Fact Check: تلنگانہ حکومت نے نئے راشن کارڈ جاری کرنے کا اعلان نہیں کیا
ریاستی سول سپلائز کے ذمہ داران کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے حکومت اس جانب کوئی سوچ بچار نہیں کررہی ہے۔
Claim :
تلنگانہ حکومت 21اگست 2023 سے نئے راشن کارڈس کے لیے درخواستیں قبول کررہی ہیںFact :
تلنگانہ حکومت نے نئے راشن کارڈس کی درخواستیں قبول کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے
سوشل میڈیا پر تلنگانہ حکومت کی جانب سے اہم قدم کے طور پر نئے راشن کارڈس کی درخواستیں قبول کرنے کا میسیج جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تلنگانہ حکومت کے متعلقہ وزیر کی تصویر لگا کر ایک پوسٹر کافی شیئر کررہے ہیں جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ’تلنگانہ حکومت کی جانب سے یہ انتہائی قدم ہے‘۔
اس پوسٹر پر دیگر تفصیل کچھ اس طرح ہے:
نئے راشن کارڈ کے لیے درخواستیں 21 اگست سے شروع ہوں گی۔
حکومت تمام اہل امیدواروں کو درخواست دینے کا مشورہ دیتی ہے۔
پرانے راشن کارڈ پر نام یا پتہ غلط ہونے پر بھی آپ نئے راشن کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
نئے راشن کارڈ کے لیے ضروری دستاویزات میں آدھار کارڈ، پاسپورٹ سائز فوٹو، ایڈریس پروف، انکم سرٹیفکیٹ ہیں۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ غلط ہے۔
تلنگانہ حکومت نے نئے راشن کارڈس کے لیے درخواستیں طلب نہیں کی ہیں۔
اس دعوے کی تحقیق کے لیے جب ہم نے کی وورڈس ’New Ration Cards Telangana‘ کے ذریعے سرچ کیا تو ہم نے چند پوسٹس اور آرٹیکل دیکھیے جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ یہ دعویٰ ایک فرضی پیغام ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے ایک نیوز پیپر کی کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا ہے کہ ’’تلنگانہ حکومت، نئے راشن کارڈس نہیں دے رہی ہے۔‘‘
Sakshi.com کے مطابق، تلنگانہ حکومت کی ریاست میں نئے راشن کارڈس جاری کرنے کے ضمن میں کوئی تجویز نہیں ہے۔ ریاستی سول سپلائز کے ذمہ داران کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے حکومت اس جانب کوئی سوچ بچار نہیں کررہی ہے۔
V6telugu.com کے مطابق، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا گروپس میں شیئر کیے گئے پوسٹر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ عوام کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ ایسی خبروں پر یقین نہ کریں۔ ریاستی وزیر برائے سول سپلائز گنگولا کملاکر نے بھی عوام کو گمراہ کرنے والے اس پروپگنڈہ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
Hmtvlive.com کے مطابق، وزیر سول سپلائز گنگولا کملاکر نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ میں نئے راشن کارڈس جاری کرنے کی اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں تھی۔ 18 اگست 2023 کو جاری کی گئی پریس ریلیزمیں، انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اس طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اس لیے یہ دعویٰ کہ تلنگانہ حکومت نئے راشن کارڈ جاری کرنے جا رہی ہے غلط ہے۔ ابھی تک ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔