Fact Check:بنا ڈرائیور والی بس کی کھائی میں گرتی ہوئی ویڈیو کا دعویٰ غلط
یہ ویڈیو اس دعویٰ کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے کہ ’میگھالیہ میں ایک بس ڈرائیور، بس روک کر کافی پینے کے لیے چلا گیا تاہم وہ بس کا بریک لگانا بھول گیا
سوشل میڈیا پر ایک بنا ڈرائیور والی بس کا کھائی میں گرتا ہوا وائرل ویڈیو اس دعوے کے ساتھ کافی شیئر کیا جارہا ہے کہ یہ حادثہ میگھالیہ کا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی چیخ و پکار کے درمیان ایک بس کھائی میں گررہی ہے۔ یہ ویڈیو اس دعویٰ کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے کہ ’میگھالیہ میں ایک بس ڈرائیور، بس روک کر کافی پینے کے لیے چلا گیا تاہم وہ بس کا بریک لگانا بھول گیا جس کے بعد اچانک بس کا انجن اسٹارٹ ہوجاتا ہے اور بس کھائی کی طرف گرنے لگ گئی۔‘
اس ویڈیو میں دعویٰ یہ کیا گیا ہے کہ بس کے ڈرائیور نے جو چائے پینے گیا تھا، میگھالیہ میں ہینڈ بریک لگائے بغیر ہی انجن چلا کر چھوڑ دیا تھا۔
https://www.facebook.com/reel/٢٤٧٥٢٣٧٠٠٩٥١٠٢٠٧
فیکٹ چیک:
ویڈیو کو لے کر کیا جارہا دعویٰ غلط اور جھوٹا ہے۔ بس حادثے کا یہ ویڈیو انڈونیشیا کا ہے، جہاں کئی لوگ اس حادثے میں زخمی ہوئے جب کہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔
اس ویڈیو کی جانچ پڑتال کے لیے جب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کی مدد لی تو ہمیں ویڈیو کے کئی فرہم ملے، اور اس کے ساتھ متعدد نیوز رپورٹس بھی ملے ہیں جو 8 مئی 2023 کو شائع کیے گئے تھے۔ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے اسکرین شاٹس کو ان نیوز رپورٹس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
Wartabanjar.com کے مطابق، جکارتہ سے زائرین کو لے جاری سیاحوں کی بس وسطی جاوا کے ضلع بومیجاوا کے علاقے گوچی میں ایک کھائی میں جاگری۔ ابتدائی اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
اسی طرح، inforadar.disway.com کے مطابق، بنا ڈرائیور کے کھائی میں گرتی ہوئی بس کا یہ ویڈیو مقام حادثہ پر موجود رہائشیوں کی جانب سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رہائشیوں نے شک ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے ہینڈ بریک ٹھیک سے کام نہیں کر رہا تھا اور ٹائروں کی بریک بھی اتنی کارگر ثابت نہیں ہوئے۔ مسافروں کا بوجھ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے بس ڈرائیور کے بغیر خود ہی چلنے لگی۔
اس لیے وائرل ویڈیو میگھالیہ کا نہیں بلکہ انڈونیشیا کا ہے۔ دعویٰ جھوٹا ہے۔