Fact Check: کانگریس کی گارنٹیوں پر ووٹروں کے عدم بھروسہ کا ریونت ریڈی کا بیان ترمییم شدہ ہے
تلنگانہ کانگریس صدر ریونت ریڈی کا بیان کہ رائے دہندگان نے کانگریس کی گارنٹیوں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیا ہے، ترمیم کیا گیا ہے۔
Claim :
ریونت ریڈی نے ایک جلسہ عام کے دوران اعلان کیا کہ ووٹر کانگریس پارٹی کے انتخابی وعدوں پر یقین نہیں کر رہے ہیں اورووَٹروں کو راضی کرنے کیلئے پارٹی نے ہر ووٹر کو 10ہزار روپئے نقد اور شراب کی دو بوتلیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔Fact :
یہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ ریونت ریڈی کو ایک ہنگامی اجلاس کا تذکرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہیکہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راو نے اپنی ٹیم سے کہا ہیکہ وہ ہر ووٹرکو 10ہزار روپئَے نقد اور شراب کی دو بوتلیں دیں۔
ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی گہما گہمی ہے۔ مختلف پارٹیوں کے تمام اہم امیدوارالیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے جی توڑ محنت کررہے ہیں۔ اس بار الیکشن میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس)، انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں 2024 کے شروعاتی مہینوں میں پارلیمانی انتخابات کرائے جائیں گے۔
اس بیچ، تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ چونکہ لوگ کانگریس پارٹی کے انتخابی وعدوں پر یقین نہیں کررہے ہیں اس لئے انہوں نے تلنگانہ کی عوام میں میں فی ووٹ 10 ہزار روپئے نقد اور شراب کی بوتلیں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ ویڈیو تیلگو کیپشن کے سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔ "కాంగ్రెస్ హామీలను ఎవరు నమ్మడం లేదని పబ్లిక్ గా ఒప్పుకున్న రేవంత్ రెడ్డి”
ترجمہ: اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریونت ریڈی کھلے عام تسلیم کرتے ہیں کہ عوام کانگریس پارٹی کے انتخابی وعدوں پر یقین نہیں کررہی ہے۔
ویڈیو میں ریونت ریڈی کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہیکہ عوام کو ہمارے انتخابی وعدوں پر یقین نہیں ہے، لہذا ہمیں اس الیکشن کو جیتنے کے لئے فی ووٹ 10 ہزار روپئے اور شراب کی 2 بوتلیں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ غلط ہے۔ ویڈیو میں ترمیم کی گئی ہے۔ ریونت ریڈی کا مطلب یہ نہیں تھا کہ کانگریس پارٹی ووٹروں میں نقد رقم تقسیم کرنے والی ہے۔
جب ہم نے وائرل ویڈیو سے لی گئی تصاویر کا گوگل سرچ کیا تو ہمیں ریونت ریڈی کی ٹنگاٹورعلاقہ میں انتخابی مہم کے دوران دی گئی حقیقی تقریر کا کلپ ملا۔ کئی میڈیا چینلوں نے اس تقریر کو 24 نومبر 2023 کو براہ راست نشر کیا تھا۔
ABN Telugu کی جانب سے 24 نومبر، 2023 کو اسٹریم کیے گئے ویڈیو کی جانچ پڑتال کے دوران کانگریس لیڈر کی وائرل تقریر کا کلپ ملا۔ اس کلپ میں ہم ریونت ریڈی کو یہ کہتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں: "کل شام KCR نے پرگتی بھون میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ انہوں نے میٹنگ میں موجود ہر ایک لیڈر سے کہا کہ عوام کا ہم پر سے بھروسہ اٹھ چکا ہے۔لوگ اب ہمارے انتخابی وعدوں پر یقین نہیں کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ KCR نے فی ووٹر 10 ہزار روپئے دے کر ووٹ خریدنے اورساتھ ہی انہیں شراب کی دو بھری بوتلیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔" انہوں نے اپنی تقریر مزید باتیں کہی ہے۔
اے بی این تیلگو کے نشر کردہ لائیو اسٹریم ویڈیو میں ریونت ریڈی کی جانب سے اجاگر کئے گئے KCR کے ریمارک کا وائرل حصہ59.41 منٹ پر دکھایا گیا ہے۔
اس ویڈیو کو MIC TV کے یوٹیوب چینل نے بھی اسٹریم کیا تھا اور یہی بیان 2 گھنٹے 34 منٹ اور50 سیکنڈ پر دیکھا جاسکتا ہے۔
Yoyo یوٹیوب چینل نے بھی اس تقریر کو نشرکیا تھا، جس میں کانگریس لیڈر کو یہ بیان دیتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔
اس لئے وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ اس ویڈیو میں ریونت ریڈی کے بیان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔