Mon Dec 23 2024 05:21:19 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)
فیکٹ چیک: امریکی سرحد پر امیگریشن کے مسئلے کا دعویٰ کرنے والی ویڈیو میں اسپین اور مراکش کی سرحد کا استعمال
سوشل میڈیا پران دنوں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویِ کیا گیا ہیکہ سینکڑوں افراد دو ملکوں کے بیچ بنی اونچی باڑ عبور کرکے جس سرحد میں داخل ہورہے ہیں وہ امریکہ کی سرحد ہے۔ ویڈیو میں کیا گیا دعویِ : امریکہ کی سرحد زامبی فلم کا نظارہ پیش کررہی ہے۔
سوشل میڈیا پران دنوں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویِ کیا گیا ہیکہ سینکڑوں افراد دو ملکوں کے بیچ بنی اونچی باڑ عبور کرکے جس سرحد میں داخل ہورہے ہیں وہ امریکہ کی سرحد ہے۔ ویڈیو میں کیا گیا دعویِ : امریکہ کی سرحد زامبی فلم کا نظارہ پیش کررہی ہے۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہیکہ سرحد کی دوسری جانب گارڈس کی تعیناتی کے باوجود لوگ باڑعبور کررہے ہیں۔
اس ویڈیو کے ذریعے یہ بات بتانے کی کوشش کی جارہی ہیکہ امریکہ میں ایمگریشن کا کتنا بڑا سنگین مسئلہ ہے۔
فیکٹ چیک
اس ویڈیومیں امریکی سرحد کا حوالہ فرضی ہے۔ یہ سرحد دراصل ملیلہ شہر میں مراکش اوراسپین کے بیچ کی سرحد ہے۔
اس معاملے کی تحقیق کے لئے جب ہم نے اس ویڈیو کے کچھ اہم فریم کواخذ کرکے اس کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں ۔ La Gaceta de la iberosfera ۔ نامی ایک اسپینی ویب نیوزپورٹل کا مارچ 2022 کا ٹوئیٹر ہینڈل کا لنک ملا۔ نیوزپورٹل نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر یہ ویڈئیو شئیر کیا تھا جس کے ساتھ اسپین کی زبان میں یہ تحریر تھی۔ "ملیلہ شہر میں رواں سال کے سب سے بڑے نقل مکانی واقعے میں 2000 سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کے حملے میں کم ازکم تین سیول گارڈس زخمی ہوگئے ہیں۔"
کیپشن میں شیئر کئے گئے لنک سے ہمیں 2 مارچ، 2022 کو ۔ La Gaceta de la iberosfera - میں شائع شدہ ایک خبر ملی جس میں کہا گیا ہے کہ 2000 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن نے میلیلا کی باڑ پر حملہ کیا ہے. سیکیورٹی فورسز کے مطابق 500 سے زائد تارکین وطن خود مختار شہر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اوراس واقعے میں کم از کم 16 سول گارڈ زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری وفد کے ذرائع کے مطابق ایمگرینٹس کی جانب سے بڑے پیمانے پر تشدد کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے اپنے جوتوں میں ہک، چھڑیاں اوراسکرو چھپائے رکھے تھے۔ انہوں نے سرحد عبور کرنے سے روکے جانے پرمراکش کی سیکیورٹی فورسزپر پتھراو کیا-
الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق مئی 2021 کے درمیان میں اسپین کواچانک 10 ہزارسے زائد غیرقانونی تارکین وطن کا سامنا کرنا پڑا جو تیراکی کرتے ہوئے یا چھوٹی غبارے والی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے، مراکش کی سرحدی فوج کی لاپرواہی کے سبب، Ceuta کے علاقے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مغربی صحارا معاملے پرمیڈرڈ اور رباط کے درمیان سفارتی بحران کے دوران، پناہ گزینوں ہجوم امڈ آیا تھا۔ غور طلب ہیکہ مغربی صحارا، طویل عرصے سے مراکش سے آزادی حاصل کرن کی کوشش کررہا ہے۔
اسی طرح کا ایک واقعہ جون 2022 میں بھی پیش آیا تھا جب ہزاروں تارکین وطن نے سرحد پار کرنے کی کوشش کی تھی اورمراکش کی حکومت نے ان تارکین وطن کو واپس لوٹانے کے لیے بڑی تعداد میں فورسز تعینات کی تھیں۔ اس واقعے میں 23 تارکین وطن ہلاک ہوئے تھے۔
اس سے ثابت ہوتا ہیکہ اس ویڈیو میں امریکی سرحد نہیں بلکہ ملیلہ شہرمیں مراکش اوراسپین کے درمیان بنی سرحد دکھائی گئی ہے جہاں ہزاروں افریقی تارکین وطن نے برسوں سے سرحدعبور کرنے کی کوشش کی ہے۔ لہٰذا، یہ دعویٰ غلط ہے۔
Claim : video shows immigration problem at US border
Claimed By : Social Media Users
Claim Reviewed By : Telugupost Network
Claim Source : Social Media
Fact Check : False
Next Story