Fact Check:کانپور ٹسٹ کےدوران بنگلہ دیش کے سوپر فیان کی پٹائی کی جانئے سچائی
بنگلہ دیش کے سوپر فیان ٹائیگر روبی پر حملہ کی خبر فرضی، اسٹیڈیم میں طبیعت بگڑنے پر انہیں کرایا گیا اسپتال میں داخل
Claim :
بنگلہ دیش کے سوپر فیان ٹائیگر روبی کی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی پر پٹائیFact :
ٹائیگر روبی پر حملہ کی خبر فرضی، اسٹیڈیم میں طبیعت بگڑنے پر انہیں کرایا گیا اسپتال میں داخل
گذشتہ ہفتوں میں بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے بعد پہلی بار بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ کررہی ہے۔ شیڈول کے مطابق، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دو ٹسٹ میچ کھیل رہی ہیں۔ بھارت بنام بنگلہ دیش پہلا ٹسٹ 19 ستمبر کو چننئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہوا اور دوسرا ٹسٹ اترپردیش کے کانپور میں کھیلا گیا۔ بارش کی وجہ سے تیسرے دن ٹسٹ میچ کو منسوخ کردیا گیا۔
اس درمیان ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بھارت بنام بنگلہ دیش دوسرے ٹسٹ کے دوران، بنگلہ دیش کے سوپر فیان ربیع الاسلام عرف ٹائیگر روبی عرف قادرعلی کو کچھ نفرت پھیلانے والوں نے بری طرح پیٹا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں بھارت کی بدنامی ہوگی۔ ہندی میں کیا گیا دعویٰ:
ये बांग्लादेशी क्रिकेट टीम के फैन कादिर हैं,
इनको आप लोगों ने अक्सर स्टेडियम में अपनी टीम का उत्साह बढ़ाते हुए देखा होगा,
कादिर कानपुर के ग्रीन पार्क स्टेडियम में भारत के खिलाफ मैच में अपनी टीम का उत्साह बढ़ा रहे थे,
तभी कुछ नफरती लोगो ने इनके साथ ना सिर्फ मारपीट की हैं ।
किसी भी देश के क्रिकेट फैन्स के साथ इस तरह मारपीट करना अमानवीय व्यवहार हैं ।
सरकार इस मामले को संज्ञान ले और कठोर करवाई करे ।
ترجمہ: "یہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے بڑے مداح قفت ہیں،
ان کو آپ نے اکثر اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا ہوگا۔ قادر کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ تبھی کچھ نفرت کرنے والوں نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ کسی بھی ملک کے کرکٹ شائقین کو اس طرح مارنا غیر انسانی سلوک ہے۔ حکومت کو اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کرنی چاہئے۔"
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے جانچ پڑتال کے بعد پایا کے وائرل ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
اپنی تحقیق کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں بنگلہ دیشی کرکٹ مداح ٹائیگر روبی سے متعلق کئی ایک نتایج ملے۔ ٹائیگر نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ میچ کے دوران ان پر حملہ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اسٹانڈس میں کسی کے ساتھ لفظی جھڑپ کے دوران سامنے والے شخص نے انکے پیٹ میں گھونسا مارا تھا۔
NDTV India نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ بھارتی کرکٹر محمد سراج کو گالی دینے پر ٹیم انڈیا کے فیانس نے ٹائَیگر روبی کی پٹائی کی تھی۔
اس بیچ 'ہندوستان ٹائمس' نحے خبر دی ہیکہ ٹائیگر روبی پر حملے کے مبینہ الزام کے بعد حکومت ہند نے انہیں انکے ملک بنگلہ دیش کو ڈپورٹ کردیا۔ حکام نے واضح کردیا کہ ٹائیگر کے ساتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے واقعہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انکی طبیعت بگڑنے اور میڈیکل ویزا کے اسٹیٹس کے پیش نظر بنگلہ دیشی فیان کو ڈپورٹ کیا جارہا ہے۔
تحقیق اور میڈیا رپورٹ کی روشنی میں واضح ہوا کہ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیشی فیان قادر علی کے ساتھ کوئی مارپیٹ نہیں کی گئی۔ انکی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ لہٰذا سوشل میڈیا میں ان ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیا جانے والا دعویٰ فرضی اور بے بنیاد پایا گیا۔