فیکٹ چیک: پشتون شادی کی تقریب میں رقص کا ویڈیو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جیت پر افغانستان میں جشن کے دعوے کے ساتھ وائرل
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ افغان شہریوں نے دبئی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کا جشن منایا۔

Claim :
افغانستان میں ٹیم انڈیا کا چیمپئنز ٹرافی خطاب جیتنے پر جشن منایا گیاFact :
پاکستان میں پشتون شادی کی تقریب میں ڈانس کا پرانا ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے
دوبئی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فائنل مقابلے میں ہراکر چئمپیئنس ٹروفی 2025 کا خطاب اپنے نام کرنے پر ٹیم انڈیا کو ملک بھر سے مبارکباد ملی اور بھارت کے ہر کونے کونے میں 9 مارچ کی رات جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ویڈیو کلپس شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹیم انڈیا کی جیت کی خوشیاں افغانستان میں بھی منائی جارہی ہیں۔
ایسا ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خود وائرل ہورہا ہے اور صارفین کا ماننا ہیکہ افغان شہری ٹیم انڈیا کی جیت کو اپنی کامیابی سمجھ کر منارہے ہیں۔ سرحد پار کا حقیقی بھائی چارہ نظر آرہا ہے۔
دعویٰ:
Afghan fan celebrating like their own as india victory
True Brotherhood beyond borders.
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں
وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل ویڈیو کی جانچ پڑتال کے بعد پایا کہ یہ ویڈیو چئمپینس ٹروفی فائنل میں بھارت کی کامیابی پر افغانستان میں منائے گئے جشن کا نہیں بلکہ ایک شادی کی تقریب میں کئے گئے روایتی رقص کا ہے۔
سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس اخذ کرکے انکی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں یوٹیوب چینل 'ایم ٹی این ورلڈ وائیڈ' پر 11 اپریل 2021 کو پوسٹ کیا گیا ایک ویڈیو ملا جس کا ٹائیٹل ہے، 'بنّوں ویڈنگ ڈانس۔ بنّوں ڈی جے۔'
اس ویڈیو کی تفصیل میں ایک ڈسکلیمر شامل کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہیکہ 'یہ ویڈیو صرف تفریحی مقاصد کیلئے ہے۔'
یہی ویڈیو 'وزیرستان میوزک' یوٹیوب چینل پر 30 مارچ 2021 سے دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ بنّوں، پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ میں ایک شہر ہے۔
اس جانکاری کی مدد سے مزید سرچ کرنے پر ہمیں یوٹیوب پر ایک 'بنّوں گل ڈانس' کا ویڈیو ملا۔
وہ لکھتے ہیں کہ، "یقین نہیں ہوتا۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا، میں ہونے والی ایک شادی کے وائرل ویڈیو شادی کی تقریب میں ناچنے والے لوگوں کا ویڈیو دکھاکر یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ افغانستان میں 'میدان' علاقہ پر قبضے کے بعد طالبان کس طرح جشن منارہے ہیں۔ یہ انتہائی درجہ کی بکواس ہے۔"
مذکورہ بالا شواہد اور جانچ پڑتال کی روشنی میں یہ واضح ہوتا ہیکہ وائرل ویڈیو کلپ دراصل پشتون طبقہ کی شادی کی تقریب میں بنّوں رقص کا ویڈیو ہے اور یہ ویڈیو 2021 سے یوٹیوب پر موجود ہے۔ لیکن بعض سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو حالیہ چئمپینس ٹروفی فائینل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی جیت پر افغان بھائیوں کے جشن کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کررہے ہیں۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔