Fact Check: ایک فرضی وائرل پیغام میں دعویٰ کیا گیا کہ عطیہ کے لئے چار گردے دستیاب ہیں
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک پیغام گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سڑک حادثے کے بعد دماغی طور پر مردہ قرار دئے جانے والے دو افراد کے گردے پیوند کاری کے لیے دستیاب ہیں
Claim :
دو افراد کے چار گردے عطیہ کے لئے دستیاب ہیںFact :
وائرل پیغام پرانا اور دھوکے پر مبنی ہے، گردے دستیاب نہیں ہیں
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک پیغام گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سڑک حادثے کے بعد دماغی طور پر مردہ قرار دئے جانے والے دو افراد کے گردے پیوند کاری کے لیے دستیاب ہیں۔ تیلگو میں شئیر کیا گیا طویل پیغام
ప్రియమైన అందరికి ముఖ్యమైనది, 4 కిడ్నీలు అందుబాటులో ఉన్నాయి. నిన్న ప్రమాదానికి గురైన మా స్నేహితుడు సుధీర్ మరియు అతని భార్య (నా స్నేహితుడి సేవా సహోద్యోగులు) మరణించిన కారణంగా, డాక్టర్ వారిని బ్రెయిన్ డెడ్గా ప్రకటించారు. Mr. సుధీర్ B+ మరియు అతని భార్య O+. అతని కుటుంబం మానవత్వం కోసం వారి కిడ్నీలను దానం చేయాలని కోరుకుంటుంది .Plz circulate.
9837285283 9581544124, 8977775312 లో సంప్రదించాలి, మరొక Group కి ఫార్వార్డ్ చేయండి, ఇది ఎవరికైనా సహాయం చేయగలదు. గ్రూప్ సభ్యులు ఒక్కసారి ఈ msg చూడండి. Iite తీసుకునే మ్యాటర్ కాదు. ఇంత గొప్ప సహాయం చేసే ఆ కుటుంబాలకు ఎంత కృతజ్ఞతలు చెప్పినా తక్కువే. ”
ترجمہ: "عزیز دوستوں کیلَئے اہم اعلان، 4 گردے دستیاب ہیں. کل ایک حادثے میں ہمارے دوست سدھیر اور اس کی بیوی کی موت کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں برین ڈیڈ قرار دے دیا۔ سدھیر 'بی' پازیٹیو ہیں اوران کی بیوی 'او' پازیٹیو۔ ان کا خاندان انسانیت کے ناتطے ان دونوں کے گردے عطیہ کرنا چاہتا ہے۔ براہ مہربانی اس مسیج کو شئیر کریں.
9837285283، 9581544124، 8977775312 پر رابطہ کریں. اس مسیج کو دوسرے گروپ میں بھی شئیر کریں، اس سے کسی ضرورت مند کی مدد ہوسکتی ہے. گروپ کے ارکان اس پیغام کو ایک بار دیکھیں۔ یہ ایک سنگین معاملہ۔ ایسی مدد کرنے والے اس خاندان کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ فرضی ہے۔ کیوں کہ یہ پیغام دھوکے پر مبنی ہے. جب ہم نے کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ پیغام کئی سالوں سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔
یہاں ایکس پلیَٹ فارم پر نومبر 2022 میں پوسٹ کردہ پوسٹ کا ملاحظہ کریں.
یہاں اگست 2019 میں شئیر کیا گیا پوسٹ دیکھیں
ہمیں انگریزی میں بھی ایک پوسٹ ملا جو اگست 2018 میں شئیر کیا گیا تھا۔ پیغام میں وہی نام اور وہی فون نمبر موجود ہیں۔
یہاں، ایکس پلیَٹ فارم پر اکتوبر 2017 میں اسی نام اور فون نمبر کے ساتھ ایک اور پوسٹ کیا گیا تھا
دی ہندو کے ایک مضمون کے مطابق، پہلا فون نمبر میرٹھ کے سندیپ گرگ نامی نیفرولوجسٹ کا تھا۔ ان پیغامات کے وائرل ہونے کے بعد انکے فون نمبر کی گھنٹی مسلسل بج رہی تھی اور لوگ گردے کے بارے میں ان سے سوالات پوچھنا شروع کردیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیشنل آرگن اینڈ ٹیشیو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے وائرل پیغام کے بارے میں پوچھنے کے لئے ڈاکٹر گرگ سے رابطہ کیا تھا اور بعد میں اعلان کیا کہ یہ پیغام جھوٹا ہے اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
مئی 2018 میں شائع شدہ نیو انڈین ایکسپریس کے مضمون ایک کے مطابق، تلنگانہ کی ریاستی حکومت کے جیوندان نامی مردہ کے اعضاء عطیہ پروگرام، کے عہدیداروں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس طرح کی پیوند کاری صرف خیر سگالی کی بنیاد پر نہیں کی جا سکتی ہے۔ کسی بھی اعضاء کا عطیہ انسانی اعضاء کی پیوند کاری ایکٹ TOHA - 1994 کے تحت تشکیل دی گئی مناسب اتھارٹی کے ذریعے ہونا چاہئے۔ یہ ایکٹ اور قواعد اس عمل کی کمرشلائزیشن اور غریبوں کے استحصال کو روکنے کے لئے بنائے گئے تھے۔
نیشنل آرگن اینڈ ٹیشیو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن ایک قومی سطح کی تنظیم ہے جو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز، وزارت صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند کے تحت قائم کی گئی ہے۔ یہ ملک میں اعضاء اور ٹشوز کی خریداری ، الاٹمنٹ اور تقسیم اور اعضاء اور ٹیشیوز کے عطیات اور پیوند کاری کی رجسٹری کے لئے کوآرڈینیشن اور نیٹ ورکنگ کی آل انڈیا سرگرمیوں کے لئے ایک اعلی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔
لہٰذا، وائرل پیغام ایک دھوکہ بازی کا حصہ ہے جو 2017 سے آن لائن گردش کر رہا ہے۔ یہ دعویٰ فرضی ثابت ہوا۔