Thu Dec 19 2024 13:54:34 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)
Fact Check: ویڈیو میں اپنی انگلی کاٹ رہا شخص کرناٹک نہیں بلکہ مہاراشٹرا کا ہے
سوشل میڈیا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص کوسرعام اپنی انگلی کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور اس کے ساتھ تیلگو بیانیہ ہے کہ اس شخص کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ اس نے کانگریس کو ووٹ دیا تھا۔
Claim :
اس ویڈیو میں کرناٹک کے ایک شخص کو کانگریس کو ووٹ دینے پر افسوس کرتے ہوئے اپنی انگلی کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔Fact :
اس ویڈیو میں دکھایا گیا شخص مہاراشٹرا کا باشندہ ہے جس نے اپنے بھائی بھابھی کی خودکشی معاملے میں پولیس کی عدم کارروائی پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی انگلی کاٹ لی ہے۔
سوشل میڈیا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص کوسرعام اپنی انگلی کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور اس کے ساتھ تیلگو بیانیہ ہے کہ اس شخص کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ اس نے کانگریس کو ووٹ دیا تھا۔ اس لئے، وہ اپنی وہ انگلی کاٹ رہا ہے جس سے اس نے ووٹ دیا تھا۔
فیس بک پوسٹ میں تلگو میں کیا گیا دعوی:
“కర్నాటకలో హిందువులపై జరుగుతున్న అఘాయిత్యాలకు చూసి కుపితుడయ్యాడు. కర్ణాటక వాసి అయిన ఇతను ఏం చేశాడు మీరే చూడండి! విడియో చూస్తే మీకూ వణుకు పుడుతుంది. బీజేపీని కాదని ఉచితాలకు ఆశపడి *"కాంగ్రెస్కి" బుద్ధితక్కువగా ఓటు వేయడం* నా జీవితంలో చేసిన అతిపెద్ద తప్పు.. అందుకే కర్నాటక ఎన్నికల్లో *"కాంగ్రెస్కి"* ఏ వేలితో అయితే ఓటేశానో, అదే వేలును ఇప్పుడు మేముందే నరికేసుకుంటున్నాను అని చెప్పి వీడియో తీస్తూ మరీ వేలిని నరికేసుకున్నాడు!
చేతులు కాలాక ఆకులు పట్టుకోవడం అంటే ఇలాంటిదే... *"అడుసు త్రొక్కనేల, కాలు కడగానేల"* అని పెద్దలు ముందుగానే ఒక నానుడి ద్వారా హెచ్చరించారు... ఈ దుస్థితి తెలుగు రాష్ట్రాలలో ఉన్న ఓటర్లకు రానే కూడదు. అందుకే ముందుగానే చెప్తున్నాము, జాగ్రత్త పడండి.. అడ్వాన్సుగానే చెప్తున్నాము...హిందుత్వాన్ని రక్షించే బీజేపీ మాత్రమే మిమ్మల్ని కాపాడ గలదు...ఇది నిజం”
انگریزی میں دعویِ کا ترجمہ : "ویڈیو میں نظر آنے والا شخص کرناٹک میں ہندوؤں کے خلاف ہونے والے مظالم پر برہم تھا۔ خود ہی ملاحظہ کریں کہ کرناٹک کے رہنے والے اس شخص نے کیا کیا ہے! یہ ویڈیو دیکھ رہم کر آپ کانپ اٹھیں گے۔ کانگریس کی امداد کے انتخابی وعدوں سے متاثر ہوکر پارٹی کو دینا ہی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ اسلئے میں آپ کے سامنے وہی انگلی کاٹ رہا ہوں جس سے میں نے کانگریس کو ووٹ دیا تھا۔ جو نقصان میں نے کیا ہے یہ اس کی بھرپائی ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ تلگو ریاستوں میں رائے دہندگان کے ساتھ ایسا کچھ ہو۔ اس لئے میں آپ کو خبردار کررہا ہوں، تاکہ آپ محتاط رہیں۔ میں آپ کو الیکشن سے پہلے بتا رہا ہوں ... صرف ہندوتوا کی حامی پارٹی بی جے پی ہی آپ کو بچا سکتی ہے اور یہی سچ ہے۔"
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ اس ویڈیو میں مہاراشٹرا کے ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس نے اپنے بھائی اور بھابھی کی خودکشی کے معاملے میں پولیس کی طرف سے کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر احتجاج درج کرواتے ہوئے اپنی انگلی کاٹ دی تھی۔
اگرغور سے اس ویڈیو کی آواز سنی جائے تو معلوم ہوتا ہیکہ اس میں نظر آنے والا شخص کنڑ نہیں بلکہ مراٹھی زبان بول رہا ہے، جو مہاراشٹرا کی مقامی زبان ہے۔
جب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو سے لئے گئے کلیدی فریمز کو سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ واقعہ مہاراشٹرا کے ستارا ضلع کے پھلٹن میں پیش آیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے میں 19 اگست 2023 کو شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام دھننجے نانوارے (43 سال) ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس ان کے بھائی اور بھابھی کو خودکشی پر مجبور کرنے والے مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی تو وہ ہر ہفتے ان کے جسم کا ایک حصہ کاٹتے رہیں گے۔
اس واقعے کے بعد انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق، دھننجے نے وضاحت کی کہ کچھ لوگوں کی طرف سے ہراسانی سے تنگ آکر ان کے بھائی اور بھابھی نے انتہائی اقدام کیا ہے۔ لاش کے پاس سے ملی خودکشی نوٹ میں مبینہ طور پر رقم کے لئے انہیں پریشان کرننے والے کچھ لوگوں کے نام درج ہیں۔ چونکہ اس معاملے کی جانچ میں کئی دنوں سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی، اس لئے دھننجے نے یہ اقدام کیا کیوں کہ وہ چاہتے تھے کہ پولیس اس معاملے کی جانچ میں تیزی سے کارروائی کرے۔ انہوں نے کا چانچ ایجنسی کو متبنہ کیا کہ اگر وہ اس معاملے میں کوئی کاروائی نہیں کرتی ہے تو وہ ڈپٹی چیف منسٹر کو ہر ہفتے اپنے جسم کا ایک حصہ بھیجتے رہیں گے۔
ستمبر میں تمل ناڈو انتخابات کے دوران کئی فیکٹ چیک تنظیموں نے اس دعوے کی جانچ پڑتال کی تھی۔
لہٰذا یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ اس ویڈیو میں کانگریس کو ووٹ دینے پرخود کو اذیت دینے کے لئے اپنی انگلی کاٹتے ہوئے دکھایا گیا شخص کرناٹک کا باشندہ نہیں ہے۔
Claim : video shows a person from Karnataka cuts off his finger for voting to the Congress during elections
Claimed By : Social Media Users
Claim Reviewed By : Telugupost Fact Check
Claim Source : Social Media
Fact Check : Misleading
Next Story