Fact Check: سینئر کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے کانگریس سے استعفیٰ نہیں دیا، دعویٰ ’غلط‘ ہے
دگ وجے سنگھ نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اب کسی ایسی پارٹی سے وابستہ نہیں رہنا چاہتے جو لیڈر پر مبنی ہو۔
Claim :
دگ وجئے سنگھ نے کانگریس پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیاFact :
دگ وجئے سنگھ نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے کا کسی بھی طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا۔ بتایا گیا خط جعلی ہے۔
مدھیہ پردیش میں 2023 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے، سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجئے سنگھ کی طرف سے مبینہ طور پر جاری کردہ ایک خط جس میں کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
خط کے مضمون کا مختصر طور پر کیا گیا ترجمہ کچھ اس طرح ہے: ’’کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ کے حوالے سے۔‘ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دگ وجے سنگھ نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اب کسی ایسی پارٹی سے وابستہ نہیں رہنا چاہتے جو لیڈر پر مبنی ہو۔
فیکٹ چیک:
دگ وجئے سنگھ نے خود اس طرح کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کانگریس لیڈر نے شیئر کیا کہ ’انہوں نے 1971 میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی تھی ، کسی عہدے کے لیے بلکہ نظریات سے متاثر ہو کر وہ کانگریس سے جڑے تھے اور زندگی کی آخری سانس تک کانگریس میں رہیں گے۔
دگ وجئے سنگھ نے لکھا کہ اس جھوٹ کی میں پولیس میں شکایت درج کررہا ہوں۔
کانگریس پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان ہتیش واجپائی پر الزام لگایا کہ انہوں نے 'جعلی خط' کو پھیلایا ۔ انہوں نے ہتیش واجپائی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’سابق وزیر اعلیٰ کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے، بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر ہتیش واجپائی نے ڈگ وجے سنگھ کے ٹویٹر ہینڈل سے لیٹر ہیڈ بنا کر ان کے دستخط کی جعلسازی کی ہے۔‘‘
خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کی ایک رپورٹ کے مطابق، مورخہ 16 اکتوبر، سائبر پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
دگ وجئے سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’ میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا پسندیدہ ہوں۔ غلط بیانات میرے تعلق سے ہے، میرے نام سے جعلی خط گردش میں لاتے ہوئے مجھے نشانہ بنانا ان کا مشغلہ ہے۔ میرے پاس وقت ہے اور میں اس کے خلاف مدھیہ پردیش سائبر پولیس میں شکایت درج کراوں گا، وہ بی جے پی ایجنٹ کے طور پر پیش آرہے ہیں۔‘
ظاہر ہے، ڈگ وجئے سنگھ نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ خط جعلی ہے۔