Fact Check: آر ایس ایس نے وائی ایس آر سی پی کی کامیابی کی پیش گوئی سے متعلق کوئی ایگزٹ پول سروے نہیں کرایا
معروف ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس نے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کے ضمن میں ایگزٹ پول سروے کرایا تھا۔ سروے کے نتائج میں وائی ایس آر سی پی کی ریاستی قانون ساز اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے
Claim :
آر ایس ایس نے ایگزٹ پول سروے کروایا جس میں اے پی اسمبلی انتخابات میں وائی ایس آر سی پی کی کامیابی کی پیش گوئی کی گئیFact :
آر ایس ایس نے ایسا کوئی ایگزٹ پول سروے نہیں کرایا، وائرل سروے کی تصویر جعلی ہے
2024 کے عام انتخابات مکمل ہونے کے قریب ہیں کیونکہ تقریبا 6 مرحلوں کی ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور آخری اور ساتواں مرحلہ یکم جون 2024 کو ہوگا۔ لوک سبھا کے چھٹے مرحلے میں 25 مئی 2024 کو ہوئے انتخابات میں مجموعی طور پر 63.4 فیصد رائے دہندگی ہوئی ہے۔
آندھرا پردیش میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات 13 مئی 2024 کو منعقد ہوئے تھے۔ ان انتخابات میں قانون ساز اسمبلی کے کل 175 ارکان اور 25 ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوں گے۔4 جون 2024 کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
اس بیچ، آر ایس ایس کے لیٹر ہیڈ پر ایک انتخابی سروے کی طرح نظر آنے والی ایک تصویر اس دعوے کے ساتھ گردش کر رہی ہے کہ ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے ایک ایگزٹ پول سروے کرایا ہے جس میں انتخابات میں وائی ایس آر سی پارٹی کی برتری کو ظاہر کیا گیا ہے۔ تصویر کے ساتھ شیئر کیے گئے کیپشن میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ تنظیم نے ایگزٹ پول کے نتائج کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے۔ اس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وائی ایس آر سی پی 57.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ 159 نشستیں جیتے گی اور ٹی ڈی پی اتحاد 40 فیصد ووٹوں کے ساتھ 16 نشستیں جیتے گا۔
تیلگو میں شیئر کی گئی تحریر۔
“బిజెపి మాతృ సంస్థ, బిజెపి ఆత్మ RSS తొలిసారిగా ఆంధ్రప్రదేశ్ రాష్ట్ర ఎన్నికల ఎగ్జిట్ పోల్స్ ను రిలీజ్ చేసింది. మునిపెన్నడు ఎగ్జిట్ పోల్స్ ను సర్వే చేయించిన ఈ సంస్థ. తొలిసారిగా ఆంధ్రప్రదేశ్ ఎన్నికలపై ఎగ్జిట్ పోల్ ను తమ ఆఫీసియల్ వెబ్సైట్లో రిలీజ్ చేయటం విశేషం. 57.1 శాతం ఓట్లతో వైసీపీ - 159
టీడీపీ కూటమి - 40.07 శాతం ఓట్లతో - 16 సీట్లు”
آر ایس ایس کے مبینہ لیٹر ہیڈ پر تیلگو میں تحریر کی وائرل تصویر
గౌరవనీయులైన,
శ్రీ బర్ల సుందర్ రెడ్డి గారు తెలంగాణ ప్రాంత సంఘ్ చాలక్ రాష్ట్రీయ స్వయం సేవక్ సంఘ్
విషయం - ఆంధ్రప్రదేశ్ అసెంబ్లీ ఎన్నికల సంబంధించిన అంతర్గత సర్వే
ఆర్ ఎస్ ఎస్ కార్యకర్తలతో మరియు వాలంటీర్లతో దీర్ఘంగా చర్చించిన తర్వాత. ఆంధ్రప్రదేశ్ ఎన్నికల అంతర్గత సర్వే 2024 ని విడుదల చేస్తున్నాం. ఈ సర్వే తేదీ ఏప్రిల్ 25 నుండి మే 5 వరకు జరిగింది. ఈ సర్వే క్రింది వివరాలను నూరు శాతం సూచిస్తుంది...
“ముఖ్యమైన అంశాలు
اس کے بعد سروے کے نتائج شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے:
రకార్డు స్థాయిలో ఓటు వేయడానికి వస్తున్నా గ్రామీణ ప్రాంత మహిళ ఓటర్లు, ఇప్పటివరకు జరిగిన పోలింగ్ లో 82 % నమోదు చేసి వైఎస్ఆర్సీపీకి మొగ్గు చూపుతున్న మహిళా ఓటర్లు వైఎస్ఆర్ కాంగ్రెస్ పార్టీకి పెద్ద ఎత్తున ఉపయోగపడుతున్న వాలంటీర్ వ్యవస్థ
అమ్మఒడి, ఆసరా, చేయూత, ఈబీసీ నేస్తం తదితర పథకాల ప్రయోజనాలు పొందిన మహిళా ఓటర్లు
పెద్ద ఎత్తున వైయస్సార్సీపీకి ఓట్లు వేసేందుకు తరలి వస్తున్నారు.
పొత్తు వల్ల బీజేపీకి ఓటు శాతం తగ్గుదల
• సంక్షేమ పథకాల కారణంగా భారీగా వైయస్సార్సీపీకి పడుతున్న ఎస్సీ, ఎస్టీ, ఓబీసీ వర్గాల ఓట్లు
సుందర్ రెడ్డి”
تلگو تحریر کا ترجمہ : "محترم، جناب برلا سندر ریڈی گارو، تلنگانہ ریجن سنگھ چلک راشٹریہ سویم سیوک سنگھ
موضوع : آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کا داخلی سروے
آر ایس ایس کارکنوں اور رضاکاروں کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد، ہم آندھرا پردیش الیکشن انٹرنل سروے 2024 جاری کر رہے ہیں۔ یہ سروے 25 اپریل سے 5 مئی تک کیا گیا تھا۔ یہ سروے مندرجہ ذیل تفصیلات کا 100 فیصد احاطہ کرتا ہے...
اس کے بعد یہ سروے کے نتائج فراہم کرتے ہوئے کہا جاتا ہے:
"اہم نکات
دیہی خواتین رائے دہندگان ریکارڈ سطح پر ووٹ ڈالنے آ رہی ہیں، اب تک 82 فیصد خواتین رائے دہندگان نے پولنگ میں اندراج کرایا ہے اور وائی ایس آر سی پی کی حمایت کر رہی ہیں۔
خواتین رائے دہندگان جنہوں نے اما اوڈی ، آسرا ، چئیوتا ، اے بی سی نیستھم وغیرہ جیسی اسکیموں سے فائدہ اٹھایا ہے، وہ بڑی تعداد میں وائی ایس آر سی پی کو ووٹ دینے کے لئے پولنگ مراکز پہنچ رہی ہیں۔
اتحاد کی وجہ سے بی جے پی کے ووٹ شیئر میں کمی آئی ہے۔
• فلاحی اسکیموں کی وجہ سے ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی برادریوں کے ووٹ وائی ایس آر سی پی کو بہت زیادہ مل ہے ہیں۔
سندر ریڈی"
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ غلط ہے۔ ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس نے ریاست آندھرا پردیش میں کوئی ایگزٹ پول سروے نہیں کرایا۔
جب ہم نے آر ایس ایس کی ویب سائٹ کو سرچ کیا تو ہمیں لوک سبھا یا اسمبلی انتخابات سے متعلق سائٹ پر کوئی جانکاری نہیں ملی۔ نہ ہی ان کے سوشل میڈیا پیجز میں ایسی کوئی معلومات موجود ہیں۔
غور سے مشاہدہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ خط تلنگانہ کے مقامی سنگھ چالک برلا سندر ریڈی کے نام لکھا گیا ہے اور اس پر برلا سندر ریڈی کے دستخط بھی ہیں۔
مزید تحقیق کرنے پر ہمیں moneycontrol.com پر شائع ہونے والا ایک مضمون ملا، جس میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کوئی انتخابی سروے نہیں کرواتا ہے۔ اور اس بار بھی اس نے کوئی انتخابی سروے نہیں کیا ہے کیونکہ اس نے ماضی میں کبھی ایسا نہیں کیا ہے۔ یہ مضمون 7 مئی، 2024 کو شائع ہوا تھا. یہ مضمون اس وقت شائع ہوا تھا جب سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بی جے پی پارٹی لوک سبھا انتخابات جیتنے میں ناکام رہے گی۔
اسی طرح کا ایک دعویٰ نومبر 2022 میں منعقدہ منوگوڈ ضمنی انتخاب کے دوران گردش میں تھا۔ یہ دعویٰ کہ آر ایس ایس نے ضمنی انتخاب کے دوران ایک داخلی سروے کیا تھا، بڑے پیمانے پرشئیر کیا گیا تھا۔ تاہم تنظیم نے ان دعووں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ نے ایسا کوئی سروے نہیں کروایا۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس ایک رضاکارانہ تنظیم ہے جو گزشتہ 97 سالوں سے انفرادی کردار سازی کے ذریعے قوم کی تعمیر کے بنیادی مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ آر ایس ایس ایک ادارے کی حیثیت سے نہ تو سیاست میں حصہ لیتی ہے اور نہ ہی سیاسی سروے کرواتی ہے۔
لہٰذا یہ دعویٰ فرضی ہے کہ آر ایس ایس نے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات پر ایگزٹ پول رپورٹ شائع کیا ہے۔ تنظیم اس طرح کے کسی بھی سروے نہیں کرواتی ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے خط جعلی پھیلا گیا ہے۔