Fact Check: جو بائیڈن کو اپنے خطاب کے دوران نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے دکھانے والا ویڈیو جعلی ہے
سوشل میڈیا پرامریکی صدر جو بائیڈن کا اپنی تقریر کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جو مبینہ طور پر غیر مستند ہے۔ اس فوٹیج کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک ڈیپ فیک ہے۔
Claim :
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے خطاب کے دوران غیرمناسب زبان استعمال کیFact :
وائرل ویڈیو ایک ڈیپ فیک ہے۔ بائیڈن نے اپنی تقریر میں کوئی نازیبا زبان استعمال نہیں کی
صدارتی دوڑ سے باہر ہوجانے کے فیصلے کا اعلان کرنے کے بعد صدر جو بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت ذاتی عزائم سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کے لئے ان کی پارٹی کو متحد کرنا ضروری ہے ، اور اس کے حصول کا سب سے مؤثر طریقہ "مشعل کو نئی نسل تک پہنچانا" ہے۔ بائیڈن نے اپنے نائب صدر اور اب ممکنہ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی تعریف کرتے ہوئے انہیں 'تجربہ کار، سخت رویہ رکھنے والی اور قابل' سیاست دان قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر 21 سیکنڈ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں صدر جو بائیڈن کو اپنے خطاب کے دوران نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں نیچے دائیں کونے میں پی بی ایس نیوز کا لوگو اور درمیان میں @midnightmitch کا ایک واٹر مارک شامل ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'بریکنگ ناؤ: صدر جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبرداری کے بعد اپنا پہلا ویڈیو خطاب کر رہے ہیں۔'
فیکٹ چیک:
ہم نے یہ دعویٰ جھوٹا پایا، وائرل ویڈیو ایک ڈیپ فیک ہے۔
وائرل ویڈیو کے ایک اہم فریم کا ریورس امیج سرچ کرنے کے دوران ہمیں "وائٹ ہاؤس" یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا گیا ایک ویڈیوملا جس کا عنوان تھا "صدر بائیڈن کا قوم سے خطاب (اے ایس ایل)"۔
چونکہ وائرل ویڈیو میں پی بی ایس نیوز کا لوگو دکھایا گیا ہے ، ہم نے کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کیا اور پی بی ایس نیوز آور یوٹیوب چینل پر ایک لائیو اسٹریم ویڈیو اپ لوڈ پایا جس کا عنوان تھا "براہ راست دیکھیں: بائیڈن 2024 کی دوڑ سے دستبرداری کے بعد قوم سے خطاب کررہے ہیں۔" 2:41 ٹائم اسٹیمپ پر، ہمیں وائرل ویڈیو کے اہم فریم سے تقریبا ملتے جلتے ویژول ملے۔
یہ دیکھتے ہوئے کہ وائرل ویڈیو کے کچھ حصے رکے ہوئے اور غیر فطری نظر آتے ہیں ، ہم نے اے آئی کا پتہ لگانے والے آلے ، "HIVE Moderation" ٹول پر ان کی فریمس کو پرکھا۔ اس سے پتہ چلا کہ ویڈیو 99.8 فیصد مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ یا ڈیپ فیک مواد ہے۔
ہم نے اے آئی ڈیپ فیک ڈیٹیکٹر ٹول "Resemble Detect" کا استعمال کرتے ہوئے آڈیو کی جانچ بھی کی جس سے اشارہ ملتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں آڈیو میں ترمیم کی گئی تھی۔