Sat Nov 23 2024 15:57:16 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)
Fact Check: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی 5 کلو گندم اور 5 کلو چاول کی وائرل تصویر کمپیوٹر سے تیار کی گئی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی 5 کلو گندم اور 5 کلو چاول کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر کمپیوٹر سے بنائی گئی ہے
Claim :
بھارتی حکومت کی جانب سے دیا گیا 5 کلو گندم اور 5 کلو چاول لے کر پاکستانی ٹیم پاکستان پہنچیFact :
یہ ایک کمپیوٹر سے تیار کردہ تصویر ہے، جسے سوشل میڈیا پر میم کے طور پر شیئر کیا جارہا ہے۔
تقریبا چھ ہفتوں کے مسلسل میچوں، بین الاقوامی ٹیموں کے اتار چڑھاو کے بعد آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیگ میچز ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کا مظاہرہ خراب رہا۔ شروع کے میچ جیتنے کے بعد، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لگاتار چار میچوں میں ہار کا منہہ دیکھنا پڑا۔
بعد کے میچوں میں لگاتارہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔اس بیچ سوشل میڈیا پرورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے کئی مزاحیہ میمز شئیر کئ جانے لگے ۔ ان دنوں ایسی ہی ایک میم وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹیم کی جرسی پہنے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے سروں پراناج کی بوریاں لادے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارتی حکومت کی جانب سے 5 کلو گندم اور 5 کلو چاول فراہم کئے گئے ہیں۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ فرضی ہے۔ یہ کمپیوٹر سے تیار کردہ ایک تصویر ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میم کے طور پر شیئر کی گئی ہے۔
اس تصویر کا بغور مشاہدہ کرنے پر ہم دیکھتے ہیں کہ تصویر میں موجود افراد کے چہرے تقریبا ایک جیسے ہیں۔ کھلاڑیوں کی جرسیوں پر لکھی تحریراور اناج کی بوریوں درج تحریر واضح نہیں ہیں بلکہ مسخ کردی گئی ہے۔
جب ہم نے پاکستانی ٹیم کی اپنے وطن واپسی کی خبروں کی تحقیق کی تو ہمیں کچھ ویڈیوز ملے۔
مفدل ووہرا نامی Xصارف نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم اوردیگرکھلاڑیوں کی پاکستان واپسی کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے میچس ختم ہونے کے بعد پاکستان پہنچ گئی ہے۔'
دنیا نیوز کے یوٹیوب چینل پر بھی ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد بابراعظم کے لاہور پہنچنے کی خبر پوسٹ کی گئی۔ اس ویڈیو کا عنوان ہے 'بابر اعظم ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد لاہور پہنچ گئے جبکہ ویڈیو کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد، پیر کی صبح کے اولین اوقات میں دبئی سے لاہور پہنچے ۔ان کی ٹیم میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہی۔ بابر اعظم، ٹیم کے کچھ ارکان اور انتظامیہ کے اراکین کے ساتھ نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچے۔ قومی ٹیم کے کپتان کو سخت سیکیورٹی کے بیچ انکی گاڑی تک پہنچایا گیا۔ ایئرپورٹ پر جمع کرکٹ کے مداحوں نے پاکستانی ٹیم کے حق میں نعرے بازی کی۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہی اورمیگا ایونٹ میں پانچواں مقامی حاصل کیا- ٹیم نے ٹورنامنٹ میں صرف چار میچز جیتے اور پانچ میچ ہار گئی۔
یہ ویڈیو latestly.com کے ایک مضمون میں بھی شیئر کیا گیا ہے جس کا عنوان ہے 'آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں گرین شرٹس کی پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد بابراعظم کا پاکستان پہنچنے پر، پرتپاک استقبال کیا گیا اوراس کا ویڈیو وائرل ہوگیا'۔
لہٰذا پاکستانی ٹیم کی چاول اورگندم کے بڑے بڑے تھیلے اٹھائے ہوئے پاکستان پہنچنے کی تصویر فرضی ہے، یہ کمپیوٹر سے بنائی گئی تصویر ہے اوراس پوسٹ کے ساتھ شیئر کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔
Claim : Pakistani team reaches Pakistan bearing 5kg wheat and 5kg rice from India given by the Indian government
Claimed By : Social Media Users
Claim Reviewed By : Telugupost Fact Check
Claim Source : Social Media
Fact Check : False
Next Story