Fact Check: وزیراعظم نریندرمودی کا رابندر ناتھ ٹیگور کی الٹی تصویر حاصل کرنے کا ویڈیو گمراہ کن ہے
وزیر اعظم نریند ٘مودی نے رابندرناتھ ٹیگور کی الٹی تصویر حاصل کی
Claim :
وزیر اعظم نریند ٘مودی نے رابندرناتھ ٹیگور کی الٹی تصویر حاصل کیFact :
حقیقی ویڈیو میں، جب پہلی بار وزیر اعظم مودی کو ٹیگور کی تصویر پیش کی گئی تھی، تو یہ الٹی تھی۔ پھر بی جے پی لیڈروں نے فوری ورٹریٹ کو سیدھا کردیا
12 مئی 2024 کو بھاٹ پاڑہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب بی جے پی کے بیرک پور امیدوار ارجن سنگھ کے بیٹے اور بھاٹ پاڑہ کے ایم ایل اے پون سنگھ نے وزیر اعظم مودی کو رابندر ناتھ ٹیگور کی تصویر پیش کی، جو نادانستہ طور پر الٹی تھی۔
اے آئی ٹی سی (آل انڈیا ترنمول کانگریس) کے آفیشل سوشل میڈیا کے علاوہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'وزیر اعظم نے بھاٹپارہ کے بی جے پی ایم ایل اے پون سنگھ سے کبی گرو رابندر ناتھ ٹیگور کی الٹی تصویر حاصل کی۔'
فیکٹ چیک:
تحقیق کے دوران، ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے، ویڈیو کو پہلے ٹریم کیا گیا اور پھر گمراہ کن دعوے کے ساتھ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔
اے آئی ٹی سی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کو دیکھتے ہوئے کمنٹس سیکشن میں ایک صارف نے ایک طویل ورژن ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس واقعے کو مکمل طور پر دکھایا گیا ہے۔
گوگل ریورس امیج سرچ کی مدد سے سرچ کرنے پر ہمیں وہ ویڈیو ملی جو نریندر مودی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 12 مئی 2024 کو اس تقریب کی لائیو اسٹریم کے دوران شیئر کی گئی تھی۔ ٹھیک 2:50 ٹائم اسٹیمپ پر وزیر اعظم نے رابندر ناتھ ٹیگور کی تصویر الٹی پوزیشن میں حاصل کی۔
اس کے بعد 3:02 بجے دن اسٹیج پر موجود بی جے پی لیڈر سوکانتا مجمدار نے جب یہ نوٹس کیا تو فوری تصویر کی پوزیشن درست کردی اور وزیر اعظم نے بھی سیدھی تصویر کو تھام کر فوٹو کھنچوائی۔
اںٹرنیٹ پر سرچ کے دوران ہمیں کئی پوسٹس بھی ملی ہیں جن میں وزیر اعظم کو پورٹریٹ کے ساتھ تصویریں کھینچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
لہٰذا ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ جب ٹیگور کی تصویر ابتدائی طور پر وزیر اعظم مودی کو دی گئی تھی، تو یہ حقیقت میں الٹی تھی۔ تاہم، انہوں نے فوری طور پر پورٹریٹ کو سیدھا کردیا۔