Fact Check: ریونت ریڈی نے مسلم ڈیکلریشن کے فنڈ جمع کرنے کے لئے مندر کی زمینات بیچنے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا
تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے مسلم ڈیکلریشن کے مقاصد کے حصول کے لئے مندر کی زمینوں کو فروخت کرکے فنڈز اکٹھا کرنے کی بات کہی ہے، لیکن یہ دعویِٰ غلط ہے۔
Claim :
تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے مسلم ڈیکلریشن کے مقاصد کے حصول کے لئے مندر کی زمینوں کو فروخت کرکے فنڈز اکٹھا کرنے کی بات کہی ہے۔Fact :
ریونت ریڈی نے ایسا بیان جاری نہیں کیا، تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے
فیکٹ چیک :
یہ دعویٰ غلط ہے۔ ریونت ریڈی کی طرف سے ایسا کوئی بیان نہ جاری کیا گیا تھا اور نہ ہی کسی میڈیا چینل میں اس بیان کو دکھایا گیا۔
جب ہم نے مطلوبہ الفاظ ఆలయాల భూములు వేలం రేవంత్ రెడ్డి کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں اس کے بارے میں شائع ہونے والی کوئی ویڈیو یا مضامین نہیں ملے۔ جب ہم نے اسکرین شارٹ کا بغورمشاہدہ کیا تو ، ہم نے اس پرWay2News کا نشان پایا۔ Way2News کو سرچ کرنے پر ، ہمیں ان اس پبلیکشن کی طرف سے شائع کردہ ایک ٹویٹ ملا جس میں ادارے نے اس وائرل میسج سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
اس ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 'اس اسٹوری کو #Way2News نے شائع نہیں کیا ہے۔ کچھ شرپسند عناصر ہمارے لوگو کا استعمال کرتے ہوئے فرضی معلومات پھیلا رہے ہیں اور 'منسلک پوسٹ' وائرل ہوگیا ہے۔ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس اسٹوری کو ہمارے پلیٹ فارم پر پوسٹ نہیں کیا گیا ہے."