Fact Check:سائی پلوی کے انڈین آرمی پر متنازعہ تبصرے کا ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل
سوشل میڈیا پر تلگو اداکاری سائی پلوی کے دو سال پرانے انٹرویو کے ویڈیو کلپ کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جارہا ہیکہ انہوں نے انڈین آرمی سے متعلق توہین آمیز تبصرے کئے ہیں۔
Claim :
سائی پلوی نے بھارتی فوج کی توہین کی ہےFact :
تلگو اداکارہ کے بیان کو سیاق وسباق کے بغیر گمراہ کن دعوے کے ساتھ پھیلایا جارہا ہے
معروف اداکارہ سائی پلوی کی نئی فلم 'آمرن' 31 اکتوبر کو تھیٹروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس وقت سائی، فلم اداکار سیوا کارتی کیئن کے ساتھ چننئی میں فلم کی پروموشنس میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں وہ آنجہانی میجر موکندن ورداراجن کی اہلیہ اندھو ریبیکا ورگھیس کا کردار ادا کررہی ہیں۔
فلم 'آمرن' میجر موکندن ورداراجن، جو کہ بھارتی فوج کی راجپوت ریجمنٹ کے کمیشنڈ آفیسر تھے، کی زندگی پر مبنی ہے۔ 44ویں راشٹریہ رائفلز بٹالین کے آپریشن کیلئے انہیں بعد از مرگ اشوک چکرا سے نوازا گیا۔
اس پس منظر میں اداکارہ سائی پلوی کا انڈین آرمی سے متعلق دئے گئے ایک بیان کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل کیا جارہا ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر شئیر کئے جارہے ویڈیو کلپ میں اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے: "پاکستان کی عوام سمجھتی ہیکہ ہماری فوج دہشت گرد گروپ ہے اور ہمارے لئے وہ ہے۔ تو، نظریہ بدل جاتا ہے۔ مجھَے تشدد سمجھ نہیں آیا۔"
اس ویڈیو کلپ کو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ سائی پلوی اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر ہیں۔
دعویٰ: بھارتی فوج اور پاکستانی فوج دونوں برابر ہیں - سائی پلوی
وہ ایک آنے والی بالی ووڈ فلم میں سیتا ماتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے ایک بار کشمیری ہندوؤں کی نسل کشی کا موازنہ مویشی اسمگلروں کے ہجومی تشدد سے کیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ ذاکر نائیک سے کافی متاثر ہیں۔ ان کی کوئی فلم نہ دیکھیں۔"
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال کے دوران پایا کہ وائرل ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
مطلوبہ کیورڈس کی مدد سے سرچ کرنے پر ہمیں 'ہندو پوسٹ' کا ایک 17 جون 2022 کا ایک نیوز آرٹیکل ملا۔ اس آرٹیکل میں بتایا گیا ہیکہ، سائی پلوی نے نکسلیوں پر بنی اپنی فلم ' ویراٹا پروم ' کی پروموشنس کے 'گریٹ آندھرا' یوٹیوب چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ "[ 0:56 کے بعد سے ] ہر ایک کا نظریہ انکے ماحول کو لیکر مختلف ہوتا ہے۔ مجھے تشدد کا استعمال سمجھ نہیں آیا۔ ہم یہ نہیں بتاسکتے کہ صحیح کیا ہے غلط کیا ہے۔ [نکسلیوں] انہوں نے اس وقت سوچا تھا کہ وہ تشدد کے دم پر انصاف حاصل کریں گے۔ یہ ماضی کی بات ہے۔ ہمارے نظرئے مختلف ہوسکتے ہیں۔ پاکستانی عوام بھارت کے سکیورٹی فورسز کو دہشت گرد سمجھتی ہے اور ہم بھی انکے فورسز سے متعلق یہی رائے رکھتے ہیں۔"
مزید سرچ کرنے پر ہمیں سائی پلوی کے مداحوں کے نام سے ایک ٹوئیٹ ملا جس میں اسی وائرل انٹرویو کے انگریزی میں سب ٹائیٹل دئے گئے ہیں،۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہیکہ اداکارہ نے بھارتی فوج سے متعلق ایسا کوئی متنازعہ بیان نہیں دیا ہے۔