Sun Nov 17 2024 21:29:50 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)
Fact Check:اداکار ارجن کپور اور کرکٹر کلدیپ یادو کی BRSامیدوار مہیپال ریڈی کو الیکشن میں کامیابی کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کرنے کے ویڈیوز ترمیم شدہ ہیں
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور انڈین کرکٹر کلدیپ یادو کی جانب سے بی آر ایس امیدوار مہیپال ریڈی کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کرنے کا وائرل ویڈیو ایڈٹ کیا گیا ہے۔
Claim :
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور کرکٹر کلدیپ یادو نے پٹن چیرو حلقہ سے BRS کے امیدوار گوڈیم ماہی پال ریڈی کو انتخابات میں کامیابی کیلئے اپنی تمنائیں ظاہر کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کی ہیںFact :
یہ ویڈیوز حقیقی نہیں ہیں اورنہ ہی ارجن کپور یا کلدیپ یادو نے انہیں پوسٹ کیا ہے۔ یہ ترمیم شدہ ویڈیوز ہیں
تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک ماہ تک چلی انتخابی مہم 28 نومبر 2023 کو ختم ہو گئی۔ انتخابی مہم کے آخری دن تمام جماعتوں کی جانب سے موٹر سائیکل ریلیاں، روڈ شوز، عوامی جلسے اور گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلائی گئی۔ چند امیدواروں نے سوشل میڈیا پرانوکھے ڈھنگ سے انتخابی مہم چلائی۔
اس دوران، انڈین اداکار ارجن کپور اور کرکٹر کلدیپ یادو کے ویڈیوزسوشل میڈیا پر خوب شئیر کئے جانے لگے۔ ان ویڈیوز میں سیلبریٹیز کو پٹن چیرو (حیدرآباد) کے BRS امیدوار مہیپال ریڈی کو انتخابات میں کامیابی کی نیک تمنائیں ظاہر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی کرکٹر کلدیپ یادو کے ویڈیوز یہاں ملاحظہ کریں۔
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کو دکھانے والی ویڈیوز یہاں ملاحظہ کریں۔
فیکٹ چیک:
بھارت کی مشہور شخصیات کو BRS امیدوار مہیپال ریڈی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دکھائے گئے ویڈیوز میں کیا گیا دعویِ غلط ہے۔ ان ویڈیوز سے اس کا سیاق و سباق حذف کرتے ہوئَے اسے ایڈیٹ کیا گیا ہے۔
جب ہم نے کلدیپ یادو کی مہیپال ریڈی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار سے متعلق انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں ان کے سوشل میڈیا پروفائیل پرایسا کوئی ویڈیو نہیں ملا۔
پھر ہم نے "Kuldeep Yadav wishes Mahipal Reddy " جیسے کلیدی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے، گوگل سرچ کیا، تو ہمیں 31 اکتوبر، 2023 کو Auromax Digital یوٹیوب چینل پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو ملا، جس کا عنوان تھا "Indian Spinner Kuldeep Yadav wishes Tridev Acharya on his birthday | ICC Cricket World Cup 2023 "
اس ویڈیو میں انہیں تری دیو آچاریہ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس یوٹیوب چینل پرکئی دیگر مشہور شخصیات کو تری دیو آچاریہ کوان کی سالگرہ پرمبارکباد دینے والی ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں۔
جانچ پڑتال کے دوران ہم نے یہ بھی پایا کہ نام میں تبدیلی کے ساتھ یہی ویڈیو 14 نومبر 2023 کو My World یوٹیوب چینل پرپوسٹ کیا گیا تھا۔
ارجن کپور کی ویڈیو چیک کرنے کے لیے جب ہم نے ارجن کپور کا پروفائل سرچ کیا تو ہمیں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسا کوئی ویڈیو نہیں ملا۔
جب ہم نے مزید جانچ پڑتال کیا تو، ہمیں FNP ویب سائٹ پرپوسٹ کیا جانے والا ایک ویڈیو ملا ، جس میں ہم FNP کی جانب سے ذاتی سالگرہ کا پیغام فروخت کئے جانے کی انفارمیشن پاتے ہیں۔ اس ویب سائیٹ پر کوئی بھی شخص اس پیغام کو خرید سکتا ہے اور اس شخص کے نام کو ویڈیو میں شامل کرکے درکار پیغام کواس شخص کی جانب سے جاری کردہ نیک تمناوں کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔
ارجن کپور کا یہ برتھ ڈے سرپرائز پرسنلائزڈ میسج 599 روپئے میں آن لائین خریدا جا سکتا ہے۔
FNP ویب سائٹ پر، ہمیں مختلف مشہور شخصیات کی طرف سے متعدد ویڈیوز ملے جنہیں اپنی ضرورت کے مطابق پرسنلائز بنایا جاسکتا ہے اور آپ اہنے کسی عزیز کو اپنی جانب سے ویڈیو پیغام کے ذریعے نیک تمنائیں بھیج سکتے ہیں۔
لہٰذا کلدیپ یادو اور ارجن کپور کی جانب سے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ماہی پال ریڈی کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے ویڈیوز فرضی ہیں۔ ان ویڈیوزکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ اسلئے ویڈیوز میں کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔
Claim : Indian Actor Arjun Kapoor and Cricketer Kuldeep Yadav published videos wishing Patancheru BRS candidate Goodem Mahipal Reddy victory in the elections
Claimed By : Social Media Users
Claim Reviewed By : Telugupost Fact Check
Claim Source : Social Media
Fact Check : False
Next Story