Fact Check: کرناٹک حکومت 'سوالمبی سارتھی' اسکیم صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ ایس سی-ایس ٹی بے روزگار لوگوں کے لیے بھی نافذ کر رہی ہے
دعویٰ ہے کہ: ’’ 6 لاکھ روپے میں گاڑی خریدیں، 50فیصد سبسڈی کا استعمال کرتے ہوئے، اگلے دن اسے 5لاکھ روپے میں فروخت کریں۔
Claim :
کانگریس کی کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو تحفہ دیتے ہوئے ان کی ترقی کے لیے سبسڈی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہےFact :
ریاست کرناٹک کی حکومت نے مذہبی اقلیتی ایس اور ایس ٹی طبقوں کے بے روزگاروں کے لیے کمرشیل گاڑیوں پر سبسڈی دے رہی ہے
ایک سوشل پوسٹ جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ کانگریس کی قیادت والی کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو ان کی ترقی کے لیے تحفہ کے طور پر سبسڈی اسکیم کا اعلان کیا ہے، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس دعویٰ والی پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فائدہ اٹھانے والوں کو آٹو، ٹیکسی اور سامان گاڑیاں خریدنے کے لیے 3 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
ایک پوسٹر بھی اس پوسٹ میں ہے جس میں اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے درکار اہلیت اور دستاویزات کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ اس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ اسکیم اقلیتوں کی ترقی کے لیے ہے۔
رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ، وزیر راجیو چندراشیکھر نے بھی اس اسکیم کے بارے میں ٹوئٹ کیا ہے۔ اس اسکیم کو لے کر کچھ اس طرح دعویٰ کیا گیا ہے کہ: ’’ 6 لاکھ روپے میں گاڑی خریدیں، 50فیصد سبسڈی کا استعمال کرتے ہوئے، اگلے دن اسے 5لاکھ روپے میں فروخت کریں۔ 2لاکھ روپے کا آسانی سے منافع۔ صرف غیر ہندوؤں کے لیے دستیاب ہے اور اس میں غریب اور محروم ہندو برادریاں شامل نہیں ہیں۔‘‘
اسی طرح کا پوسٹ فیس بک پر بھی وائرل ہوا ہے۔
فیکٹ چیک:
ہم نے کرناٹک مائنارٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (KMDCL) کی ویب سائٹ پر معائنہ کیا اور سووالمبی سارتھی کے نام سے اسکیم کی تفصیلات حاصل کیں۔ یہ اسکیم کرناٹک حکومت نے اقلیتوں، ایس سی اور ایس ٹی برادریوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں خود روزگار کی حوصلہ افزائی کے لیے متعارف کرائی تھی۔
کرناٹک حکومت کے مطابق، اقلیتیں، بشمول مسلم، عیسائی، بودھ، جین، سکھ اور پارسی مذہبی طبقات شامل ہیں۔
اسی طرح کے ایم ڈی سی ایل کی نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ اسکیم قومی اور شیڈول بینکوں کے تعاون سے لاگو کی جا رہی ہے۔ ایسے مستفیدین جن کے قرضوں کو بینکوں نے مسافر آٹو رکشا، مال بردار گاڑیوں اور ٹیکسیوں کے لیے منظور کیا ہے، انہیں گاڑی کی قیمت کا 50 فیصد یا زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
KMDCL کے نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اس اسکیم کا فائدہ صرف مذہبی اقلیتی برادریاں لے سکتی ہیں جن کا مطلب ہے کہ مسلمان، عیسائی، بدھ مت، جین، سکھ اور پارسی۔
اس خبر کا Tv9Kannada.com نے بھی احاطہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سووالمبی سارتھی اسکیم ایس سی اور ایس ٹی طبقات کے لیے بھی دستیاب ہے۔
Indiaherald.com نے کرناٹک کے ریاستی بجٹ پر ایک رپورٹ درج کی جس میں بتایا گیا ہے کہ سووالمبی سارتھی اسکیم SC اور ST برادریوں کے لیے ہے۔
Cnbctv18.com نے بھی ایسی رپورٹ کی نشاندہی کی ہے۔
لہذا، ہم یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ کرناٹک کی ریاستی حکومت سووالمبی سارتھی کے تحت اکیلے مسلمانوں کو نہیں بلکہ مذہبی اقلیتوں، ایس سی اور ایس ٹی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بے روزگاروں کو تجارتی گاڑیوں پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔