Fact Check: پولیس وردی میں ملبوس چور کو CCTV فوٹیج میں گھر میں گھستے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ دہلی یا میسور کا نہیں ہے بلکہ جے پور کا پرانا ویڈیو ہے
جب ایک خاتون دروازہ کھول کر خالی گلاس لینے آتی ہے تو چور اور اس کے ساتھ دو مزید افراد گھر میں زبردستی داخل ہوتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں خاتون بری طرح چلاتے ہوئے اپنا دفاع کرتی ہے، بعد ازاں، یہ چور بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
Claim :
پولیس کے لباس پہنے چور کو گھر میں زبردستی داخل ہوتا ہوا دکھایا جارہا ویڈیو دہلی کے روہنی سیکٹر یا میسور کے متھرو منڈل کا ہےFact :
یہ ویڈیو نہ ہی دہلی کا اور نہ ہی میسور کا ہے تاہم ویڈیو میں دکھایا گیا منظر ستمبر 2022 کو راجستھان کے جئے پور میں پیش آیا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کا ایک ویڈیو جس میں ایک شخص جو پولیس کے یونیفارم میں ہے اور دروازے پر دستک دے کر پانی کا گلاس مانگتا ہے۔ جب ایک خاتون دروازہ کھول کر خالی گلاس لینے آتی ہے تو چور اور اس کے ساتھ دو مزید افراد گھر میں زبردستی داخل ہوتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں خاتون بری طرح چلاتے ہوئے اپنا دفاع کرتی ہے، بعد ازاں، یہ چور بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
یہ ویڈیو یوٹیوب پر ’روہنی سیکٹر 3 کے چور‘ اس عنوان کے تحت 10 نومبر 2022 کو شیئر کی گئی ہے۔
ایک اور یوٹیوب چینل میں اسی ویڈیو کو ’Robbery in Rohini Sec3 Delhi‘ اس ٹائل کے ساتھ 14 نومبر 2022 کو شیئر کیا ہے۔
اس واقعہ کو میسور کے Vontikoppal میں پیش آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے واٹس ایپ پر بھی کافی شیئر کیا گیا۔
فیکٹ چیک:
اس ویڈیو میں بتائے گئے واقعہ کو دہلی میں پیش آنے کا دعویٰ غلط ہے۔ یہ واقعہ راجستھان کے شہر جئے پور میں سال 2022 میں پیش آیا تھا۔
اس ویڈیو سے نکالے گئے چند کی فریم کی مدد سے جب ہم نے تحقیق شروع کی تو ہمیں News 24 ٹوئٹر اکاونٹ پر یہی ویڈیو دستیاب ملا، جو “जयपुर में पुलिस बनकर आए चोरों ने घर में घुसने कि कोशिश की, महिला ने बहादुरी दिखाकर भगाया।“ اس عنوان کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔
جب ہم نے اس ہندی عنوان کا ترجمہ کیا تو یہ کچھ اس طرح ہے: ’’ جئے پور میں پولیس بن کر آئے چوروں نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی، خاتون نے بہادری دکھاکر بھگادیا۔‘‘ یہ 14 ستمبر 2022 کو ٹوئٹ کیا گیا تھا۔
آگے کی جانچ کے لیے مختلف کی وورڈ کی مدد سے ہم نے تلاش کیا تو ہمیں اس ضمن میں مختلف نیوز آرٹیکلس ملے جو 14 ستمبر 2022 کو شائع کیے گئے تھے۔
Times Now News.com کے مطابق، راجستھان کے جئے پور میں پیش آئے ایک چونکانے والے واقعہ میں، چوروں کی ایک گینگ نے پولیس یونیفارم پہن کر شہر کے متعدد گھروں پر وارداتیں انجام دیں۔ اس درمیان، ان چوروں کا سامنا منگلم شہر علاقے کی ایک بہادر خاتون سے ہوا جس نے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی وردی میں ملبوس ایک چور دروازے پر دستک دے رہا ہے اور پانی کا گلاس مانگ رہا ہے۔ جب خاتون دروازہ کھولتی ہے تو ڈاکو اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ زبردستی اندر داخل ہوتا ہے۔ حالانکہ، خاتون زبردستی گھسنے والوں سے لڑتی ہے اور مدد کے لیے چیخ کر خطرے کی گھنٹی بجاتی ہے۔ اس سے خوفزدہ ہو کر ڈاکو وہاں سے فرار ہوجاتے ہیں۔
اس واقعہ کو Scroll.com نے بھی رپورٹ کیا ہے۔
اس ویڈیو کی تحقیق News 18 کی جاب سے بھی کی گئی اور وضاحت دی گئی ہے کہ یہ ستمبر 2022 کا پرانا ویڈیو ہے جس میں پیش آیا واقعہ جئے پور کا ہے۔
اس لیے وائرل ویڈیو میں بتایا گیا چوری کا واقعہ دہلی یا میسور شہروں کا نہیں ہے۔ یہ ویڈیو راجستھان کے جے پور شہر کی ایک پرانی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے۔ دعویٰ جھوٹا ہے۔