Fact Check: شرڈی سائی ٹرسٹ نے حج کے لیے نہیں دیا 35 کروڑ کا عطیہ
ہمارے ہندو بھائی شرڈی سائی مندر میں جا کر دان (عطیہ)کرتے ہیں، آج دیکھیں، وہی ہمارا دان (عطیہ) کیا گیا پیسہ مسلمانوں کے حج کے سفر کے لیے دیا جارہا ہے
سائی بابا کے آبائی مقام شرڈی کو ہندووں کی طرف سے عقیدت مندوں کا مقدس مرکز سمجھا جاتا ہے۔ مہاراشٹر کا ایک شہر ہے شرڈی جہاں سائی بابا نے 1918 میں نجات حاصل کرنے تک اپنی زندگی کے 60 سال گزارے۔
سوشل میڈیا پر ’شرڈی ٹرسٹ کی جانب سے حج پیکیج کے لیے عطیہ‘ اس کی ورڈ کے ساتھ گوگل سرچ کا ایک اسکرین شارٹ وائرل ہورہا ہے۔ اس کو لے کر ٹوئٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شرڈی سائی ٹرسٹ کی جانب سے حج کے لیے 35 کروڑ کا عطیہ کیا گیا ہے۔
وائرل میسیج میں ہندی زبان میں دعویٰ کچھ اس طرح کیا جارہا ہے:
शिरडी साईं मंदिर ट्रस्ट ने मुस्लिमों को हज करने के लिए दिए ₹350000000 की सौगात जो हमारे हिंदू भाई शिरडी साईं मंदिर में जाकर दान करते हैं आज देखें वही हमारा दान का पैसा मुस्लिमों के हज यात्रा के लिए दिया जा रहा है हे मेरे हिंदू भाइयों अभी भी वक्त है आप खोलो और इन सब तंत्रों को समझो. कृपया साईं मंदिर मैं कोई भी पैसा ना चढ़ाएं”
وائرل ہندی زبان کے میسیج کو اردو زبان میں دیکھیں تو یہ کچھ اس طرح ہے: ’’شرڈی سائی مندر ٹرسٹ نے مسلمانوں کو حج کرنے کے لیے دئیے 350000000 سوغات جو ہمارے ہندو بھائی شرڈی سائی مندر میں جا کر دان (عطیہ)کرتے ہیں، آج دیکھیں، وہی ہمارا دان (عطیہ) کیا گیا پیسہ مسلمانوں کے حج کے سفر کے لیے دیا جارہا ہے، ائے میرے ہندو بھائیوں ابھی بھی وقت ہے، آپ اپنی آنکھیں کھولو اور ان سب سازشوں کو سمجھو۔۔۔۔ مہربانی کرکے سائی مندر میں کئی بھی پیسہ نہ چڑھائیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل میسیج میں کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔ شرڈی سائی ٹرسٹ نے حج کے سفر کے لیے کسی بھی طرح کا عطیہ/ڈونیشن نہیں دیا ہے۔
اس دعوے کی تحقیقات کے لیے ہم نے کی وورڈ کی مدد سے شرڈی سائی ٹرسٹ کے اس عطیہ کے بارے میں تلاش کیا تو ہمیں ABP نیوز کے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا گیا ایک ویڈیو ملا جو مارچ 2020 کا ہے، جس میں شرڈی سائی ٹرسٹ کی جانب سے مہاراشٹر حکومت کو 51 کروڑ روپے کا ڈونیشن دینے کا اعلان کیا جارہا ہے تا کہ حکومت کووڈ وبا سے لڑائی لڑ سکے۔
اسی طرح ’دی ہندو‘ کے ایک آرٹیکل میں مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کو 51 کروڑ روپے عطیہ دینے کی اطلاع ہے۔
ایک اور رپورٹ ٹائمز آف انڈیا کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شرڈی سائی ٹرسٹ نے سال 2018 میں اندرا گاندھی گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (IGMCH) کو ایم آئی، سی اے ٹی اسکین، ڈیجیٹل سبٹریکشن انجیوگرافی (DSA) مشینوں اور دیگر آلات کی خریداری کے لیے 35.28 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔
35 کروڑ روپے حج کے لیے عطیہ دینے کی کوئی خبر کہیں نہیں ملی۔
شرڈی سائی ٹرسٹ کی ویب سائٹ پر بھی ایسی کوئی رپورٹ نہیں لی گئی ہے۔Youturn نامی ایک فیک چیک تنظیم نے اس دعوے کی تحقیق کی ہے اور اس دعوے کو مسترد کردیا۔ سائی بابا سنستھان ٹرسٹ، شرڈی سے رابطہ کرنے پرٹرسٹ کی جانب سے بھی اس دعوے کی تردید کی گئی۔
اس لیے یہ دعویٰ کہ شرڈی سائی ٹرسٹ نے حج کمیٹی کو عطیہ/چندہ دیا ہے، غلط ثابت ہوتا ہے۔ شرڈی سائی ٹرسٹ نے ایسا کوئی عطیہ نہیں دیا ۔