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ان پوسٹس میں دکھایا گیا پیک بہت ہی پرانا ایکسپورٹ پیک ہے جو کبھی بھی بھارت میں فروخت کے لئے نہیں بنایا گیا تھا۔ اس طرح کے غلط اور جھوٹے پیغامات سے یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ آشیرواد آٹے کو حلال لوگو کے ساتھ فروخت کیا جا رہا ہے، کسی کی مدد نہیں کرتا۔ لہٰذا ہم سبھی سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے پیغامات کو ہوسٹ یا شئیر نہ کریں۔ اگر کسی کے پاس آشیرواد آٹا یا آشیرواد کی کسی اور مصنوعات سے متعلق کوئی سوال ہے تو براہ مہربانی ہمیں یہاں [[email protected]] اپنے سوال ارسال کریں۔
آئی ٹی سی Cares نے ایکس [Twitter]صارف کے دعوے کی تردید کی ہے۔ کمپنی نے واضح کردیا ہیکہ سوشل میڈیا پوسٹ میں دکھائی گئی آشیرواد آٹے پیک کی تصویر دراصل ایک پرانے اور صرف ایکسپورٹ کیلئے تیار کردہ پیک کی تصویر ہے۔
لہٰذا، حلال سرٹیفکیشن لازمی والے ممالک کیلئے بنائے گئے آشیرواد آٹے کے ایکسپورٹ پیک کی تصویر کوجھوٹے دعوے کے سوشل میڈیا پر شئیر کیا جارہا ہے۔ بھارت میں آشیرواد آٹا حلال سرٹیفائیڈ نہیں ہے اور اس کے پیک پر حلال سرٹیفکیشن کا لوگو نہیں دکھایا گیا ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔