Fact Check: ٹھیلہ بنڈیوں پر بلڈوزر کی کارروائی کا وائرل ویڈیو چنئی کا ہے آندھرا پردیش کا نہیں
آندھرا پردیش میں مبینہ طور پر ٹی ڈی پی کی قیادت والی حکومت سڑک کے کنارے لگی ٹھیلہ بنڈیوں کو ہٹانے کیلئے بلڈوزر کا استعمال کرتی دکھائی دے رہی ہے
Claim :
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح آندھرا پردیش میں ٹی ڈی پی کی قیادت والی ریاستی حکومت بلڈوزروں سے سڑک کنارے کھڑی کی گئی ٹھیلہ بنڈیوں کو توڑ رہی ہےFact :
یہ ویڈیو پرانا ہے اور یہ واقعہ آندھرا پردیش میں پیش نہیں آیا
نو تشکیل شدہ ٹی ڈی پی کی قیادت والی حکومت نے حالیہ دنوں میں معمر شہریوں کو اضافی پنشن کی تقسیم کا آغاز کیا۔ حکومت کی این ٹی آر بھروسہ اسکیم کے تحت پنشن کو 3،000 روپے سے بڑھا کر 4،000 روپئے کر دیا گیا ہے۔
اس بیچ، بلڈوزر کے ذریعے سڑک کنارے کھڑی گئ ٹھیلہ بنڈِ پر کارروائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش میں ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نو تشکیل شدہ ٹی ڈی پی حکومت بلڈوزروں کا استعمال کرکے عوام کا ذریعہ معاش ختم کررہی ہے۔ جبکہ سابقہ حکومت نے چھوٹے تاجروں کو سرمایہ کاری کے طور پر 10 ہزار روپئے کی مالی امداد کی تھی۔ تیلگو میں دعوی۔
“జగనన్న ప్రభుత్వం చిరు వ్యాపారులకు పెట్టుబడి కింద 10,000 ఇస్తూ ఆర్ధికంగా తోడుగా ఉంటే.. ఇప్పటి చంద్రబాబు ప్రభుత్వం అండగా ఉండకపోగా ఏకంగా బుల్డోజర్తో వాళ్ళ జీవనోపాధిపై కొడుతుంది.” With the hastags like #TDPantipoor
یہ دعوی فیس بک کے ساتھ ساتھ ایکس (ٹویٹر) پر بھی وائرل کیا گیا۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ فرضِی ہے کیونکہ وائرل ویڈیو آندھرا پردیش ریاست کا نہیں ہے۔
تحقیق کے دروان جب ہم نے غور سے وائرل ویڈیو کا مشاہدہ کیا، تو ہم نے پایا کہ اس ویڈیو میں بولی جانے والی زبان تیلگو نہیں بلکہ تمل ہے۔ جب ہم نے گوگل ریورس امیج ٹول کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو سے نکالے گئے کی فریمز کو انٹرنیٹ پر سچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ یہی ویڈیو یکم جولائی 2024 کو چند یوٹیوب چینلوں پر بھِی پوسٹ کیا گیا تھا۔
یہ ویڈیو یکم جولائی، 2024 کو 'سو ساؤتھ' نامی یوٹیوب چینل پر اس عنوان کے ساتھ پوسٹ کیا گیا تھا، "چنئی میں اسٹریٹ وینڈرز کے خلاف سرکاری کریک ڈاؤن۔ سڑک کنارے ٹھیلہ بنڈیوں کو ہٹانے کے لئے جے سی بی کا استعمال | Sosouth "
ایم سی ٹی نیوز نامی ایک اور یوٹیوب چینل نے یکم جولائی، 2024 کو اسی ویڈیو کو پوسٹ کیا تھا، جس کی تفصیل میں لکھا گیا ہیکہ: چنئی میں ہائی وے ڈپارٹمنٹ کی سڑک کنارے ٹھیلہ بنڈیوں کو ہٹانے کی کارروائی نے کئ دکانداروں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ عہدیداروں نے تامبرم علاقہ میں ٹریفک جام کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ٹھیلہ بنڈیوں پر جے سی بی مشین کا استعمال کیا۔ کھدائی کی مشین کی ٹھیلہ بنڈیوں پر کارروائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔ وائرل تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جے سی بی مشین کس طرح پش کارٹ کے ٹکڑے ٹکڑے کررہی ہے۔