Fact Check: بی بی سی ہندی کی نیوز اینکر کا MrBeast کے آن لائن جوئے بازی کے گیمنگ ایپ کی تشہیر کا ترمیم شدہ ویڈیووائرل
ویڈیو میں BBC ہندی کی نیوز پریزنٹر کو MrBeast کے آن لائن جوئے بازی گیمنگ ایپ کی تشہیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے
Claim :
ویڈیو میں BBC ہندی کی نیوز پریزنٹر کو MrBeast کے آن لائن جوئے بازی گیمنگ ایپ کی تشہیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہےFact :
مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر ترمیم کردہ ویڈیو کو وائرل کیا گیا ہے، نیوز پریزنٹر کو دکھانے والے مناظر اے آئی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ہیں
جمی ڈونالڈسن، جو آن لائن کی دنیا میں MrBeast کے نام سے مشہور ہیں، کے یوٹیوب صارفین کی تعداد 232 ملین ہے۔ یوٹویب پلیٹ فارم پران سے زیادہ سب اسکرائیبرس کسی دوسرے یوٹیوبر کے پاس نہیں ہیں۔ وہ اپنی تیز رفتار اور ہائی پروڈکشن ویڈیوز کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ان کے ویڈیوز میں بڑے پیمانے پر چیلنجز دکھائے جاتے ہیں اور ویڈیو ملاحظہ کرنے والوں کو تحفے زیادہ دیتے ہیں۔
ایک انسٹاگرام صارف نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں MrBeast اور بی بی سی ہندی نیوز کی پریزینٹر ساریکا سنگھ کو بھی دکھایا گیا ہے۔ نیوز پریزینٹر کو MrBeast کی مالی اعانت سے چلائے جارہے آن لائن casino کی تشہیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ہم MrBeast کو پیسوں سے بھرے ہوئے کمرہ کو ناظرین کو دکھاتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف یوٹیوبر اپنا یہ خزانہ ان کا ویڈیو دیکھنے والوں پر لٹانے والے ہیں۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ فرضی ہے۔ یہ ویڈیو MrBeast کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کردہ مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر اور اسکے ساتھ ساتھ اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
اس دعوے کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے جب ہم نے MrBeast کے آن لائن casino کے بارے میں گوگل سرچ کیا تو ، ہمیں متعدد رپورٹس ملے جن میں بتایا گیا تھا کہ ایک جعلی جوا ایپ کی مدد سے MrBeast کے ساتھ ساتھ بی بی سی نیوز ریڈرز کے اے آئی ورژن کا استعمال کرت ہوئے یہ جعلی ویڈیو تیار کیا گیا ہے۔ جعلی مسابقتی دھوکہ بازوں اور دھوکہ باز جوا کمپنیوں نے لوگوں کو ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے مجبور کرنے یا مفت میں نقد رقم بانٹنے کا لالچ دینے کیلئے اس اسٹار یوٹیوبر کی تصاویر کا غلط استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
X (ٹوئٹر) صارف moekordofani نے اپنے ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے MrBeast اور بی بی سی کی ڈیپ فیک ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے ایک جعلی جوئے کی ایپلی کیشن کو فروغ دینے اور انٹرنیٹ صارفین کو اس ایپ کو انسٹال کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ایڈورٹائِزمنٹ سے عوام کو باخبر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہیکہ انہوں نے اس ایپ کو بنایا ہے اور اس پوسٹ میں کیپشن میں لکھا ہے: "مصنوعی ذہانت پر اب ہمارا قابو نہیں رہا، کیونکہ جعلی جوا ایپلی کیشنزنے اس ٹکنالوجی کو اب جھوٹے اشتہارات تیار کرنے کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز میں بی بی سی جیسے معروف نیوز اداروں اور MrBeast جیسی مشہور یوٹیوب شخصیات کی شناخت کے بہروپئے بناکر کوشش کی گئی ہیکہ آپ کو ان جھوٹے اشتہارات سے آگاہ کیا جا سکے۔ آئیندہ محتاط رہیں"
یہ ویڈیو، وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا ہے جو کہ ہندی زبان میں شئیر کیا جارہا ہے۔
جب ہم نے اس معاملے میں مزید سرچ کیا تو ہمیں بی بی سی نیوز پریزنٹر ساریکا سنگھ کا ایک ٹویٹ ملا جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'ان اشتہارات سے ہوشیار رہیں، یہ #ArtificialIntelligence کا خطرناک حد تک غلط استعمال ہے'۔ انہوں نے اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ ایک deepfake یا کچھ مصنوعی ذہانت ٹکنالوجی کی ہیراپھیری ہے، چاہے وہ کچھ بھی ہو لیکن یہ خطرناک چیز ہے۔ انہوں نے کتنی چالاکی سے میری آواز اور نیوز کلپ کا استعمال کیا اور تو اور اس پر ایک اشتہار پوسٹ کیا، اور میں نے کبھی بھی اس طرح کا اشتہار نہیں کیا ہے۔
جب ہم نے وائرل ویڈیو سے نکالے گئے کلیدی فریمس کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر میں سے ایک ویڈیو سال 2021 میں MrBeast کے یوٹیوب چینل پر شائع ہونے والے ویڈیو کا ہے جس میں انہیں سب اسکرائیبرس میں رقم بانٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ہم نے یہ بھی پایا کہ MrBeast کے دوسرے یوٹیوبرس کے ساتھ گفتگو کے مناظر کولن اور سمیر نامی یوٹیوب چینل کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک ویڈیو سے لئے گئے ہیں جس میں MrBeast کو اپنے بارے میں اور اپنی ویڈیوز اور انکی جدوجہد کے بارے میں کھل کر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ لیکن اس ویڈیو میں آن لائن جوئے بازی کا کوئی تذکرہ نہیں ملتا.
یہاں ایک اور ویڈیو ہے جس میں ناظرین کو ڈیپ فیک گھوٹالوں کے بارے میں متنبہ کیا گیا ہے جس کا عنوان ہے "MrBeast ڈیپ فیک گھوٹالے قابو میں نہیں رہے"۔ ویڈیو کی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ "MrBeast اے آئی سے متعلق اسکامس بڑھ رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ اشتہار دہندگان نوجوانوں کو جوا اور جوئے بازی کی ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے قائل کرنے کیلئے ڈیپ فیکس کا استعمال کرررہے ہیں اور ان نوجوانوں سے جھوٹا وعدہ کررہے ہیں کہ ان کا ویپ ڈاون کرنے پر وہ MrBeast کے خصوصی giveaway میں ہزاروں روپئے یا ڈالرس جیت سکتے ہیں۔
لہذا انسٹاگرام صارف کی طرف سے پوسٹ کردہ ویڈیو اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو ہے، جو MrBeast کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کئے گئے مختلف ویڈیوز کو جوڑکر بنایا گیا ہے۔