Fact Check:بی جے پی کے پرچم پر گائے کا قتل کرنے والے شخص کی ویڈیو کرناٹک کی نہیں ہے
’کانگریس کرناٹک میں جیت گئی ہے اور وہ سب گائے کا قتل کرکے جشن منارہے ہیں۔ یہ سب اصل ہندوستانی ہیں؟
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس جیسے ٹوئٹر، واٹس ایپ، فیس بک و دیگر پر ایک گرافک ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے جس میں دکھایا جارہا ہے کہ چند نوجوان، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پرچم پر ایک گائے کو قتل کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کو یہ کہتے ہوئے شیئر کیا جارہا ہے کہ، کرناٹک میں کانگریس کے الیکشن جیتنے کے بعد، لوگ بی جے پی کے جھنڈے کے اوپر گائے کو قتل کرکے جشن منارہے ہیں۔‘
اس ویڈیو میں یہ کیپشن تلگو اور انگلش، دونوں زبانوں میں کچھ اس طرح ہے:
“కర్ణాటకలో ఖాన్-గ్రేస్ గెలిచిందని ఆనందంలో బిజెపి జెండా పైన ఆవును కోసి ఆనంద పడుతున్న. నిజమైన భారతీయులు."
(Viewer Discretion – GRAPHICAL VIDEO)
اسی طرح یہ دعویٰ اردو میں کچھ اس طرح کیا گیا ہے:
’کانگریس کرناٹک میں جیت گئی ہے اور وہ سب گائے کا قتل کرکے جشن منارہے ہیں۔ یہ سب اصل ہندوستانی ہیں؟
(Viewer Discretion – GRAPHICAL VIDEO)
واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیے جارہے ہیں اس ویڈیو کے اسکرین شاٹ یہاں دیکھیے۔فیکٹ چیک
یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ سال 2002 کا ویڈیو ہے، جس میں بتایا جارہا واقعہ دراصل منی پور کا ہے۔
جب ہم نے فریم بائے فریم، مختلف کی ورڈس کے ساتھ سرچ کیا تو ہمیں اس ضمن میں کئی سارے ٹوئٹس ملے جو سال 2022 میں پبلش کیے گئے تھے۔ ان کے ساتھ اس طرح کا کیپشن تھا کہ’#Manipur: مسلمان گائے کو ذبح کررہے ہیں وہ بھی بی جے پی کے جھنڈے کے اوپر۔ اسی طرح یہ غنڈے وزیراعلیٰ @NBirenSingh اور @BJP4Manipur کی صدر اے ساردا دیوی کو گالیاں بھی دے رہے ہیں۔
(Viewer Discretion – GRAPHICAL VIDEO)
گائے کو قتل کرنے کے اس معاملے میں منی پور کی لیلانگ پولیس نے تین مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ انہیں مختلف دفعات اور جانوروں کے خلاف ظلم کے ایکٹ 1960 کے تحت اس وقت گرفتار کیا گیا جب سوشل میڈیا پر بی جے پی کے جھنڈے پر گائے کو قتل کرنے کا یہ ویڈیو کافی زیادہ وائرل ہوا تھا۔
https://www.opindia.com/2022/01/manipur-muslim-youth-arrested-for-slaughtering-a-cow-on-bjp-flag-lilong/
ٹائمس آف انڈیا کے مطابق، گائے کو اس وقت ذبح کیا گیا جب بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کے لیے تمام 60 سیٹوں کے لیے ٹکٹ دینے کا اعلان کیا۔ ویڈیو کلپ جس میں خون مں لت پت گائے بی جے پی کے جھنڈے پر پڑی ہوئی ہے جبکہ پس منظر میں کچھ لوگ وزیراعلیٰ این بر ین سنگھ اور منی پور یونٹ بی جے پی صدر اے شاردا دیوی کو گالیاں دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہوگئی۔
ان افراد کے خلاف پریوینشن آف کروالٹی ٹو اینیملز ایکٹ 1960 کی دفعات کے تحت اور مختلف مذہبی طبقوں کے درمیا ن دشمنی کو فروغ دینے کے الزامات عائد کےگ گئے ۔
لہذا، بی جے پی کے جھنڈے کے نیچے گائے کو مارنے والے لوگوں کے ایک گروپ کی گرافک ویڈیو کرناٹک کی نہیں ہے اور نہ ہی موجود ہ وقت کی ہے۔ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔