Fact Check:پاکستان کی قومی اسمبلی میں مودی نام کا نعرہ نہیں لگایا گیا
وائرل ویڈیو میں بلوچستان کے رہنماؤں نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں مودی کے حق میں نعرے لگائے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں مودی کا نام نہیں لیا گیا
Claim :
اس وائرل ویڈیو میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں بلوچستان کے لیڈروں نے مودی کے حق میں نعرے لگائےFact :
پاکستان کی قومی اسمبلی میں اس طرح کا کوئی نعرہ نہیں لگایا گیا، 'ووٹنگ ووٹنگ' کے نعروں کو 'مودی-مودی' کے طور پر غلط رپورٹ کیا گیا اور یہ ویڈیو حالیہ واقعہ نہیں ہے۔
“పాకిస్థాన్ పార్లమెంట్ లో మోదీ మోదీ మోదీ మోదీ... నినాదాలు చేసిన బలూఛిస్తాన్ ఎంపీలు. పాకిస్తాన్ పార్లమెంట్ లో మారుమోగిన మోడీ మోడీ నినాదం చేసిన బలోచిస్తాన్ ఎంపీలు.. పాకిస్తాన్ నుండి వేరుపడుతాం.. మోడీ బలోచిస్తాన్ ను పాకిస్తాన్ నుండి మమ్మల్ని వేరు చేయాలని వేడుకోలు. మన శత్రుదేశం అయిన పాకిస్థాన్ కూడ. మన మోడీ గారిని పొగడుతూ ఉoటే ఇక్కడున్న కొందరు దళారి, బ్రోకర్, చెంచా, లోఫర్ గాళ్లకు నరేంద్రుని గొప్పతనం, నిజాయితీ తెలియడం లేదు .... జై శ్రీరామ్”
فیکٹ چیک:
BBC.com کے مطابق پاکستان کے حزب اختلاف کے لیڈرخواجہ آصف نے دیگر اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر فرانس میں پیغمبر اسلام محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متنازع کارٹون کی اشاعت کے خلاف مذمتی قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا، متنازع کارٹون احتجاج کے نتیجے میں پیرس کے قریب ایک ٹیچرکا قتل ہواتھا۔ بحث کے دوران جب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان سے خطاب کرنا شروع کیا تو اپوزیشن ارکان نے انکی تقریر میں رکاوٹ پیدا کی اور 'ووٹنگ ووٹنگ' کے نعرے لگانا شروع کر دئے۔
اس مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دو منٹ کا مختصر سیکوئنس بھارتی میڈیا میں اس دعوے کے ساتھ نشر کیا گیا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو شرمندہ کرنے کے لیے مودی کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں۔
اسلئے وائرل ویڈیو کے ساتھ شیئر کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔ پاکستانی پارلیمنٹ کے ارکان نے کبھی بھی ایوان میں مودی کے حق میں نعرے بازی نہیں کی ۔وہ 'ووٹنگ ووٹنگ' کے نعرے لگا رہے تھے۔