Fact Check: گنتکل ایم ایل اے امیدوار مدھوسودن گپتا کا ای وی ایم تباہ کرنے کا دعوی کرنے والا ویڈیو حالیہ نہیں ہے
ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گنتکل جن سینا کے ایم ایل اے امیدوار مدھوسودن گپتا پولنگ بوتھ کے اندر ای وی ایم کو تباہ کر رہے ہیں
Claim :
وائرل ویڈیو میں گنتکل جن سینا کے ایم ایل اے امیدوار مدھوسودن گپتا کو پولنگ بوتھ میں ایک ای وی ایم کو تباہ کرتے دکھایا گیا ہےFact :
وائرل ویڈیو 2019 کے انتخابات کا ہے اور پرانا ویڈیو ہے، اس کا آندھرا پردیش میں 2024 کے انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے
آندھرا پردیش اسمبلی کے انتخابات 13 مئی 2024 کو منعقد ہوئے۔ حکمراں وائی ایس آر سی پی اور اپوزیشن ٹی ڈی پی کے درمیان سخت مقابلہ کی وجہ سے انتخابات کے بعد تشدد کے واقعات پیش آئے۔ دس اضلاع میں پتھراؤ، آتش زنی اور حملوں کے واقعات درج کئے گئے ہیں۔ ماچرلہ، گرازالا اور تاڑی پتری کے حلقوں میں پر تشدد واقعات پیش آئے۔
21 مئی 2024 کو ماچرلہ میں پولنگ بوتھ کے اندر پینیلی کی جانب سے ایک ای وی ایم کو تباہ کرنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ان کے خلاف تین معاملے درج کیے تھے۔ ان پر پولنگ کے دوران VVPAT مشین کو بھی تباہ کرنے کا الزام ہے۔
اس واقعہ کے بعد ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں گنتکل سے تعلق رکھنے والے ایک اور لیڈر مدھوسودن گپتا کو ای وی ایم کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تیلگو میں دعوے کا متن:
గుంతకల్లు జనసేన అభ్యర్థి మధుసూదన్ గుప్తా అంట.. దేనికి ఈవీఎం పగలగొట్టాడు! అదేంట్రా నిన్న మన జనసైనిక్స్, పచ్చ హమాస్ రిగ్గింగ్ జరిగితే.. ఈసీ కి పిర్యాదు చేయాలి గాని, ఈవీఎం పగలగొట్టడం ఏంట్రా అని తెగ నీతులు చెప్పారు? #JanasenaParty #TDP #APElections2024”
ترجمہ : اس میں دعوی کیا گیا ہے کہ "گنتکل جن سینا امیدوار مدھوسودن گپتا.. انہوں نے ای وی ایم کیوں تباہ کیا ! يہ کيا ہے؟ کل جب بے دریغ دھاندلی کی گئی تو جن سینکوں نے کہا کہ متعلقہ لیڈر کو ای وی ایم کو نقصان پہنچانے کے بجائے الیکشن کمیشن سے شکایت کرنی چاہیے تھی؟ #JanasenaParty #TDP #APElections2024"
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو پرانا ہے، یہ واقعہ 2019 میں انتخابات کے دوران پیش آیا تھا۔
جب ہم نے ریورس امیج سرچ کا استعمال کیا تو ہمیں سال 2019 کی رپورٹس ملیں۔ wion.com کے مطابق جن سینا پارٹی کے لوک سبھا امیدوار مدھوسودن گپتا نے آندھرا پردیش کے گوتّی قصبے میں ایک پولنگ بوتھ پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین توڑ دی اور الزام لگایا کہ اسمبلی اور لوک سبھا سیٹوں کے نام ووٹنگ چیمبر پر مناسب طریقے سے ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ گپتا کو گوتی کے گرلز ہائی اسکول میں پولنگ اسٹیشن پر دیکھا گیا، گوتّی گنتکل اسمبلی حلقہ کے تحت آتا ہے۔
india.com کے مطابق گپتا جب گوتی کے پولنگ مرکز پر اپنا ووٹ ڈالنے آئے تو دیکھا کہ پولنگ بوتھ میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کے نام مناسب طریقے سے ظاہر نہیں کئے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ پولنگ عملے سے ناراض تھے۔ انہوں نے ای وی ایم اٹھایا اور اسے فرش پر دے مارا جس کے نتیجے میں ووٹنگ مشین ٹکڑے ہوگئی۔پولیس نے گپتا کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔
لہٰذا وائرل ویڈیو 2019 کا ہے، اور یہ 13 مئی 2024 کو ہونے والے حالیہ انتخابات کا نہیں ہے۔ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔