Fact Check: راہل گاندھی نے کمل کے نشان والی بھگوا ٹوپی نہیں پہنی
حقیقی تصویروں میں راہل گاندھی کو بھگوا ٹوپی پہنے دیکھا جاسکتا ہے تاہم، اس پر ایسا کوئی نشان نہیں ہے
Claim :
راہل گاندھی نے کمل کے نشان کے والی بھگوا رنگ کی ٹوپی پہنی ہےFact :
حقیقی تصویروں میں راہل گاندھی کو بھگوا ٹوپی پہنے دیکھا جاسکتا ہے تاہم، اس پر ایسا کوئی نشان نہیں ہے
لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کیلئے الٹی گنتی شروع ہوجانے سے ملک بھر میں سیاسی ماحول گرم ہوتا جارہا ہے۔ تمام امیدوار بے چینی سے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس پس منظر میں راہل گاندھی کی بھگوا رنگ کی ٹوپی پہنی ہوئی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس کے سبب لوگوں میں کافی ہلچل مچ گئی ہے۔ قابل غور بات یہ ہیکہ تصویر میں دکھائی گئی ٹوپی پر بی جے پی کا انتخابی نشان نظر آرہا ہے۔
بیشتر ایگزٹ پولس نے بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کو 350 سے زیادہ سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس بار بی جے پی نے خود کیلئے 370 نشستوں کا ہدف اور اپنے اتحادیوں کی حمایت سے 400 نشستوں پر کامیابی کا ہدف رکھا ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں 543 نشستیں ہیں اور اکثریت پانے کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت کو 272 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔
سوشل میڈیا صارفین راہل گاندھی کی کمل کے نشان والی بھگوا رنگ کی ٹوپی کی وائرل تصویر شیئر کر رہے ہیں، وائرل پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے، 'ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد راہل نے بھگوا ٹوپی پہن لی۔'
فیکٹ چیک:
تحقیق کے دوران، ہمیں پتہ چلا کہ یہ دعویٰ جھوٹا ہے، وائرل تصویر میں راہل گاندھی کی ٹوپی میں بی جے پی کا لوگو شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ اصل تصویر میں انہوں نے ایسی بھگوا رنگ کی ٹوپی پہنی تھی جس پر کوئی لوگو نہیں چھپا ہوا تھا۔
گوگل ریورس امیج سرچ کے دوران ہم نے پایا کہ کانگریس کے مہاراشٹر اسٹیٹ سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر ہمیش پریش جوشی نے راہول گاندھی کی ٹوپی والی تصویریں شیئر کی ہیں جو مختلف زاویوں سے کھینچی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں ہمیں راہل کی بھگوا ٹوپی پر کوئی لوگو نہیں ملا۔
ہم نے اتر پردیش کانگریس کی جانب سے سے 15 دسمبر، 2022 کو شئیر کی گئی اسی طرح کی تصاویر ملیں، جس کا کیپشن تھا، “रंग केसरी वीरों का...देश जोड़ने निकले रणधीरों का। #BharatJodoYatra
اس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ تصاویر 2022 میں مہاراشٹر میں منعقدہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران لی گئی تھیں۔ ہمیں راہل گاندھی کی وہی تصویریں ملی جسے کانگریس کے ریاستی عہدیدار اور کچھ کانگریس قائدین نے شیئر کیا تھا۔
پھر ہم نے "بھگوا رنگ کی ٹوپی میں راہل گاندھی" کے مطلوبہ الفاظ یعنی کیورڈس کے ساتھ سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ جن ستہ نیوز ادارے نے بھی اس سے متعلق ایک مضمون شائع کیا ہے۔ مضمون میں انہوں نے لکھا کہ راہل گاندھی بھگوا رنگ کی ٹوپی پہنے نظر آرہے ہیں۔
کسی بھی پوسٹ یا شائع شدہ مضمون میں ہمیں راہل گاندھی کی بھگوا رنگ کی ٹوپی پر کمل کا نشان نہیں ملا۔ ہماری تحقیقات اور متعدد میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر، ہم نے پایا کہ وائرل تصویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے.
راہل گاندھی نے 2022 میں بھارت جوڈو یاترا کے دوران بھگوا رنگ کی ٹوپی پہن رکھی تھی، لیکن ٹوپی پر بی جے پی کا کوئی لوگو نہیں تھا۔ مزید برآں اس ٹوپی کے پہننے کا ایگزٹ پول یا عام انتخابات 2024 سے کوئی تعلق نہیں ہے۔