Fact Check:بالاسور میں حالیہ دنوں ہوئے تین ٹرینوں کے حادثے کو لے کر وائرل ویڈیو میں کیا جارہا دعویٰ غلط
اس ہولناک حادثے کے بعد، دو ٹرینوں کے ٹکرانے کا ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر ایک دعوے کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں بالاسور میں حالیہ ٹرین حادثے کو دکھایا گیا ہے۔
ہندوستان اس بدترین تین ٹرینوں کے حادثے کا 2 جون 2023 کو گواہ بنا جو ریاست اوڈیشہ میں پیش آیا جس میں دو مسافر بردار ریل اور ایک مال بردار ٹرین آپس میں ٹکرا گئیں تھیں، اس حادثے میں 275 سے زائدمسافروں کی موت جب کہ 1000 زخمی ہوگئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بدترین ٹرانسپورٹ سانحہ ہے۔
اس ہولناک حادثے کے بعد، دو ٹرینوں کے ٹکرانے کا ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر ایک دعوے کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں بالاسور میں حالیہ ٹرین حادثے کو دکھایا گیا ہے۔
فیکٹ چیک:
دعویٰ گمراہ کن ہے۔ ویڈیو میں دکھایا جارہا حادثہ، حیدرآباد کے کاچی گوڑہ اسٹیشن کا ہے جو 2019 میں پیش آیا تھا۔
جب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کی مدد وائرل ویڈیو کے ’کی فریم‘ الگ کیے تب ہم نے پایا کہ اس ضمن میں مختلف مضامین سال 2019 میں شائع ہوچکے ہیں۔
کاچی گوڈا ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے تصادم کی سی سی ٹی وی فوٹیج نومبر 2019 میں شیئر کی گئی تھی۔ یہاں دی کوئنٹ کی طرف سے شائع کردہ ایک ایسی ہی ویڈیو ہے، جہاں ہم یہ وائرل ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
NDTV کی ایک رپورٹ کے مطابق، 11 نومبر 2019، کو کاچی گوڑہ اسٹیشن پر دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ حادثہ مینول غلطی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ ایم ایم ٹی ایس ٹرین اور ہنڈری ایکسپریس آپس میں ٹکرا گئیں تھیں۔
دونوں ہی ٹرینیں کم رفتار سے چل رہی تھیں، نتیجتاً اثر انتہائی کم ہوا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
جانچ میں پتہ چلا کہ لنگم پلی سے آرہی ایم ایم ٹی ایس، فلک نما کی جانب جارہی تھی اور صبح قریب 10.30 بجے وہ سکندرآباد کی جانب جارہی ایکسپریس ٹرین سے ٹکرا گئی۔ ایم ایم ٹی ایس کے چھ کوچ اور ہنڈری ایکسپریس کے تین کوچ متاثر ہوئے تھے۔
ایس سی آر کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ڈرائیور کو بچانے کے لیے وہ کٹر کا استعمال کررہے تھے۔ ایم ایم ٹی ایس ٹرین کے سگنل کو اوور شاٹ کرنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ایک ٹرین کو منسوخ کردیا گیا جبکہ دوسری ٹرین کا رخ مورڈیا گیا، اس کے علاوہ مزید 5 ٹرینوں کو بھی منسوخ کردیا گیا۔
لہٰذا، وائرل ویڈیو میں اوڈیشہ، بالاسور کے ٹرپل ریل حادثے کو نہیں دکھا گیا ہے۔ یہ نومبر 2019 میں، حیدرآباد کے کاچی گوڑہ اسٹیشن پر ہوئے حادثے کا ویڈیو ہے۔ دعویٰ گمراہ کن ہے۔