Fact Check: آذربائیجان کے باکو میں ایک ٹاور پر اسرائیلی پرچم کو بتانے والے ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ غلط
’’شکریہ آذربائیجان - یکجہتی کی علامت کے طور پر باکو کے دارالحکومت میں عمارتوں پر اسرائیلی پرچم‘‘۔
Claim :
آذربائیجان کی باکو میں فلیم ٹاور پر اسرائیلی پرچم دکھایا گیا اور جاریہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں حمایت کا اظہار کیا گیا۔Fact :
یہ تصویر سال 2015 کی ہے، یہ حالیہ دنوں کی تصویر نہیں ہے۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے اسرائیل پر غیر معمولی حملہ کیا ہے۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ فلسطینی عسکریت پسندوں کی اس کارروائی کو ’آپریشن الاقصیٰ فلڈ‘ کا نام دیا گیا ہے، جو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے ایک حیران کن فوجی کارروائی تھی۔ حماس کی القسام بریگیڈ نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو پکڑ لیا ہے۔ بہت سے ممالک نے اسرائیل کی حمایت کا انتخاب کیا، جب کہ چند دیگر نے جنگ میں اپنے موقف کو ظاہر نہیں کیا۔
باکو، آذربائیجان میں روشن کیے گئے فلیم ٹاورز کی ایک تصویر سوشل میڈیا کے متعدد صارفین شیئر کر رہے ہیں ۔ اس تصویر میں ٹاور پر اسرائیلی جھنڈا دکھایا گیا ہے ساتھ ہی اس تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے روشن کیے گئے تھے۔ صارفین نے تصویر کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ’’شکریہ آذربائیجان - یکجہتی کی علامت کے طور پر باکو کے دارالحکومت میں عمارتوں پر اسرائیلی پرچم‘‘۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ باکو میں موجود فلیم ٹاور پر اسرائیلی پرچم دکھائے جانے کا واقعہ سال 2015 کا ہے، حالیہ دنوں کا نہیں اور نہ ہی اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کے طور پر یہ دکھایا گیا ہے۔
جب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کا عمل کیا تو ہمیں اس ضمن میں Vk.com کا ایک پوسٹ ملا جو 2021 میں شائع کیا گیا تھا۔
جب ہم نے مزید تلاش کیا تو ہمیں جون 2015 کا ایک اور ٹویٹ ملا، جہاں Flame Towers پر اسرائیل کا جھنڈا ڈسپلے کیا گیا تھا۔ اس تصویر کے ساتھ عنوان شیئر کیا گیا تھا کہ : #باکو میں فلیم ٹاورز پر اسرائیل کا جھنڈا آویزاں ہے۔ #آذربائیجان میں @BakuGames2015 میں ٹیم اسرائیل۔
لاس اینجلس میں آذربائیجان کے قونصلیٹ جنرل کے نام سے ایک فیس بک پیج نے جون 2015 میں تصویر شیئر کی جس کے عنوان کے ساتھ "#باکو #آذربائیجان میں ٹیم اسرائیل کی یورپی گیمز میں شرکت کے اعزاز میں فلیم ٹاورز پر آویزاں اسرائیلی پرچم"
جون 2015 میں شیئر کی گئی ایک YouTube ویڈیو، فلیم ٹاورز کو دکھاتی ہے، باکو تمام یورپی جھنڈوں سے جگمگا رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق یہ ویڈیو جون 2015 میں اس وقت لی گئی تھی جب پہلی یورپی گیمز آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہوئی تھیں۔
لہٰذا، اسرائیلی پرچم کے ساتھ فلیم ٹاور کو روشن کرنے والی تصویر حالیہ نہیں ہے بلکہ یہ سال 2015 کی ایک پرانی تصویر ہے۔ دعویٰ گمراہ کن ہے۔