Fact Check: ٹی وی نیوز مباحثے میں پینلسٹس کے درمیان بحث وتکرار کا ویڈیو منی پور کا نہیں بلکہ افغانستان کا ہے
ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں ایک ٹی وی نیوز مباحثے کے دوران پینلسٹوں کے درمیان بحث و تکرار دکھائی گئی ہے۔ یہ دعویِ کیا گیا تھا کہ یہ ویڈیو منی پور کا ہے تاہم اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ یہ افغانستان کا ویڈیو ہے۔
Claim :
منی پور میں لوک سبھا انتخابات کے ضمن میں ایک ٹی وی مباحثے کے دوران کانگریس اور بی جے پی ترجمانوں کے درمیان بحث وتکرار ہوئیFact :
وائرل ویڈیو 2016 کا ہے اور اس میں افغانستان کے ایک ٹی وی چینل پر نیوز مباحثے کے دوران پینلسٹس کے درمیان اختلافات کو دکھایا گیا تھا
لوک سبھا الیکشن کے ضمن میں ایک ویڈیو وائرل کیا جارہا ہے جس میں مبینہ طور پر منی پور کے ایک ٹی وی نیوز چینل پر پینل ڈسکشن کے دوران کانگریس اور بی جے پی کی نمائندگی کرنے والے ترجمانوں کے درمیان بحث وتکرار اور ہاتھا پائِی کو دکھایا گیا ہے۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ فرضی ہے۔
ویڈیو سے لئے گئے 'کی فریمس' کا ریورس امیج سرچ کرنے پر ، ہمیں 21 فروری ، 2019 کو ٹی وی 9 بھارت ورش کی جانب سے یوٹیوب پر اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو کا عنوان 'Kabul TV के शो में Guest Fighting का Video Viral' ہے اور اس میں اس واقعے کا سیاق و سباق پیش کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہمیں 19 فروری، 2019 کو پاکستان سے شائع ہونے والے ایک اخبار 'دی نیوز انٹرنیشنل' کی ایک رپورٹ ملی، جس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان میں ایک لائیو ٹی وی ٹاک شو کے دوران شرکا ہاتھا پائی پر اتر آئے اور پھر یہ مباحثہ پرتشدد ہو گیا۔ اس معلومات کی تصدیق کرنے والی ایک اور رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ واقعہ منی پور میں انتخابات سے متعلق نہیں ہے۔
اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ بحث وتکرار دراصل جون 2016 میں ایک افغان نیوز چینل ون ٹی وی کابل پر ایک مباحثے کے دوران ہوئی تھی۔ وائرل ویڈیو کلپ کے ویژول 25:20 کے نشان سے شروع ہوتا ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ منی پور کے ایک نیوز چینل پر پینل ڈسکشن کے دوران کانگریس اور بی جے پی رہنماؤں کے درمیان ایسا کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا تھا۔
لہٰذا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ افغانستان کے ایک ٹی وی چینل پر نیوز مباحثے کے دوران لڑائی کو دکھانے والے ایک ویڈیو کو منی پور میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے ایک پینل بحث کے دوران کانگریس اور بی جے پی رہنماؤں کے درمیان جھگڑے کے طور پر غلط جانکاری کے طور پر وائرل کیا گیا ہے۔