Fact Check: مودی نے بھارتی صدرمرمو کو ان کی جلد کی رنگت کی وجہ سے ہدف تنقید نہیں بنایا
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی صدر دروپدی مرمو کو ان کی جلد کی رنگت پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
Claim :
وزیر اعظم مودی نے صدر دروپدی مرمو کو تنقید کا نشانہ بنایاFact :
نریندر مودی نے اپنی پوری تقریر میں انڈین اوورسیز کانگریس [آئی او سی] کے سابق رکن سیام پترودا کو جلد کی رنگت کے بارے میں نسل پرستانہ بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا
2024 کے عام انتخابات کے ضمن میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹے دعووں کے ساتھ متعدد ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل 15 سیکنڈ کے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی جے پی لیڈر نریندر مودی، عزت مآب صدر دروپدی مرمو کی جلد کی رنگت پر تنقید کر رہے ہیں۔
صارفین نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا "مورکھ مودی کو راشترپتی کو سنمان دینے کا گیان نہیں ہے"نریندر مودی نے اپنی پوری تقریر میں انڈین اوورسیز کانگریس [آئی او سی] کے سابق رکن سیام پترودا کو جلد کی رنگت کے بارے میں نسل پرستانہ بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا
فیکٹ چیک:
ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ فرضِی ہے، ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ حقیقی ویڈیو میں ہم نے وزیراعظم مودی کو انڈین اوورسیز کانگریس کے سابق رکن سیام پترودا کو جلد کی رنگت کے بارے میں نسل پرستانہ بیان دینے پر تنقید کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
جب ہم "عزت مآب صدر دروپدی جلد کی رنگت پر نریندر مودی کا بیان" جیسے کی ورڈس سے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں 9 مئی، 2024 کو شائع شدہ ٹائمز آف انڈیا کا ایک مضمون ملا جس کا عنوان تھا "PM: Skin colour stopped Cong from voting for Droupadi Murmu as President"۔
مضمون کے اوپری حصے میں یہ واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کریم نگر میں اپنے جلسہ عام کے دوران کانگریس پر نسل پرستانہ رویہ اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے جلد کی رنگت کے بارے میں سیام پترودا کے حالیہ ریمارکس کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے دروپدی مرمو کو صدر کے طور پر ووٹ نہیں دیا کیونکہ انکی جلد کا رنگ سیاہ ہے۔"
مضمون کے آخر میں ٹائمز آف انڈیا نے یہ بھی ذکر کہا: "پترودا نے حال ہی میں دی اسٹیٹس مین کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت میں لوگوں کے تنوع پر بات کی تھی اور کہا تھا، "مشرق کے لوگ چینی کی طرح نظر آتے ہیں، مغرب میں لوگ عرب کی طرح نظر آتے ہیں، شمال کے لوگ سفید فام کی طرح لگتے ہیں اور جنوب میں لوگ افریقی جیسے نظر آتے ہیں۔"
ہمیں ٹائمز آف انڈیا کے مضمون میں شائع ایک تصویر ملی جس کا عنوان تھا "ورنگل میں وزیر اعظم نریندر مودی کی میٹنگ کے دوران بی جے پی کے حامی"۔
جب ہم نے ورنگل میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ورڈس سے سرچ کیا، تو ہمیں نریندر مودی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لائیو اسٹریم ملا۔ 43.56 ٹائم اسٹیمپ پر ہمیں مودی کا بیان ملا کہ "کانگریس نے صدر مرمو کو ووٹ کیوں نہیں دیا؟"
اس کے علاوہ تقریر کے دوران مودی نے سیام پترودا کی جانب سے جلد کی رنگت سے متعلق دیے گئے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
45.06 ٹائم اسٹیمپ پر، ہمیں حقیقی تقریر ملی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
انٹرنیٹ پر سرچ کے دوران ہمیں بی جے پی کی ایک پریس ریلیز بھی ملی۔
دی ساؤتھ فرسٹ میں شائع مضمون کے مطابق "وزیر اعظم مودی کا عجیب و غریب دعوی: کانگریس نے دروپدی مرمو کی جلد کی رنگت کی وجہ سے صدر کے طور پر انکی مخالفت کی"
لہٰذا یہ واضح ہے کہ ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے اور اسے جھوٹے دعوے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔ حقیقی ویڈیو میں نریندر مودی دراصل سیام پترودا کی جانب سے جلد کی رنگت کے بارے میں دیے گئے نسل پرستانہ بیان پر تنقید کر رہے تھے۔