Fact Check:کرسمس پر ذاکر نائیک کے سینٹا کلاز کا مبینہ حلیہ اختیار کرنے کی جانئے پوری حقیقت
سوشل میڈیا صارفین مبلغ اسلام ذاکر نائیک کی اے آئی ٹکنالوجی سے تیارکردہ تصویر کو ان کامبینہ سینٹا کلاز بن کر کرسمس منانے کے فرضی دعوے کے ساتھ پھیلارہے ہیں
Claim :
جشن میلاد کے مخالف ذاکر نائیک سینٹا کلاز کی پوشاک میں کرسمس منارہے ہیںFact :
مبلغ اسلام کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تصویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل کی جارہی ہے
گذشتہ سال اکتوبر میں متنازعہ مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاکستان میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بھارت میں گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں گھرے نائیک کو پاکستان کی جانب سے مدعو کئے جانے پر اندرون اور بیرون ملک میں شدید مخالفت کی گئی۔
اسکے بعد، اپنے دورہ کے دوران بھی ذاکر نائیک سرخیوں میں رہے۔ بالخصوص پاکستانی سوشل میڈیا کے صارفین میں انکے سوال وجواب سیشن کو لیکر ملاجلا ردعمل دیکھا گیا۔ بعض نے انکے قدامت پسند خیالات کو ہدف تنقید بنایا تو دیگر نہ صرف انکے دورے کا خیرم مقدم کیا بلکہ کھل کر ان کا دفاع بھی کیا۔
ذاکر نائیک نے ماضی میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وصلعم سے متعلق اپنے ایک بیان میں اسے 'بدعت' قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ" 12 ربیع الاول کے مہینے میں نہ صرف آپ النبی صلی اللہ علیہ وصلعم کی پیدائش ہوئی تھی بلکہ انتقال بھی اسی مہینے میں ہوا تھا۔"
حالیہ دنوں میں 25 دسمبر کو دنیا بھر میں عیسائی برادری نے پورے جوش وخروش سے کرسمس کا تہوار منایا۔ اور یہ تہوار رعیسیٰ مسیح کی پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کے بعد، سوشل میڈیا پر ذاکر نائیک کی سینٹا کلاز کے مبینہ حلیہ میں ایک تصویر بڑے پیمانے پر وائرل کی جارہی ہے اور اس پوسٹ میں شامل متن میں کہا گیا ہیکہ دوسروں کو 'حضور صلی اللہ علیہ وصلعم کی آمد پر خوشی منانے والوں کو مشرک کہنے والے خود کرسمس منارہے ہیں۔'
Xصارف نوشاد ارشد نے ذاکر نائیک کی 'سینٹا کلاز' تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا:" حضور کی آمد پہ خوشی منانے والوں کو مشرک کہنے والے خود کرسمس منارہے ہیں جس نبی کا کلمہ پڑھا ہے انکی آمد پہ انکو ٹینشن ہوتی ہے اسوقت فتوے یاد آتے ہیں یہاں ذاکر نالائق کے فالور کہاں چلے گئے اس پہ کیا کہے گے۔ "
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو یہاں ملاحظہ کریں۔
وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔
نظامی گولڈ نامی ایک یوٹیوبر نے بھی اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے ذاکر نائیک کو ہدف تنقید بنایا۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے وائرل پوسٹ کی جانچ پڑتال میں پایا کہ ذاکر نائیک کی وائرل 'سینٹا کلاز' تصویر AI tool یعنی مصنوعی ذہانت کی ٹکنالوجی سے بنائی گئی ہے اور اسے فرضی دعوے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔
ہم نے تحقیق کے لئے گوگل لینس یا دیگر گوگل ریورس امیج سرچ جیسے ٹولس کے استعمال سے قبل، وائرل تصویر کا بغور مشاہدہ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ تصویر حقیقی نہیں بلکہ اے آئی ٹول سے تیار کی گئی ہے کیوں کہ اس تصویر کے نچلے کونے میں ہم ایکس پلیٹ فارم کا ' Grok ' لوگو نظر آرہا ہے۔ گراک، ایک اے آئی چیاٹ باٹ ہے جو ٹیکسٹ پرامپٹ سے تصویریں بناتا ہے اور یہ تصویریں حقیقی دنیا میں پائی جانے والی تمام جاندار اور غیرجاندار سے کافی حد شباہت رکھتی ہیں۔
اس جانکاری کی مدد سے ہم نے اس وائرل تصویر کواے آئی ٹکنالوجی سے تیار کردہ تصاویر کی جانچ کرنے والے اے آئی امیج ڈٹیکٹر ٹول سے پرکھا تو معلوم ہوا کہ 86.53 فیصد وائرل تصویر اے آئی سافٹ وئیر سے بنائی گئی ہے۔
اسکے بعد ہم نے ہائیو ماڈریشن ٹول پر اپلوڈ کرکے چیک کیا۔ اس ٹول کے تجزیہ میں وائرل تصویر کے مصنوعی ذہانت سے تیار کئے جانے کا امکان 99.1 پایا گیا۔