Fact Check: ڈونلڈ ٹرمپ کو 'مین آف دی ایئر' کے طور پر دکھانے والا ٹائم میگزین کا سرورق ترمیم شدہ
ٹائم میگزین کے سرورق پر مبینہ طور پر وائرل ہونے والی ایک تصویرمیں ڈونلڈ ٹرمپ کو ان پرقاتلانہ حملہ کی ناکام کوشش کے بعد انکے کان پر لگی مرہم پٹی دکھاکر انہیں 'مین آف دی ایئر' بتایا گیا ہے۔
Claim :
ٹائم میگزین کے سرورق پر چھپی مبینہ تصویر میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ان پرقاتلانہ حملہ کی ناکام کوشش کے بعد انکے کان پر لگی مرہم پٹی کے ساتھ دکھایا گیا ہےFact :
وائرل ہونے والی تصویر فرضی ہے، ایک سافٹ ویئر کی مدد سے ٹائم میگزین کا فرضی سرورق بنایا گیا
ٹائم ایک معروف ماہانہ میگزین ہے جو اپنے منفرد سرورق کیلئے مشہور ہے کیونکہ اس کے کور پیج پر اس مہینے کے ایک بااثر شخص کو دکھایا جاتا ہے۔ سن 1927 سے ٹائم میگزین سال کے بہترین شخص کا انتخاب کر رہا ہے۔ میگزین کا ایڈیٹرگزشتہ 12 مہینوں میں شہ سرخیوں کی زینت بننے والی با اثر شخصیت، چاہے مثبت یا منفی کارنامہ کی وجہ سے سرخیوں میں رہا ہو، کا جائزہ لینے کے بعد اس کا بے بطور 'مین آف دی ایئر' انتخاب کرتا ہے اور اسے میگیزن کی زینت بنایا جاتا ہے۔
اس بیچ، ٹائم میگزین کے سرورق پر 'مین آف دی ایئر' کے عنوان کے ساتھ کان پرمرہم پٹی کے ساتھ ٹرمپ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ٹائم میگزین نے اسے کور پیج پر جگہ دی ہے۔ یہ تصویر اس وقت وائرل ہوئی جب صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی، یاد رہے کہ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران ٹرمپ پر گولی چلائی گئی جو ان کے کان کے اوپری حصے میں لگی۔ اس تصویر کو معروف کالم نگار شوبھا ڈے سمیت کئی لوگوں نے شیئر کیا، شوبھا نے اپنے ایک پوسٹ میں صرف ایک لفظ کا کیپشن لکھا ۔۔ 'بریلیئنٹ'۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ فرضی ہے۔ ٹائم میگزین نے وائرل تصویر شائع نہیں کی۔
پہلی بات تو یہ ہیکہ وائرل تصویر پر کوئی تاریخ نہیں پائی گئی. جب ہم نے ٹائم میگزین والٹ میں ٹائم میگزین کے تازہ ترین سرورق کی تلاش کی تو ہمیں 15 جولائی کا سرورق ملا جس میں میلنڈا فرنچ گیٹس شامل تھیں۔
سال 1927 سے شائع ہونے والے ٹائم میگزین کے تمام سرورقوں کو ملاحظہ کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا واقعہ ٹائم میگزین کے سرورق پر 5 اگست 2024 کو شائع کیا جائے گا۔ تاہم اس کور کی تصویر وائرل تصویر سے میل نہیں کھاتی۔ جب ہم نے 'مین آف دی ایئر' یا 'پرسن آف دی ایئر' جیسے کیورڈس سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ معروف امریکی گلوگارہ ٹیلر سوئفٹ، کو پرسن آف دی ایئر 2023 کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ لہٰذا، سال 2024 کی شخصیت کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
ٹائم کی جانب سے شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق زیادہ تر جعلی کورپیج میں میگزین کا لوگوغلط ہوتا ہے۔ یہ یا تو بہت عمودی پیمانے پر ہے، لفظ ٹائم کو بہت زیادہ ٹریک کیا گیا ہے اور لوگو مکمل طور پر ایک مختلف فونٹ میں ہے. اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیادہ تر جعلی کور میں سرخ حاشیہ شامل ہے ، جبکہ پتلی سفید حاشیہ شامل نہیں ہے جو سرخ رنگ کو تصویر سے ممتاز بناتی ہے۔
تحقیق کے دوران، ہمیں کاپ ونگ نامی ایک آن لائن ٹول بھی ملا جو ٹائم میگزین کے جعلی کور پیج ڈیزائن کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے ٹول کے ٹیمپلیٹ سے آپ موک اپ بناسکتے ہیں۔ اس سانچے میں کسی کو بھی ڈھال کر اسے سال کی بہترین شخصیت قراردے سکتے ہیں۔
لہٰذا ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ٹائم میگزین کے سرورق کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر غلط ہے۔ یہ کاپ ونگ نامی سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے تیارکردہ امیج ہے۔ آن لائن ٹول کے ٹیمپلیٹ کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی شخص ٹائم کور میگزین بنا سکتا ہے جس میں کسی کو بھی شخص کو پرسن آف دی ایئر قراردیا جاسکتا ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔