Fact Check: ٹالی ووڈ اداکاروں نے 2024 کے انتخابات کیلئے کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کی
تیلگو فلم انڈسٹری کے کئی مشہور اداکار اور ہدایت کار آندھراپردیش انتخابات کے لئے وائی ایس آر سی پی پارٹی کی حمایت کر رہے ہیں۔ وہ کھلے عام پارٹی کے انتخابی منشور کی تائید کر رہے ہیں۔ مشہور فلمی شخصیات کی اس غیر متوقع حمایت نے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی ہے۔
Claim :
تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار اور ہدایت کار آئندہ انتخابات کے لئے وائی ایس آر سی پارٹی کی حمایت کر رہے ہیںFact :
ٹالی ووڈ کی جانب ایسی کوئی توثیق کسی بھی جگہ شائع نہیں ہوئی۔ منسلک تصاویر اور متن محض ایک فریب ہے
آندھرا پردیش کے اسمبلی انتخابات میں صرف 24 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اور امیدوار ہر ممکن طریقے سے اپنی جیت کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ کچھ امیدوار جھوٹے بیانات دینے کے لئے مشہور شخصیات کے ناموں کا استعمال کر رہے ہیں۔
ایسی ہی ایک پوسٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی۔ کرنول کے رکن پارلیمنٹ امیدوار بی وائی رامیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلمی شخصیات کی کچھ تصاویر شیئر کی گئیں اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے لئے آندھرا پردیش میں حکمراں پارٹی کی حمایت کر رہے ہیں۔ جونیئر این ٹی آر ، مہیش بابو ، سوریا ، پربھاس وغیرہ جیسے ٹالی ووڈ اداکاروں کی تصاویر کو آنے والے انتخابات کے لئے وائی ایس آر سی پارٹی کی حمایت میں مختلف پیغامات کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے شیئر کی گئی ہیں۔
مثال کے طور پر، مہیش بابو کی تصویر تیلگو میں "13 مئی۔ فین کو ووٹ دین" کے متن کے ساتھ شیئر کی گئی تھی۔
"నేను గుంటూరు కారం సినిమా కోసం గుంటూరు మిర్చి రైతులను చాలాసార్లు కలిశాను. వారంతా సంక్షేమ పథకాల వల్ల చాలా ధైర్యంగా వ్యవసాయం చేసుకుంటున్నాం అని చెప్పినప్పుడు చాలా ఆనందపడ్డాను. కానీ రాజకీయంగా ఒక్క వ్యక్తిని ఓడించాలని టీడీపీ వారు బీజేపీతో కలిసి రైతులకు సమయానికి అందాల్సిన ఇన్పుట్ సబ్సిడీని ఆపించేసారని తెలిసింది. రైతులకు చాలా అన్యాయం జరుగుతుంది, అందరూ వైఎస్సార్సీపీకే ఓటు వేయండి మరియు మన రైతన్నలను కాపాడుకోండి.”-MAHESH BABU – ACTOR
ترجمہ : ''میں نے گنٹور کارم فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں گنٹور مرچی کی پیداروا کرنے والے کسانوں سے کئی بار ملاقات کی۔ مجھے بہت خوشی ہوئی جب ان کسانوں نے بتایا کہ وہ حکومت کی فلاحی اسکیموں کی وجہ سے بہتر ڈھنگ سے کھیتی کر رہے ہیں۔ لیکن مجھے پتہ چلا کہ ٹی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ مل کر ایک شخص کو سیاسی طور پر شکست دینے کے لیے کسانوں کو بروقت ملنے والی ان پٹ سبسڈی دینا بند کرا دیا ہے۔ کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ آپ سبھی وائی ایس آر سی پی کو ووٹ دیں اور ہمارے کسانوں کو نقصان سے بچائِیں - مہیش بابو - اداکار
ایک اور اداکار جونیئر این ٹی آر کی تصویر تیلگو میں متن کے ساتھ شیئر کی گئی ہے
“మా నాన్నగారి మరణానతరం నేను రాజకీయాలకు దూరంగా వుంటున్నాను. కానీ, సొంత రాజకీయ లబ్ధి కోసం ఆర్థికంగా వెనకబడి వున్న ముస్లిం మైనారిటీల 4 శాతం రిజర్వేషన్ తొలగిస్తామంటున్న బీజేపీతో కలసి ముస్లిం మైనారిటీలకు ద్రోహం చేయడం సరికాదు. దీనివల్ల ఎస్సా్ర్సీపీ గెలుపు అనేది దాదాపు ఖాయం అయినట్టే”
ترجمہ : 'اپنے والد کی موت کے بعد میں سیاست سے دور رہا ہوں۔ لیکن بی جے پی کی جانب سے مسلم اقلیتوں کو دھوکہ دینا صحیح نہیں ہے جو اپنے سیاسی فائدے کے لئے معاشی طور پر پسماندہ مسلم اقلیتوں کے لئے 4 فیصد ریزرویشن کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے وائی ایس آر سی پی کی کامیابی تقریبا یقینی ہے۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ غلط ہے۔ شیئر کی گئی تصاویر جعلی ہیں، کسی بھی فلمی شخصیت نے وائی ایس آر سی پارٹی کی حمایت میں کوئی بیان شیئر نہیں کیا۔
جب فلمی شخصیتوں کی توثیق کے بارے میں آن لائن کسی بھی رپورٹ کو تلاش کیا گیا تو ، ہمیں وائرل معلومات کی تصدیق کرنے والی کوئی خبر نہیں ملی۔ ہم نے تصاویر کی گوگل ریورس امیج سرچ کی کیوں کہ یہ تمام اداکاروں کی مقبول تصاویر تھیں جو آن لائن موجود ہیں۔ جب ہم نے اداکار پربھاس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سرچ کیا تو ہمیں ان کی کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت کرنے والی کوئی پوسٹ نہیں ملی۔ اداکار کی طرف سے کوئی سیاسی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
یہاں ان کے ایکس (ٹویٹر) اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی جانے والی تازہ ترین پوسٹس ہیں۔
اداکار سوریا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں بھی سیاسی میلان والی کوئی پوسٹ نہیں دکھائی گئی۔ ان کی تازہ ترین پوسٹ ان کی آنے والی فلم کے پوسٹر کے بارے میں تھی۔
جب پیان انڈیا اسٹار جونیئر این ٹی آر کے سوشل میڈیا ہینڈلز کو سرچ کیا گیا تو ہمیں ان کی جانب سے شیئر کیا گیا ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔
جب ہم نے ٹالی ووڈ ہیرو مہیش بابو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی تو ہمیں ان کی کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت کرنے والی کوئی پوسٹ نہیں ملی۔
انسٹا گرام پر ان کی تازہ ترین پوسٹوں میں سے ایک پوسٹ فریبی سرمایہ کاری اسکیموں کے بارے میں تھا۔ اس پوسٹ کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے کہ 'جب فریبی سرمایہ کاری اسکیموں کی بات آتی ہے تو ہوشیاری سے کام لیں - ان کاموں سے گریز کریں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ کتنا ہی منافع بخش لگتا ہے، یو پی آئی نے ہم سے کہا ہے کہ ہم کسی بھی تیزی سے امیر بننے والی اسکیموں میں نہ پڑیں۔ ہیرو بنیں، اس ویڈیو کو اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ شیئر کریں، اوران کی اس قسم کے کسی بھی دھوکہ باز اسکیموں کے چنگل میں پڑنے سے بچنے میں مدد کریں.
لہٰذا یہ دعویٰ فرضی ہے کہ آندھرا پردیش میں 2024 کے انتخابات کے لئے کئی فلمی شخصیات وائی ایس آر سی پارٹی کی حمایت کر رہی ہیں۔ شیئر کی گئی تصاویر اور متن ایک دھوکہ ہے اور اس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔